بھمبر کی خبریں 18/09/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں گراں فروشی ایک بار پھر عروج پر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عوم توجہ کے باعث دوکانداروں نے مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے ہوٹلوں میں کم وزن کی روٹی کی فروخت سمیت سبزی فروٹ ، دودھ دہی اور چائے کی پیالی کے ریٹ میں بھی خود ساختہ اضافہ ہو گیا عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور شہری اور عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر موثر ہو جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی میں اضافہ کر دیا ہے شہر میں ہوٹلوں پر کم وزن کی روٹی 6 سے 7 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ چائے کے کپ کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف بازاروں میں سبزی اور فروخت فروخت کرنے والے دوکاندار پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے ریٹ لسٹیں نہ ملنے کے باعث اپنی اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر کے غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ دودھ اور دہی کے ساتھ ساتھ بیکری مالکان نے بھی کیک، رس، بند سمیت دیگر بیکری اشیاء کے ریٹ بھی بڑھا لیے ہیں شہر میں انتظامیہ اور پرائس کمیٹیوں کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروش دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں شہر یوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پرائس کمیٹیوں کو فعال بنا کر گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر غریب عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے۔
———————-
———————-
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب انتہائی خطر ناک اشتہاری ملزم عابد حسین عرف عابد منڈی بہائوالدین میں قتل، اشتہاری ملزم بھمبر پولیس کو قتل، اغوائ، چوری ، ڈکیتی اقدام قتل جیسے 15 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اشتہاری ملزم کے قتل کی خبر پورے علاقے میں جنگل میں آگ کی طرف پھیل گئی ورثا لاش لینے کیلئے منڈی بہائو الدین پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق بھمبر پولیس کو 15 سے زائد قتل ، اغواء اقدام قتل، ڈکیتی ، چوری جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی خطر ناک اشتہاری ملزم عابد حسین عرف عابد ساکن گڑھا ترکھان گزشتہ رات منڈی بہائو الدین میں قتل ہو گیا اشتہاری ملزم گروہوں میں 8 افراد کے قتل کے مقدمہ میں بھی پولیس کو مطلوب تھا اشتہاری ملزم بھمبر پولیس کے لئے درد سر بنا ہوا تھا اور علاقے میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا اشتہاری ملزم کے قتل کی خبر پورے علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی لوگ دن بھر پولیس اور صحافیوں کو فون کر کے قتل کی تفصیل معلوم کرتے رہے اشتہاری ملزم کی لاش منڈی بہائو الدین کے مردہ خانے میں پڑی ہوئی ہے جبکہ ورثاء لاش کو لینے کیلئے منڈی بہائو الدین پہنچ گئے ہیں۔
———————-
———————-
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر کے غربت اور افلاس کی چکی میں پسنے والے عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لینے کا تہیہ کر لیا ہے حکومت آزاد کشمیر اقتدار کی ہوس میں عوام کے حقوق بھی غصب کرنے کے درپے ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے ضلعی صدر محمود الحسن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام بے روز گاری، غربت افلاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشیاں کر رہے ہیں حکومت نے اب ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے جبکہ حکومت تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوئوں اور عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے اعلانات کر کے بے وقوف بنانے میں مصروف ہے ان کی طرف سے آزاد کشمیر کو پیرس بنانے کے اعلانات صرف کمیشن بنانے تک ہیں لیکن صد افسوس کہ حالیہ بارشوں میں آزاد کشمیر کے اندر ہونیوالی تباہی پر بھی ان کے جھوٹے اور پر فریب دعوئوں کی قلی کھل کر سامنے آ گئی ہے پورا آزاد کشمیر تباہی و بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ان جھوٹے اور مکار حکمرانوں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا ہو گا بصورت دیگر حکمران ٹولہ غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیننے سے گریز نہیں کر ے گا۔
———————-
———————-
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) این جی اوز کوار ڈنیشن کونسل ضلع بھمبر کا اجلاس 24 ستمبر کو دن ایک بجے ہیون پیلس ہوٹل میں منعقد ہو گا اجلاس میں ضلع بھمبر کی رجسٹرڈ این جی اوز کے نمائندگان شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ضلع بھمبر کی رجسٹرڈ این جی اوز کی ضلعی کوارڈنیشن کونسل کا ایک اہم اجلاس 24 ستمبر بروز بدھ دن 1 بجے ہیون پیلس ہوٹل بھمبر میں منعقد ہو گا اجلاس میں رجسٹرڈ این جی اوز کے نمائندگان اور ضلعی کوآرڈنیشن کونسل کے عہدیداران شرکت کریں گے اجلاس کی صدارت ضلعی آفیسر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ میرپور سہیلہ اعجاز کریں گی۔
———————-
———————-
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی چوہدری غلام اکبر انتہائی فرض شناس اور ذمہ دار پولیس آفیسر ہیں بھمبر تعیناتی کے دوران جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے بھمبر میں ان کی تعیناتی کے دوران خدمات کو سنہری حروف سے یاد رکھے جائیگا ان خیالات کا اطہار جنرل سیکرٹری صراف یونین بھمبر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام اکبر کے بھمبر تعیناتی کے دوران جرائم میں کمی آئی پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملا انہوں نے پولیس ملازمین کی عزت نفس مجروح کرنے والے عناصر کی بینج کنی کر کے پولیس کی عزت نفس کو معاشرہ کے اندر بحال کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ ان کے دور تعیناتی کے دوران بھمبر پولیس نے جرائم پیشہ عناسر کی بھر پور سرکوبی کر کے ضلع بھمبر کو امن وامان کا گہوارہ بنایا انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی غلام اکبر کی بھمبر تعیناتی کا دور اور ان کی گراں قدر خدمات کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائیگا۔
———————-
———————-
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایریا منیجر اسٹیٹ لائف چوہدری شمیم اختر، سیلز منیجر چوہدری آفتاب حسین متیالوی ، سیلز منیجر چوہدری فاروق شاہین، سیلز منیجر محمدعلی ، سیلز آفیسر طارق کنجالوی نے اپنے مشترکہ بیان میں سیلز آفیسر چوہدری عبدالقیوم بوٹا آف گڑھا متیال کے تایا اور ماموں کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعائے خیر کی ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
———————-
———————-
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میرپور چوک میں آئے روز کے بجلی کے ٹرانسفارمر کے جلنے پر نوجوان کا ضلعی انتظامیہ کی ہوٹل کے موقع پر شدید احتجاج محکمہ برقیات اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بار بار ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے پیسے دے کر تھک چکے ہیں محکمہ برقیات نے اس کو آمدن کا ذریعہ بنا لیا ہے نوجوانوں کا موقف تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے مقامی ہوٹل آمد کے موقع پر بھمبر کے نوجوانوں اور مسلم بازار کے دوکانداروں نے میرپور چوک میں لگے محکمہ برقیات کے ٹرانسفارمر کے آئے روز ملنے پر شدید احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین میں محکمہ برقیات اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے اس موقع پر ثاقب بشیر بٹ نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئے روز ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے پیسے اکھٹے کر کے محکمہ برقیات کو دیتے ہیں 4 دن سے ٹرانسفامر کی مرمت کیلئے محکمہ برقیات کو 15 ہزار روپے جمع کر کے دئیے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ٹرانسفارمر مت نہیں ہوا ہم محکمہ برقیات کو پیسے دے دے کر تھک گئے ہیں جبکہ محکمہ برقیات نے اس کو آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے ضلعی انتظامیہ کی یقینی دہانی پر نوجوانوں نے احتجاج ختم کر دیا۔
َََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مسلم بازار محکمہ امور حیوانات کے قریب نصب بجلی کا ٹرانسفارمرمستقل مرض کا شکار ہو گیا ،آئے دن خراب رہنے لگا ،قریبی ہوٹل میں جاری ضلعی انتظامیہ کی تقریب کے باہر مقامی آبادی اور تاجروں کا شدید احتجاج،معاملہ حل نہ ہونے کی صورت ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان،مظاہرین کے مطابق مسلم بازار محکمہ امور حیوانات کے قریب نصب بجلی کا ٹرانسفارمر ایک ماہ میں نصف درجن کے قریب خراب ہو چکا ہے جس سے وجہ تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے جبکہ مقامی آبادی ذہنی اذیت کا شکار ہے ،اس موقعہ پر مظاہرین نے قریب ہوٹل ہیون پیلس میں ضلعی انتظامی کے افسران کے اعزاز میں ایک ضیافت کے باہر لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور محکمہ برقیات کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا دے دیں گے ۔
َََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ،ہائی ایس ڈرائیورنے موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ،پوچھنے پر ساتھیوں کے ہمراہ زخمی طالب علموں کی ڈنڈوں اور مکوں سے پٹائی کر دی تھانہ پولیس بھمبر نے ڈرائیور خلیل آف بڑھنگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،معلوم ہوا ہے کہ ایک نجی تعلیمی ادارے میںزیر تعلیم سال اول کا طالب علم معین اشرف اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار ہائی ایس نے انہیں ٹکر مار دی جس سے دونوں بھائی سڑک پر گر گئے اور زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیورموقعہ سے فرار ہو گیابعدازاں زخمی طالبعلموں کے پوچھنے پر ڈرائیور خلیل سکنہ بڑھنگ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہائی ایس سے ڈنڈے نکال کر مارنا شروع کر دیا جس سے ان کے چہرے ہاتھوں سمیت جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں تحریری درخواست موصول ہونے پر سٹی تھانہ پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،بھمبر کے سماجی حلقوں نے ڈرائیور کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
َََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)زرعی ترقیاتی بنک ہٹیاں برانچ مظفر آباد کے ای وی پی محمد علی کے انتقال پر گزشتہ روز ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت مینجر محمد اقبال کھوکھر زرعی ترقیاتی بنک بھمبر برانچ میں منعقدہوا،جس میں برانچ کے افسران و دیگر سٹاف نے شرکت کی اس موقعہ پر مرھوم کے لیے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔