بھمبر (نامہ نگار) بھمبر کی تحصیل فوجداری عدالت نے دھنڈر کے مشہور سرکار بنام غضنفر علی ہاتھ کاٹنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم طارق محمود کو 29 سال، ملزم غضنفر علی 23 سال جبکہ ملزم علی ارشد اور مظہر اقبال کو 22 ،22 سال قید با مشقت کی سزا اور 1428347 روپے ارشد اور 115000 ضمان کی سزا سنائی جبکہ ملزم افراز سیاب اور ظفر اقبال مہر اشتہاری قرار دیا گیا فیصلہ سنیئر سول جج جہانگیر احمد جرال اور تحصیل قاضی حافظ تنویر احمد نے سنایا ، چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ نے استغاثہ جبکہ چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی پیروی کی ۔تفصیلات کے مطابق بھمبر کی فوجودار عدالت نے دھنڈر میں اعجاز نامی شخص کے ہاتھ کاٹنے کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے ملزمان نے 25اگست 2012 کو دھنڈر میں اعجاز نامی شخص کے ہاتھ کاٹ دئیے تھے جس کا مقدمہ سرکار بنا م عضفر علی تحصیل فوجوداری عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز تحصیل فوجداری عدالت کے سنیئر سول جج جہانگیر احمد جرال اور تحصیل قاضی تنویر احمد پر مشتمل عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔ جس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر زیر دفعہ 324/341، 148/149 ، 334/147 ، 337/F1 ، 337/F5 ، APC کے تحت ملزم طارق محمود ولد شاہ محمد کو 24سال ، ملزم علی ارشد ولد عضفر علی کو 22سال ، ملزم عفضر علی کو 23 سال اور ملزم مظہر اقبال کو 22سال کی سزا قید بامشقت سنائی ہے ملزمان کو سزا کے ساتھ 1428347 روپے ارشد اور 115000 روپے ضمان کی سزا بھی سنائی ہے مقدمے میں نامزد ملزمان افرار سیاب اور ظفر اقبال مہر عدالتی اشتہاری قرار دیے گئے ہیں مقدمے میں چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ نے استغاثہ اور چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی طرف سے پیروی کی ہے جبکہ طاہر اسلام پیروکار سرکار تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نامہ نگار)بھمبر اور گردنواح کے شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے نوسرباز گروہ کے خلاف پولیس 2سالوں میں کوئی کاروائی نہ کرسکی ،تھانہ بھمبر اور برنالہ میں نوسر بازوں کے خلاف کئی مقدمات درج ، نوسرباز عدالتی اشتہاری ہونے کے باوجود بھی پولیس کی گرفت میں نہ آسکے ، شہریوںکا بھمبر پولیس کی کارگردگی پر تشویش کا اظہار، آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بھمبر سے نوسربازوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں ابواولہ کے رہائشی نوسرباز راجہ مجاہد حسین اور راجہ شہزاد 2 سال قبل بھمبر اور گردنواح کے شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے رفعر چکر ہوگئے تھے جن کے خلاف تھانہ بھمبر اور برنالہ میں کئی مقدمات بھی درج ہوئے تھے جبکہ نوسرباز کے خلاف عدالتوں میں بھی کیس زیر سماعت تھے جن میں بھی وہ اشتہاری مغرور ہوچکے ہیں 2 سال گزر جانے کے باوجود بھمبر پولیس شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے نوسربازو ں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی ، نہ ہی نوسربازوں کو گرفتار کرسکی نوسرباز شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ نوسربازوں کے ہاتھوں لوٹنے والے شہری آج بھی دربدر کی ٹھوکر یں کھاررہے ہیں اور نوسربازوں کے خلاف کاروائی کروانے کیلئے پولیس کے پیچھے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن پولیس نوسربازوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ، شہریوں نے پولیس کی نوسربازوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام آئی جی آزادکشمیر ، ڈی آئی جی میرپور اور ایس پی بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے والے نوسربازوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نامہ نگار) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی را ہنما سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر عمر ریاض ساگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی مفاد میں آزادکشمیر کے اندر بہترین تعلیمی پیکج دیا تھا جس سے پورے آزادکشمیر کے عوام اور ساری جماعتوں کے لوگوں کا فائدہ تھا ۔ جس کو مسلم لیگ ن نے علم دشمن حکومت نے ختم کردیا ہے جو آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم اور علمی دشمنی کا ثبوت ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پرنٹ میڈیا کے نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ، علم، ملازمین اور عوام کی دشمن ہے جس نے اقتدار میں آتے ہی علم کے خلاف چھوٹے سرکاری ملازمین کے خلاف اور عوامی مفاد کے خلاف اقدام اٹھانے شروع کردئیے ہیں پیپلز پارٹی کی دشمنی میں تعلیمی پیکج کو ختم کردیا ہے چھوٹے سرکاری ملازمین کو نوکروں سے فارغ کرنے کے ساتھ انتقامی تبادے کئے جارہے ہیں آزادکشمیر کے اندر عوامی مفاد کے خلاف اقدام کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کے گڈ گورننس کے اعلانات بیڈ گورننس میں تبدیل ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر ہم حکومت خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے ایسا دھرنا دیں گے جو حکومت کا دھرن تختا کردے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نامہ نگار) آل پارٹیز فریڈم فورم کے سنیئر نائب صدر مولانا محمد شعیب ، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ بھارت کی جنگی جنوں نے پورے جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رکھا ہے کنٹرول لائین پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کسی بھی وقت ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے عالمی دنیا بھارتی اشتعال انگیزی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریڈم فورم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز اور پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر میں جانوں کی قربانی دینے والے فوجی نوجوان قابل فخر ہیں پوری قوم کو اپنے فوجی نوجوانوں پر ناز ہے ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر دبانے میں کام ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اپنی ناکامی کو چھپانے اور اپنا غصہ نکالنے کیلئے کنٹرول لائین پر آئے روز فائرنگ اور گولہ باری کررہا ہے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے بھارت جتنا ظلم کرے گا ہمارا جذبہ آزادی اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون کسی بھی وقت پورے جنوبی ایشیا کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتا ہے عالمی دنیا اور اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے اور پورے خطے کو جنگ کی تباہی سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کو 16ویں گریڈ سے 17ویں گریڈ میں مستقل کرنا حکومت کا خوش آئند اقدام ہے جس پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے سابق چیئر مین مرزا محمد اجمل ، قاضی نثار احمد ، ماسٹر اکرم پپو سمیت دیگر نے آزادکشمیر بھر کے سپورٹس آفیسر ز کے مسئلہ کو حل کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے وزیراعظم ، سنیئروزیر ، سیکرٹری مالیات ، سیکرٹری سپورٹس کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے سپورٹس آفیسرز کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نامہ نگار)انجمن طلبہ اسلام نوجوان نسل کے دلوں میں فکر اقبال اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے اقبال کی فکر کو زندہ رکھنااور خود ہی کو بیدار کرنا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اظہر محمود سابق مرکزی صدر اے ٹی آئی نے فکر اقبال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اقبال نے پاکستان کو خواب دیکھا اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے امت کے نوجوانوں کو بیدار کیا آج امت بھی اقبال کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی اپنی کھوئی ہوئی میراث حاصل کرسکتی ہے آج انجمن طلبہ اسلامی بھمبر اقبال کے پیغام کو لے کر طلبہ تک پہنچا رہی ہے اس موقع پر محمود ثقلین ناظم اے ٹی آئی ضلع بھمبر محمد حسان مصطفائی اور سید عین المنصف نے خطاب کرتے ہوئے شرکائی کانفرنس پر زور دیا کہ وہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اس موقع پر مسز بشری طارق فاروق ، انجنیئر طاہر امین ، اقبال انقلابی ، سجاد چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (نامہ نگار)سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے چوہدری امجد یوسف، چوہدری فرید احمد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائی پر آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو اس کانفرنس میں حکومت آزادکشمیر کی طرف سے سیئر فائر توڑنے کا اعلان کرنا چاہیے انہوں نے بھمبر سیکٹر میں مجاہد فورس کے 7 جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ شہادت مسلمان قوم کی میراث ہے ہمارے حوصلے اس طرح کے واقعات سے پست نہیں کیے جاسکتے ، مگر بیس کیمپ کی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو کشمیر کاز کے لیے ایک نقطے پر اتحاد کرنا ہوگا ۔ بیس کیمپ سے اتحاد کا پیغام ہی مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو تقویت دے گا ۔انہوں نے راجہ فارو ق حیدر سے بیس کیمپ کے وزیراعظم کی حیثیت سے مطالبہ کیا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کریں کیونکہ بھارتی حکمران جنگ کو چھیڑ کر مسئلہ کشمیر کو دفن کرنا چاہتے ہیں جس اس کا واحد حل یہی ہے کہ اقوام عالم کو بتایا جائے کہ کشمیر ی قوم اس منحوس لیکر کو نہیں مانتی جو کو یو این او نے قائم کیا تھا اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔