بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ بھمبر کے جماعت پنجم وہشتم کے سالانہ نتائج کا اعلا ن 5اپر یل کو پائلٹ ہائی سکول بھمبر کیا جائیگا تمام اساتذہ نے انتہائی محنت اور دل فشانی سے نتائج مرتب کئے جو کہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ان خیالات کااظہارکنٹرو لر امتحانات محمد اسلم چوہدری نے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ بھمبر کے سال 2015-16 کے سالانہ امتحانات کے نتا ئج 5 اپریل بروز منگل بوقت 10 بجے پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں سنائے جائینگے جس میں بورڈ میں پوزیشن لینے وا لے طلبا وطا لبا ت کا بھی اعلان کیا جائیگا۔
اس موقع کنٹرو لر امتحا نا ت محمد اسلم چو ہدر ی نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بو رڈ ہذا کے زیر اہتما م امتحا نات کا آغاز 24 فروری 2016 کو ہوا جس کا اختتام 8 ما رچ 2016 کو ہوا بورڈ کے عملہ نے انتہا ئی محنت ،جا نفشانی دن رات ایک کر کے ذمہ داری کا مظاہرہ کر تے ہوئے نتائج مرتب کئے جس پر تمام عملہ مبارکبا د کا مستحق ہے۔