بھمبر کی خبریں 21/12/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (بیورو رپورٹ) محکمہ برقیات بھمبر میں اندھیر نگری چوپٹ راج، محکمہ برقیات کی طرف سے ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غریب آدمی کے کنکشن کاٹنے شروع جبکہ بااثر افراد متشنی، غریب کنکشن بحال کرانے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنے لگے، واقعات کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پربرقیات کے اہلکاران نے غریب افراد کے کنکشن کاٹنے شروع کردئیے جبکہ بااثر افراد جن کے زمہ ہزاروں روپے کے بل قابل ادائیگی ہیں متشنی کردیا گیا بجلی کے کنکشن کاٹنے سے غریب آدمی پریشانی کا شکار ، کنکشن بحال کروانے کیلیے شفارشیں ڈھونڈنے لگے جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات نے اپنی روایات کے مطابق خسارہ پورا کرنے کے لیے غریب شہریوں کو ہزاروں روپے کے بل تھما دیے ، غریب شہری بل دیکھ کر چکرا کررہ گئے محکمہ برقیات کے اہلکاران کی من مانیاں میٹر ریڈنگ سے ہٹ کر بل کی اجرائیگی ، غریب لوگوں کا کہنا ہے ایک جانب مہنگائی نے کمر توڑ کررکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب غریبوں کی بجلی کاٹ کر اندھیر نگری کی مثال قائم کی جارہی ہے نادہند گان میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو محکمہ برقیات کے اہلکاران کے رشتہ دار ہیں اہلکاران نے رشتہ داری کی وجہ سے پو چھنا تک گوارہ نہیں کیا عوام علاقہ نے محکمہ برقیات کے اہلکاران کی اندھیر نگری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر برقیات اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے مالیاتی مسائل کیلئے بین الصوبائی دوروں کے دوراس نتائج مرتب ہونگے ، وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جلد ہی آزادکشمیر کا دورہ کرکے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے جس سے آزادکشمیر کے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا، وزیر اعظم پاکستان کی مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام سے عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 2008 میں اٹھارہیوں ترمیم پاس ہوئی لیکن 2016 تک آزادکشمیر کی کسی حکومت نے ریاستی مسائل کو وفاقی سطح تک نہیں اٹھایا ، این ایف سی ایوارڈ سے آزادکشمیر کے مسائل میں اضافہ ہوا اس وقت کسی نے کشمیری عوام کے مسائل کا خیال نہ رکھا ، انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ہی واحد شخصیت ہیں جو ریاست کو سابق حکو مت کی کارستانیوں اور شاہ خرچیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حامی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے خود بیرون ممالک جاکر بین ا لاقوامی دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ہندوستانی مظالم سے آگاہ کرکے ہندوستان کے نام مفاد جمہوری مکردہ چہرے کو بے نقاب کیا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروکا لاونگا ، جلد وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ضلع بھمبر کا دورہ کریں گے اور بھمبر ، برنالہ اور سماہنی کیلئے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے جس سے بھمبر ، برنالہ اور سماہنی کے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) کشمیر دوست انجمن فلاح بہبود کے زیر اہتمام ڈائیلاسز سنٹر کے بعد ہیباٹائٹس سنٹر قائم کرکے بھمبر کے عوام کے لیے احسان عظیم کردیا ہے ضلع بھمبر کے نزدیک ہیباٹائٹس کے علاج کے لیے کوئی سنٹر موجود نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو دودرازے کے علاقوں میں جاکر علاج کروانا پڑھتا تھا لوگوں کے تعاون ہیباٹائٹس سنٹر ڈی ایچ کیو میں قائم کرکے عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ڈائیلاسز سنٹر پہلے بھی غریب لوگوں کے علاج معالجہ پر کثیر رقم خرچ کررہا ہے اور گردوں کے ڈائیلاسز کے لیے ضلع بھمبر میں لوگوں کی خدمات میں سرشار ہے اب انہوں ہیبا ٹائٹس سنٹر کا اجراء کرکے ضلع بھمبرکے لوگو ں کے لیے احسان عظیم کیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر سی یو جے چوہدری عزرم اقبال نے کیا اور کہا کہ امید کرتے ہیں کے صاحب حیثیت لوگ اس میں دل کھول کر حصہ ڈالیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں ضلع بھمبر میں واحد شفاف اور زمہ دارلوگوں کا ادارہ جسکی وجہ اسی دن بد ن ترقی کرکے لوگوں کو فری سہولیات فراہم کرکے انسانیت کی اصل معنوں میں خدمت کررہا ہے کشمیر دوست انجمن فلا ح بہبود نے ڈائیلاسز کے بعد ہیباٹائٹس کے علاج کے لیے سنٹر قائم کرکے ضلع بھمبر کے عوام کے لیے احسن اور قابل تحسین قدم اٹھا یاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس نظریاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے گونا گوں مشکلات کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو پاکستان کے استحکام کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے کوشاں رہی ہے مسلم کانفرنس نے ریاست کے تشخص پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی مسلم کانفرنس کے کارکن صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں تحریک آزادی اور استحکام پاکستان کے لیے کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان ایک تحریک کا نام ہے اور ان کی سربراہی میں مسلم کانفرنس کے کارکن تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کے لیے کام کررہے ہیں انہوں نے چوہدری غلام عباس مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے شاندار خدمات سرانجام دینے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ چوہدری غلام عباس عظیم لیڈر اور بہادر شخصیت تھی جہنوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں چوہدری غلام عباس کے مشن کو جاری رکھا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) بھمبر ٹریفک پولیس کی من مانیاں عروج پر ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے بلاوجہ چالان شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ شہریوں کا ٹریفک پولیس کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج ۔ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلا کے مطابق ٹریفک پولیس بھمبر کی من مانیاں عروج پر ٹریفک پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کے بلاوجہ چالان کے ساتھ ساتھ ہتک آمیز رویہ شروع کررکھا ہے جاتلاں ہیڈ پر تعینات ٹریفک اہلکاران ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے من مانیاں کی انتہا کردی ۔شکایت پر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں حکام بالا سے پیسے اکھٹے کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے کوئی ہمارا کچھ نہیں بگار سکتا ہمیں ٹریفک حکام کی حمایت حاصل ہے جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے ٹریفک پولیس ناکام ہوچکی ہے بھمبر کے شہریوں نے ٹریفک پولیس کا ہتک آمیز رویہ اور بلاوجہ چالان کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ شاہین شعبہ خواتین کی مرکزی وائس چیئرمین محترمہ شائستہ خالد نے کہا کہ کشمیر کی مکمل آزادی اور خودمختاری تک جدوجہد جاری و ساری رہے گی ، 22 اکتوبر 1947 سے جموں وکشمیر ایک آزاد اور خود مختار ملک تھا جس کی آزادی اور خودمختاری پر شب خون مارا گیا ، 22 اکتوبر 1947 سے پہلے کی حیثیت کو بحال اور قبول کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس نمائندگان سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد غاصب طاقتوں کے خلاف ہے جو ہمارے ملک پر قابض ہیں اور یہ قابض طاقتیں جان چکی ہیں کہ وہ یہ جنگ ہارچکی ہیں اب وہ زیادہ دیر تک کشمیر پہ اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکیں ، انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کا حالیہ اقدام انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک ہے انسانوں پر جانوروں کا اسملہ استعمال کرنا کہاں کا انصاف ہے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب اتر گیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کی آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کی بدولت مسلہ کشمیر آج دنیا کا فلش پوائنٹ بن گیا ہے جبکہ آزادی کے بیس کیمپ کے نام فساد سیاست دانوں اور حکمرانوں کی مسلسل خاموشی لمہ فکریہ ہے عوام اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی پسند جماعتوں کو متحد ہو کر غاصب طاقتوں کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی تب جا کر کشمیری قوم کو غاصبوں سے آزادی ملے گی۔