بھمبر کی خبریں 18/11/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر میں ٹھیکیدار، کنسٹرکشن کمپنیاں، غیر رجسٹرڈ سمگل شدہ ہیوی مشینری، ٹریکٹرز، ڈمپرز کا استعمال

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں ٹھیکیدار ، کنسٹرکشن کمپنیاں ، غیر رجسٹرڈ سمگل شدہ ہیوی مشینری ، ٹریکٹرز ، ڈمپرز کا استعمال کر کے قومی خزانے کو پھکی دینے میں مصروف محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس کنسٹرکشن کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کی طرف سے استعمال کی جانے والی ہیوی مشینری ٹریکٹرز اور ڈمپرز کی رجسٹریشن اور ٹیکس ڈیوٹی کی ادائیگی چیک کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے لگے ٹھیکیدار اور کنسٹرکشن کمپنیوں کے مالکان ٹیکس چوری اور دو نمبر ہیوی مشینری استعمال کر کے کروڑوں کے مالک بن بیٹھے بھمبر کے عوامی حلقوں کی طرف سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس کی غفلت پر اظہار تشویش قومی خزانے کو پھکی دینے والوں کے محاسبہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں جاری متعدد ترقیاتی کاموں اور سٹرکوں کی تعمیر کے ٹھیکے حاصل کرنے والی کنسٹرکیشن کمپنیاں اور ٹھیکیدار غیر رجسٹرڈ سمگل شدہ ہیوی مشینری اور گاڑیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے سر عام استعمال کر رہے ہیں ہیوی مشینری جس میں ایکسیویٹر مشین، کرین، بلڈوزر ، رولر وغیرہ شامل ہیں سمیت ٹریکٹرز اور ڈمپرز پر نہ تو رجسٹریشن نمبر درج ہیں اور نہ ہی ان کی باقاعدہ رجسٹریشن کروائی گئی ہے جبکہ سمگل شدہ ہیوی مشینری بغیر ٹیکس ڈیوٹی ادا کیے مختلف کنسٹرکشن کے کاموں میں استعمال کی جا رہی ہے محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث کنسٹرکشن کمپنیاں اور ٹھیکیدار نہ صرف رجسٹریشن فیس کی مد میں بلکہ ٹیکس ڈیوٹی کی ادائیگیاں نہ کر کے کروڑوں روپے خود کما کر قومی خزانے کو پھکی دینے میں مصروف ہیں بھمبر کے عوامی حلقوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس کی طرف سے کنسٹرکشن کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کی ہیوی مشینری کی ٹیکس ڈیوٹی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن چیک نہ کرنے اور کنسٹرکشن کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کی طرف سے قومی خزانے کی دی جانے والی لاکھوںروپے کی پھکی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ کے سنیئر نائب صدر حاجی یاسین، صدر برطانیہ زون چوہدری غلام حسین، ڈاکٹر مظہر کیانی،

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ کے سنیئر نائب صدر حاجی یاسین، صدر برطانیہ زون چوہدری غلام حسین، ڈاکٹر مظہر کیانی، حاجی عبدالحمید، انجینئر سردار آفتاب حسین، زاہد حسین کلیال، آفتاب حسین، اظہر احمد، منظور ایڈووکیٹ، ڈاکٹر مسعود رضا، حاجی نواز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری عبدالمجید اور اسکی نالائق کابینہ کے وزراء عوامی سفارت کاری سے نابلد ہیں وہ برطانیہ میں آباد کشمیریوں کے لیے مزید جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت برمنگھم میں اپنے جلسے کی حفاظتی انتظامات کی کانامی اور بی بی زرداری کی عدم شرکت کا الزام برطانوی حکومت پر لگا کر مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ خراب کر نے سے اجتناب کریں کشمیرفریڈم موومنٹ کے راہنمائوں نے کہا کہ ہمیں حیرت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اپنی خفت مٹانے کیلئے پاکستانی میڈیا میں جھوٹا بیان دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ برطانوی انتظامیہ نے ان کے جلسے پر پابندی لگائی دینا جانتی ہے کہ کشمیری شہداء کے خون کی حریت کے پاسبان آزادی پسند وں کی طرف سے احتجاج کے خوف سے بی بی زرداری رفو چکر ہو گئے وہ کشمیر ملین مارچ میں بن بلائے مہمان کی حیثیت میں شرکت اور کشمیر کو اپنی سیاسی اڑان کے لیے موقع پرستی کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف ہونے والے احتجاج سے خوف زدہ ہو کر ڈپریشن کا شکار ہیںبرطانیہ میں آباد کشمیری کمیونٹی نے گذشتہ چند ماہ کے دوران انتھک محنت اور کامیاب لابنگ سے برطانوی ایوان نمائندگان اور برطانوی حکومت کو سیٹیزن ڈائیلاگ میں شریک کار بنایا ہے عالمی سطح پر اس مثبت پیش رفت کو پیپلز پارٹی نو خیز قیادت اور عوامی سفارت کاری سے نابلد آزاد کشمیر میں ان کے بزر جمہورے چوہدری عبدالمجید اور اسکی نالائق کابینہ کے وزراء نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور کشمیری عوام انہیں اپنا قومی مجرم سمجھتی ہے کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنمائوں نے کہا کہ چوہدری مجید اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اپنی چاپلوسی کے دربار کہیں اور سجائیں وہ برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی اور برطانوی حکومتی اداروں کے درمیان عدم اعتماد اور کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہیں ورنہ برطانیہ کے ہر شہر میں ذلت اور رسوائی انکا مقدر بن جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر کے غیور عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو احتساب کے کھڑے میں کھڑا کرینگے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے غیور عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو احتساب کے کھڑے میں کھڑا کرینگے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے راہنما چوہدری عمر لطیف ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے ووٹ عوام کی خدمت کرنے کے نام پر ہے مگر ووٹ لینے والے اور گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں عوام کے مسائل سے ان کو کوئی دلچسپی نہ ہے سیاستدانوں نے بھمبر کے نوجوانوں کو ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا مگر ان کیلئے کچھ نہیں کیا آج سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روز گار ڈگریاں اٹھائے دھکے کھا رہے ہیں کوئی ان کا پر سان حال نہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے لوگوں کو اپنے حقوق کے حصول کا شعور دیا ہے ضلع بھمبر کے نوجوان بھی جاگ گئے ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں تحریک انصاف نوجوان کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی نوجوانوں کے حقوق کے حصول اور تحفظ کیلئے جس طوفان سے بھی ٹکرانا پڑا ٹکرائے گئے نوجوان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تحریک نیا پاکستان اور نیا کشمیر بنائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ملک ملک جا کرپاکستان کی تقدیر بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ملک ملک جا کرپاکستان کی تقدیر بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ کھوٹے سکے بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ یورپ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ محمد علی کشمیری آف بنڈالہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو جب حکومت ملی اس وقت پاکستان بے شمار اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار تھا میاں نواز شریف نے اپنی سیاسی فہم و فراست سے ان مسائل پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب رہے مسلم لیگ نون کی حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک سال کے اندر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا جو غیرملکی اور پاکستان دشمن طاقتوں کو پسند نہ تھا انہوں نے پاکستان کو کمزور کرنے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے، ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کی سازش کی اور انہوں نے پاکستان کے چند کھوٹے سکوں کو اپنی سازش کا حصہ بنایا جو پاکستان کے اندر سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف میاں نواز شریف پاکستان اور عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے ملک ملک جا کر اقتصادی معاہدے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیو ر عوام سازشی کی چالوں میں نہ آئیں اور محب وطن لیڈر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ خورشید احمد گذشتہ
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ خورشید احمد گذشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ احاطہ پرانی کچہری میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت وکلا تاجروں ، صحافیوں ، سول سوسائٹی عزیز و اقارب سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد تحصیل والے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا دریں اثناء صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، صدر صرافہ یونین راجہ شوکت علی، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر راجہ مظہر اقبال، نائب صدر یونین آف جرنلسٹ ضلع بھمبر ملک شوکت حسین، ممتاز تاجر راجہ محمد رفیق، صدر چیمبر آف کامرس راجہ محمد اقبال، سابق کونسلر راجہ فرمان علی ، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین، مسلم کانفرنس کے راہنما راجہ محمد آصف، شیخ محمد صادق، مسلم لیگ نون تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال، شوکت علی بھٹی، چوہدری محمد اکرم، راجہ شاہد انور، راجہ فضل الرحمن پوٹھی، راجہ مسود اسلم، پرنسپل راجہ قمراشفاق، محمد یٰسین تبسم، راجہ غلام ربانی، چوہدری غلام رسول رحمانی، راجہ نعیم نجمی، سمیت مختلف سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری، ڈاکٹر عامر ، ڈاکٹر عمیر فاضل، ڈاکٹر اظہر اقبال
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری، ڈاکٹر عامر ، ڈاکٹر عمیر فاضل، ڈاکٹر اظہر اقبال، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر وجہیہ الحسن ، ڈاکٹر محمد انور سمیت نرسنگ سٹاف نے ملک غلام غوث کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک اللہ دتہ اعوان ، ملک غلام غوث اور ملک انعام الحق کی والدہ محترمہ گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں
بھمبر ( ڈسرکٹ رپورٹر ) ملک اللہ دتہ اعوان ، ملک غلام غوث اور ملک انعام الحق کی والدہ محترمہ گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں حاجی محمد عبداللہ ، ایس ڈی او چوہدری خادم حسین، ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین، ڈاکٹر عمیر فاضل، بائو تنویر احمد، چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، چوہدری قیوم یوسف ایڈووکیٹ ، ملک شوکت اعوان ، چوہدری تنویر احمد، چوہدری عبدالغفور سوکاسن، مالک انقلابی، چوہدری علی اختر، چوہدری خالد شریف، ملک محمد حنیف، ملک طفیل اعوان، ملک محمد لطیف، چوہدری ماسٹراصغر ، چوہدری ارشد، ملک عبدالمجید، ماسٹر ملک محمد طارق، چوہدری خالد اشرف، ملک شہباز احمد، ملک محمد یوسف، ملک قیصر صدیق، محمد تبسم، چوہدری رشید، چوہدری خادم، ملک شبیر احمد اور ملک ناصر سمیت محکمہ صحت کے ملازمین، تاجروں ، شہریوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔