بھمبر کی خبریں 5/2/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پاکستان اور آزاد کشمیر بھر کی طرح بھمبر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش جذبے اور ملی بیداری کیساتھ منایا گیا یوم یکجہتی کشمیر کی بڑی تقریب آزاد کشمیر اور پاکستان کی سرحد بڑھنگ ٹول پر منعقد ہوئی جس میں ضلع گجرات اور ضلع بھمبر کی عوام ، سول سوسائٹی، ضلعی انتظامیہ ، سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلباء سیاسی و سماجی ،وکلا، صحافتی ، مذہبی ، تاجر اور میلاد تنظیموں کے راہنمائوں اور کارکنانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سڑک کے دونوں کناروں پر کھڑے ہو کر لوگوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ضلع بھمبر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان جبکہ ضلع گجرات کی طرف سے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے چوہدری عابد رضا قیادت کر رہے تھے اس موقع پر کبو تر اور غبا رے ہوا میں اڑا ئے گئے اس سے قبل ضلع کچہری میں یوم یکجہتی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا گیا جبکہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ، سٹی صدر مسلم کانفرنس طارق محمود بٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان، اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود، مرکزی صدر انجمن پٹواریاں و قانونگوئیاں راجہ مظہر اقبال، جماعت اسلامی کے راہنما راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر بھمبر پریس کلب چوہدری افتخار عظیمی ، جماعت الدعوة کے مولانا شعیب، جماعت اہل سنت کے مولانا ابرار ، صدر میلاد کمیٹی چوہدری اکرم پپو جٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ ہے جسے کسی صورت کمزور نہیں پڑھنے دیا جائیگا ہم 8 لاکھ بھارتی افواج کی سنگینوں کے سائے تلے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے والے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی عزمت اور جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جب تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی نصیب نہیں ہو جاتی ہماری یکجہتی اسی طرح جاری و ساری رہے گی اور انشاء اللہ شہدائے کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہو گی جس دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی نصیب ہو گی اس دن ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آزادی کا جشن منائیں گے ۔
َََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) نو منتخب نائب صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے تمام ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بحیثیت نائب صدر اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ ہم صدر بار اور دیگر ٹیم کے ہمراہ ملکر وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار بھمبر نے ہمیشہ رواداری ، معاشرے کی اصلاح اور بھمبر شہر میں مثبت اور تعمیری سوچ کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ انصاف کے تقاضوں کو با احسن انداز سے نبھایا ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر بھر میں ڈسٹرکٹ بار بھمبر کا نمایاں مقام ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھمبر سے تعلق رکھنے والے وکلاء فہم و فراست اور اپنے پیشہ وارانہ امور میں دسترس رکھتے ہیں تا ہم سینئرز کی مشاورت کیساتھ جونیئرز کے ہمراہ مل جل کر ڈسٹرکٹ بار کے مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر میں عوامی حقوق کا تحفظ اور تعمیر و ترقی چوہدری انوارالحق کا مشن ہے انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں بھمبر کے عوام چوہدری انوارالحق کو کامیاب کروا کر مخالفین کے عزائم ناکام بنائینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کوہل کے رہنما مولوی منور حسین چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق نے اپنے گذشتہ دور حکومت میں بھمبر میں تعمیر و ترقی کے تاریخی ریکارڈ قائم کئے اور اب حکومت نے ان کی اعلیٰ سیاسی صلاحیتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں چیئرمین گڈ گورننس بنایا انہوں نے ہمیشہ اپنے پاس آنے والے منصب کو عوام کیلئے وقف کر تے ہوئے عوامی فلاح و بہبود اور بھمبر کے عوام کے حقوق کے تحفظ ، علاقہ کی تعمیر و ترقی کو اپنا مشن بنایا ہے بھمبر کے عوام نے سیاسی مخالفین کے عزائم ناکام بنانے کیلئے تہیہ کر لیا ہے اور آئندہ آنے والے الیکشن چوہدری انوارالحق کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کر کے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر چوہدری ذوالفقار احمد اوورسیز رہنما چوہدری رخسار احمد ، چوہدری افتخار احمد، چوہدری وقار احمد کے والد محترم ماسٹر فضل احمد کی رسم قل گذشتہ روز انکی رہائش گا دھندڑ کوٹ میں ادا کی گئی اس موقع پر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گی رسم قل میں سیاسی و سماجی راہنمائوں ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق، سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ، چوہدری محمد رفیق، اوورسیز رہنما چوہدری محمد حنیف یو کے ، راجہ عطا المنعم خان ، چوہدری سجار انور، چوہدری سلیمان یونس درائیاں نے گذشتہ روز مرحوم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ڈاکٹر محمد یوسف مرحوم کی اہلیہ محترمہ میجر ( ر) چوہدری محمد آصف، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، اوورسیز رہنما چوہدری طارق محمود یو کے ، چوہدری عاصم علی کی والدہ محترمہ کی رسم قل گذشتہ روز انکی رہائش گاہ پر انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کی گئی اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گی دعائیہ تقریب میں سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ، سیکرٹری (ر) چوہدری محمد اعظم، ڈائریکٹر ( ر) چوہدری خادم حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شبیر احمد طاہر، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، سابق صدر ناصر شریف بٹ ، سرپرست اعلیٰ عزیز الرحمن ناز، صدر صرافہ یونین راجہ شوکت علی، پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے سنیئر نائب صدر ٹھیکیدار محمد الیاس چوہدری، سابق صدر بار حاجی منظور حسین ایڈووکیٹ، سٹی صدر پیپلز پارٹی چوہدری سعید خام ایڈووکیٹ، چوہدری قیوم یوسف ایڈووکیٹ ، پراجیکٹ منیجر راجہ عامر زیب، راجہ عطا المنعم خان، تاجر رہنما سعید احمد بٹ، ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ، ایس ڈی او چوہدری انصر علی، سابق پی آراو صدر ریاست چوہدری تنویر صابر ، چوہدری سلیمان یونس، چوہدری سجاد انور ، چوہدری الطاف حسین، چوہدری خالد الاٹ ، ٹھیکیدار راجہ سجاد انور خان سمیت سیاسی و سماجی راہنمائوں ، تاجروں ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا فر یق ہے اور اقوا م متحد ہ کی قر ار دا دوں میں بھی ریاست جمو ں وکشمیر کا حصہ ہے اس لئے وہاں کے عوام اور حکومت پا کستان اگر پا کستان کا پا نچواں صوبہ بنا نا چا ہیں بھی تو بھی ممکن نہیں ہے اس لئے گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیا ر نہیںکر سکتے اور نہ ہی یہ ان کے اب اختیا ر میں ہے سوا ئے حق خو دارادیت کے کو ئی حل نہیں ہے ان خیا لا ت کااظہا ر انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے مو جودہ گلگت بلتستان کی حکومت کے رو یہ پر تبصرہ کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملنے چا ہیے بلکہ ان کی اپنی خود مختار حکومت ہو نی چا ہیے جو آزادکشمیر کی حکومت کی طر ح وزیر امو ر کشمیر اور کشمیر کو نسل کے مر ہون منت نہ ہو کہ آزادکشمیر کے ریو نیو پر قبضہ کشمیر کو نسل کا ہے اور وزیر امو ر کشمیر وائسرا ئے بن کرآزاد کشمیر میں وفاق میںجس جما عت کی حکومت ہو اور آزادکشمیر میں وزیر امو ر کشمیر کر پشن کا بازار گر م کر کے ہما رے ہی قومی خزانے کو ریو ڑیوں کی طر ح اپنے امیدوا رو ں میں تقسیم کر کے نلکے ٹو ٹی،گلیاں پختگی ،تبا دلے ،تقر ریاںاور تر قیاں سمیت انتظا میہ اور پو لیس پر بھی گر فت مضبو ط کر کے الیکشن کمیشن کے ذریعے اپنی مر ضی کے نتا ئج بھی حاصل کر نے کیلئے تما م معروف طر یقے اختیا ر کر کے بے اختیا ر حکومت آزاد کشمیر کے عوام پر مسلط کر دی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں جا ری جدو جہد کو سبو تازکر نے کی ہر کوشش قا بل مذمت ہے اس لئے ہم گلگت بلتستان کے عوام کیلئے آئینی وسیاسی حقوق کی بھر پو ر حما یت کر تے ہیں لیکن اختیا رات کے بغیر کسی بھی آئینی وسیاسی حق کی حمایت نہیں کر ینگے جس سے وہاں کے عوام کی زند گیوں میں تو کو ئی بہتر ی نہ آئے اور مخصوص خا ندا ن ومخصوص ایجنٹ ہی مستفید ہوں اور مسئلہ کشمیر بھی متا ثر ہو آزادکشمیر کے عوام اور گلگت بلتستان کے عوام اور مقبو ضہ کشمیر کے عوام یک جا ن دو قلب کی طر ح ہیں اس لئے ریاست کی وحدت کی بحا لی اور حق خودارا دیت تک تینوں خطوں میں کو ئی بھی ملک اپنی مر ضی سے مستقل حکومتی سیٹ اپ نہیںبنا سکتا جو بھی ایسا کر ے گا با لآخر نا کام ہو گا اس لئے پا کستان کو چا ہئے کہ گلگت بلتستان میںآبرو مندا نہ سیٹ اپ تشکیل دے ۔۔