بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر گھر گھر پولیو مہم شروع 75 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ 175 موبائیل ٹیمیں ،فیکس یو نٹ 41 ،ٹرا نزٹ پوائنٹ 13 مقرر جبکہ 37 ایرا یا انچارج اور 6 تحصیل سپروائزر مقرر تفصیلات کے مطا بق ملک بھر کی طرح ضلع بھمبر میں تین روزہ گھر گھر پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔
پولیو مہم 14 مار چ سے لیکر 16 مارچ تک جاری رہے گی تین روزہ پولیو مہم کے دوران 75 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا نے کا حدف مکمل کیا ہے جس کو پا یہ تکمیل پہچانے کیلئے 175 مو با ئیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 37 ایرا یا انچا رج اور 6 تحصیل سپر وا ئزر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ 14 فیکس پوائنٹ ، 13 ٹرانزٹ پو ائنٹ مقرر کئے گئے۔
اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر عبدا لعزیزڈا ر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو اور وٹائمن اے کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کیسا تھ تعاون کریں۔۔