بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 3 دسمبر کو قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھمبر آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا قائد کشمیر نے برطانیہ میں ملین مارچ کا انعقاد کرا کے بھارتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سلطان یوتھ فورس کے مرکزی راہنما سید دانیال گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے ان کی آزادی کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔
قائد کشمیر نے ملین مارچ کر کے کشمیری قوم کے دل جیت لئے ہیں 3دسمبر کو بھمبر آمد پر ہزاروں کا رکن ان کا استقبال کریں گے بھمبر کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔
قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کے لئے ہمیشہ کاوشیں کی ان کی کاوشوں کیوجہ سے آج مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے۔