بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں امن وامان کو برقرا ر رکھنے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ضلع بھمبر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر آدمی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم ہیں جرائم پیشہ افراد کا بھمبر کی سرزمین پر گھیرا تنگ کر دیا گیاہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایس پی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
ضلع بھمبر میں پولیس کے گشتی نظام کو موثر بنانے کیلئے ڈی ایس پی صاحبان اور میں خود مانیٹر کر تاہوں کسی بھی مشکوک شخص یا سامان کی فوری طور پر متعلقہ تھانے یا کنٹرول روم میں اطلاع کریں بھر پور کارروائی ہو گی ان خیالات کااظہار ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمد نے اپنے آفس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلع بھمبر کے اندر امن وامان کر برقرار رکھنے کیلئے تمام تھانوں کی حدود میں گشت کے نظام کو انتہائی موثر بنایا گیا ہے۔
گشت کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈی ایس پی صاحبان اور میں خود مانیٹر کرتا ہوں پولیس کا فرض ہے عوام کی خدمت کرناہے ضلع بھمبر سے جرائم کے قلع قمع کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں عوام کی سہولیات کیلئے کنٹرول روم اور شکایات کی صورت میں رابطہ کرنے کیلئے تمام پولیس اسٹیشن کے گیٹوں پر ڈی آئی جی آفس اور ایس ایس پی آفس کے نمبر درج ہیں ضلع بھمبر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے کیلئے آرمی اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم ہیں جبکہ کچھ چیک پوسٹوں اورتھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ عوام الناس بھی پانے اردگرد مشکوک افراد اور سامان پر نظر رکھیں اور مشکوک افراد یا سامان کی فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا کنٹرول روم اطلاع کریں بھرپور کارروائی کی جائیگی۔