بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود کا پولیس نفری کے ہمراہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول، گرلز ہائی سکول اور DHO آفس کا وزٹ متعلقہ اداروں کی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا بہتر سیکورٹی انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی ہدایت پر گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ، ڈی ایس پی چوہدری محمد رفیق نے پولیس نفری کے ہمراہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور DHO آفس کا وزٹ کیا متعلقہ اداروں کی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاپائلٹ سکول میں بہتر سیکورٹی انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا جبکہ گرلز ہائی سکول کے پرائمری حصہ میں سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی جب کہ DHO آفس میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کیلئے حفاظتی دیوار وں کو اونچا کرنے اور خار تار دار لگانے کی ہدایت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابقہ اور موجودہ دور حکومت میں حلقہ برنالہ کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا برنالہ سے نمائندگی کا ووٹ لینے والوں نے نہ صرف علاقہ کو پتھر کے دور میں دھکیلا بلکہ علاقے میں تعلیمی زوال کو فروغ دیا تا کہ علاقے کے بچے اور بچیاں پڑھ لکھ کر ترقی نہ کر سکیں افتخار آباد چھمب کے سینکڑوں مہاجرین خاندانوں کو حقوق ملکیت ملنے کے باوجود انہیں لینڈ مافیا کے چنگل سے آزاد نہیں کرایا گیا اور آج بھی وہ اپنے رقبوں سے محروم ہیں حلقہ برنالہ کے عوام کے ساتھ بہت ظلم ہو چکے اب کسی کو مزید ظالم نہیں بننے دینگے آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام ظالموں کے نہیں بلکہ مظلوموں کے ہمدردوں کے ہاتھ مضبوط کرینگے ان خیالات کا اظہار حلقہ برنالہ کی معروف سماجی شخصیت و امیدورار اسمبلی ملک عبدالمالک اعوان نے برنالہ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برنالہ سے عوامی نمائندگی کرنے والوں نے ووٹ لیکر علاقہ میں رہنے کی بجائے اسلام آباد اور مظفرآباد کو اپنا مسکن بنایا اور عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا علاقے میں تگمیر و ترقی صفر ہے علاقے میں نہ تو پرائمریا ور مڈل سکول اپ گریڈ کئے گئے اور نہ ہی علاقے میں نئے تعلیمی اداروں اور کالجز کا قیام عمل میں لای گیا جس کے باعث حلقہ برنالہ کے عوام نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے دوسرے شہروں کان رخ کیا جبکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے بچوں کی تعلیم خواب بن کر رہ گئی انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کا انتہائی برا حال ہے جبکہ پینے کے پانی کے کوئی منصوبے شروع نہیں کئے گئے صحت کی سہولتوں کیلئے ہسپتال بالکل ناپید ہیں انہوں نے کہا کہ افتخار آباد چھمب کے سینکڑوں مہاجرین خاندان حقوق ملکیت سے آج بھی محروم ہیں با اثر لینڈ مافیا نے حق داروں کا حق دبا رکھا ہے حکمرانوں نے ان مہاجرین کو ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھایا اور ان کو ان کا حق دلانے کی بجائے ظالم کی مدد کی انہوں نے کہا کہ ہم ان مہاجرین کو جنہوں نے قوم کی خوشحالی کیلئے اپنے گھر بار قربان کیے انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے ظالم کے دن اب تھوڑے ہیں انشاء اللہ برنالہ کے عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے تن من دھن قربان کر دینگے آئندہ کسی ظالم کو برنالہ کے عوام کا مزیداستحصال نہیں کرنے دینگے آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام بھی ظالموں کا ساتھ دینے کی بجائے مظلوموں کے ہمدردوں کا ساتھ دیکر تبدیلی لائیں اور اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے سانحہ پشاور کے دلخراش واقعہ نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو غمزدہ کر کے رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار اورسیز کشمیر کمیونٹی یورپ کے چیئرمین راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ایک عظیم سانحہ ہے پوری قوم شہید بچوں کے غمزدہ والدین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے پاکستان سمیت پوری دنیا پشاور کے دلخراش واقع پر غمزدہ اور افسردہ ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے جہاں پاکستان کو پوری دنیا میں بد نام کیا ہے وہاں ملکی سلامتی ، استحکام اور معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ہی پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کا ضامن ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر پاک فوج کے ساتھ کندھے دے کندھا ملا کر ساتھ دینا ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اقتدار پیپلز پارٹی کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والوں کے مقدر میں نہیں بیرسٹر سلطان سیاست کے میدان میں تنہائی کا شکار ہو کر پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں 12 ممبران اسمبلی تو کیا ان کا بھائی بھی انکے ساتھ نہ ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بھمبر کے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر بلیک میلنگ کی سیاست دم توڑ چکی ہے آزاد کشمیر کے عوام اور سیاسی قائدین بلیک میلروں کی حقیقت جان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلیک میلنگ کی سیاست کرنے والے ہر محاذ پر ناکام ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بلیک میلنگ کی سیاست کی وجہ سے کوئی بھی پارٹی ان کو لینے کیلئے تیار نہ ہے سیاسی تنہائی کا شکار ہو کر موصوف پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن آزاد کشمیر کے عوام با شعور ہیں وہ کسی بلیک میلر کے جھانسے میں نہیں آئینگے موصوف پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہو گئے انہوں نے کہا کہ 12 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کرنے والوں کی حقیقت یہ ہے کہ ان کا بھائی بھی انکے ساتھ نہ ہے عوام رابطہ مہم میں انکو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو چکا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی انکی سیاسی طاقت دیکھ کر ان کو کورا جواب دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر بھمبر 27 جنوری کو ہفتہ صفائی مہم کا افتتاخ کرینگے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھمبر کے زیر اہتمام 27 جنوری سے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز ہو رہا ہے جس کا افتتاح 27 جنوری بروز منگل صبح 10:30 بجے میرپور چوک میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کرینگے ہفتہ صفائی مہم کے آغاز اور افتتاح کے موقع پر بھمبر کی سیاسی ، سماجی ، تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ سول سوسائٹی بھی شرکت کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ برقیات سٹی ٹو بھمبر سب سٹیشن چھپراں کے چند گھروں کی بجلی گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے خراب ، عوام سراپا احتجاج کئی دفعہ برقیات آفس چھپراں میں جاکر اپنی کمپلین درج کروائی مگر ان کی شنوائی نہ ہو سکی ۔ متعلقہ لائن سپرٹینڈنٹ سے جب کہا گیا کہ بجلی درست کی جائے تو انہوںنے جواب دیا کہ ٹرانسفارمر کی لیڈ خراب ہے ہمارے پاس لیڈ موجود نہیں ہے اگر لیڈ موجود ہوتی تو ٹرانسفارمر ٹھیک کر دیتے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات سٹی ٹو بھمبر سب سٹیشن چھپراں کی عوام محکمہ برقیات بھمبر کے بے حسی کے باعث گزشتہ 36گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہو کر رہ گئی عوام علاقہ کا کئی بار متعلقہ لائن سپریٹنڈنٹ کو اس حوالہ سے آگاہ کیا گیا لیکن تاحال بجلی درست نہیں ہو سکی ۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اس حوالہ سے لائن سپرٹینڈنٹ سے بات کی گئی ہے لیکن لائن سپریٹنڈنٹ کی طرف عوام علاقہ کو یہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس اس وقت لیڈ موجود نہیں ہے اگر لیڈ موجود ہوتی تو ٹرانسفارمر ٹھیک کر دیا جاتا اب جبکہ لیڈ موجود نہیں ہے اس وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ عوام علاقہ نے بتایا کہ ہم ہر ماہ بلات جمع کرواتے ہیںلیکن گزشتہ 36گھنٹوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں محکمہ برقیات بھمبر کے اعلیٰ احکام کو اس بات کو نوٹس لینا چاہیے اور عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سخت سردی کے موسم میں بچوں کو سکول بھیجنے اور دیگر گھریلو کام کاج میں شدید قسم کی مشکلات کا سامنا ہے ۔عوام علاقہ نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سب سٹیشن چھپراں کے چند گھروں کو بجلی کی فراہمی میں پیدا ہونے والے تعطل کو دورکیا جائے اور فوری طور پر بجلی کے ٹرانسفارمر کو مرمت کر کے عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوتھی سالانہ محفل میلاد مصطفی بھمبر رجانی نزد پیر شاہ شتر رہائش گاہ راجہ محمد صدیق خان (ر) ہیڈ کلرک بلدیہ بھمبر زیر اہتمام انتظامیہ میلاد کمیٹی صدر راجہ فیصل انقلابی، زیر نگرانی شکیل احمد نقیبی 25 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہو گی جس میں نعت خواں ہدیہ عقیدت پیش کرینگے محفل میلاد کی نقابت قاری دلدار غوث کرینگے جبکہ صدارت حضرت علامہ پروفیسر امین الدین خطیب مرکزی جامع مسجد بھمبر کرینگے خصوصی خطاب پیر سید تنویر حسین شاہ خطیب جامع مسجد سدھیری تحصیل سماہنی کا ہو گا محفل کے اختتام پر حاضرین محفل میں لنگر پیش کیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) الخیر یونیورسٹی بھمبر میں ایم اے ایجوکیشن اور بی ایڈ کی سات روزہ عملی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ورکشاپ میں طلبہ اور طالبات کو لیسن پلاننگ کی عملی مشق کے ساتھ ساتھ کلاس روم مینجمنٹ ،سکول ریکارڈ ،پرچہ سازی ٹائم ٹیبل بنانے کی عملی تربیت دی گئی ہور ہر طالب علم سے عملی طور پر سبق پڑھانے کی مشق کرائی گئی طلبہ اور طالبات نے بڑی دلچسپی سے ورکشاپ کی ساری سرگرمیوں میں حصہ لیا اختتامی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم اے ایجوکیشن کے طالب علم شفاعت علی نے کہا کہ الخیر یونیورسٹی بھمبر علاقے کے لوگوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے انشااللہ اس عملی تربیت کے ذریعے سیکھی گئی ٹیکنیکس اپنے اپنے اداروں میں استعمال کریں گئے بی ایڈ کی طالبہ طاہرہ ریاض نے اس عملی تربیت کو اپنے لئے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عملی تربیت سے ہمیں کلاس کے اندر اعتماد سے تدریس کرانے کو جو گر سکھائے گئے ہیںوہ ہمیں عملی ورکشاپ کے انچارج ٹیوٹر راجہ طارق پرویز نے طلبہ اور طالبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ الخیر یونیورسٹی بھمبر ہمارے اس علاقے کے لئے بہت بڑی نعمت ہے جہاں بی ایڈ،ایم ایڈ،ایم اے ایجوکیشن کے پروگرام ریگولر بنیادوں پر چل رہے ہیںباقاعدہ HEC سے منظور شدو ہیں یہی وجہ ہے کہ الخیر یونیورسٹی بھمبر سے بی ایڈ، ایم ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن پاس کرنے والے طلباء اور طالبات آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم میں تقرر ہو رہے ہیںترقیاب ہو رہے ہیںاور اب لوگ اعتماد سے اس یونیورسٹی کا رخ کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے نبی کریم ۖ کی شان میں جو خاکے شائع کیے گئے یہ یہود و عنودکی گہری سازش ہے جو مسلمانان عالم کے جذبات و احساسات پر ضرب گاری ہے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والے غیر مسلم اس سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انجمن اساتذہ جموں و کشمیر کے رہنمائوں راجہ مشتاق احمد خان ،راجہ شعیب اعظم ،قاری دلدار غوث ،چوہدری محمد بشیر،مرزا مظہر اقبال،غلام احمد ماجد،محمد مدثر سلہریا ،قاری محمد شبیر اور دیگر اساتذہ گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر نے ایک اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر قاری دلدار غوث سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ۖ تمام انبیاء کے بعد مبعوث ہوئے اور اللہ نے آپۖکو خاتم النبی ۖ کاخطاب دیا مسلمان حضور ۖ کا نام گرامی سن کر تڑپ جاتا ہے اور درود سلام بھیجتا ہے اور مسلمان حضورۖ کی رسالت میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیںکر سکتے اسلام قوتوں طاقتیں ناموس رسالت ۖ پر حملے بند کریں بصورت عالمی طاقتو ں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گااور جسے روکنا ان کے بس میں نہ ہوگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی ٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ شعیب اعظم اور ٹیچر آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان،محسن یوسف اور ناصر بجاڑنے چوہدری عمران کریم کو انسپکٹر ترقیابی پر مبارکباد دی ہے اور حکومت کے دانشمندانہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ باصلاحیت آفیسرز کی ترقیابی نیک شگون ہے ۔