بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے چوہدری نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے ۔ چوہدری مجید خود کہتا ہے کہ اسے بھمبر کے لوگوں سے نفرت ہے ہمارے ساتھیوں پر کچہری میں گولیاں چلائی گئیں مجھے بھی نشانہ بنایا گیا لیکن اللہ نے جان بچا لی ہم نے اپنے کارکن کی شہادت کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے اعلیٰ عدالتوں تک کیس لڑا اور جھوٹی ایف آئی آر ختم کروائی اگر ہم پیپلز پارٹی والوں کی طرح لاشوں کی سیاست کرتے تو بھمبر میں آگ لگ جاتی لیکن ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا اورعدالتوں سے اپنا حق حاصل کیا بھمبر میں تمام تعمیروترقی کا کریڈٹ آپ کے بھائی طارق فاروق کو جاتا ہے اس کے لئے سردار سکندرحیات کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ان منصوبوں کے لئے بھرپور تعاون کیا بھمبرمیں آٹھ پلوں کی تعمیر، جیل کی بلڈنگ کی منظوری، ہسپتال کی بلڈنگ،سیوریج سسٹم ، کمیونٹی ہال کا قیام، چلڈرن پارک، گرلز ڈگری کالج کی عمارت، پوسٹ گریجوئٹ کالج ، ڈسٹرکٹ کورٹس ، بھمبر بائی پاس روڈ ، سپورٹس سٹیڈیم سب منصوبے ہم نے دیئے ہیں ابھی پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں آ چکا ہے اللہ نے موقعہ دیا تو انشا اللہ اگلی حکومت میں بھمبر میں ٹیکنیکل کالج کا قیام عمل میں لائیں گے، زرعی یونیورسٹی، جبی گرڈ سٹیشن ، نالوں کے کٹائو سے زمینداروں کی قیمتی زمینوں سے بچائو کے لئے پختہ پشتوں کی تعمیر، منی ڈیمز کی تعمیر، ہسپتال میں کارڈیئک سنٹر کا قیام، بھمبر بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ میں تبدیل کر کے جلیبی مرکز سیرلہ تک لے جانا، چڑیاولہ تا میرپو ر dual carriage کی تعمیر ، سپورٹس کے لئے جمنیزیم اور سوئمنگ پول کا قیام، ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام،بھمبر میں ٹیکنیکل کالج بنوائیں گے تا کہ خلیجی ممالک میں ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے لئے بھیج سکیں میری ترجیحات میں شامل ہیں ان میں سے بہت سارے منصوبے میاں نواز شریف پہلے ہی منظور کر چکے ہیںبھمبر کی ترقی اور لوگوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ اسمبلی میں آواز اٹھائی ہیجس کا ریکارڈ بہت جلد آپ کو پیش کروں گا ۔ آپ جانتے ہیں بھمبر کی تعمیر وترقی کے دشمن کون ہیں کن لوگوں نے سردار عتیق خان، سردار یعقوب خان،راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری عبدالمجید کو بطور وزیر اعظم بھمبر کا دورہ نہیں کرنے دیا عمران خان جیسے لوگوں کو یہ بھی نہیں پرہ کہ غیر مسلم کی فاتحہ نہیں ہوتی ہے چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ میں نے کبھی قران یا سورہ یاسین پر کسی سے حلف نہیں لیا جھوٹے بہتان تراشنے والوں کو اللہ ہدایت دے میں نے یہ فعل کبھی نہیں کیا جن لوگوں کو مجھ سے محبت ہے وہی مجھے ووٹ بھی ڈالتے ہیں میاں نواز شریف کشمیر اور کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ جاندار طریقہ سے پیش کیا ہے ۔ میاں نواز شریف کی مہربانی سے یہ حکومت چلتی رہی ہے ورنہ مجید حکومت کے خلاف تو عدم اعتماد ہو گیا تھا اب یہ کس منہ سے میاں نواز شریف کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں اور اس کے لئے بھمبر کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن یوتھ نے ماحول کوپر امن رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنتے ہی تعمیروترقی کے رکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہو جائیں گے تقریب سے چوہدری نصر اللہ، چوہدری شہزاد پرویز مشتاق،سٹی صدر یوتھ راجہ عبید الرحمن، کمانڈر مسعود اقبال راجہ، خالد جبران،خالد جاوید ہاشمی حافظ اظہرحسین دھریاو دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں بھمبر یوتھ کے نوجوانوں، وکلا، تاجر حضرات اور مسلم لیگ نون کے عہدیداران اور کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ایس ایس پی چوہدری منیر احمد انتہائی محنتی ،دلیر ،غریب پرور اور درددل رکھنے والے پولیس آفیسر ہیں جنکی بھمبر تعیناتی کے دوران جہاں عام آدمی کو ریلیف ملا ہے وہی انصاف کا بول بالا اور محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے موصوف نے اپنی بھمبر تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کی پج کنی کیساتھ ساتھ امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے انتہائی اقدام اٹھائے جنہیں بھمبر کے لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،ساؤتھ افریقہ کی کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھاللیاں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری منیر احمد ایس ایس پی آزادکشمیر پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوںنے انتہائی نامساعد اور مشکل حالات میں ضلع پولیس بھمبرکا چارج سنبھالا اپنی بھمبر تعیناتی کے دوران موصوف نے ضلع بھمبر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے انتہائی اپم اقدام کیے کؤجنہیں بھمبر کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری فضل علی نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں ماسٹر محمد رشید ،چوہدری محمد امین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )سابق وزیر بلدیات کرنل (ر) انعام الحق نور انتہائی نفیس ،ملنسار ،دردل دل رکھنے والی عوامی شخصیت تھے جنہوں نے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہوسکے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور انکے ورثاء کو صبروجمیل عطا کریں ان خیالات کااظہار سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان ،سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوا رالحق ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ کرنل (ر) انعام الحق نور ایک نظریے اور عقیدے کا نام تھے جنہوںنے ساری زندگی لوگوں کی خدمت اور عوامی جدوجہد میں گزاری مرحوم کی وفات سے ایک اچھے ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) سابق امیدوار اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما چوہدری نصر اللہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے اس بات کا اعلان انہوں نے گذشتہ روز منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا جس کا اہتمام PMLNیوتھ بھمبر سٹی کے صدر راجہ عبید الرحمن اور ان کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا تھا مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والوں میں چوہدری نصر اللہ، خالد جاوید ہاشمی، چوہدری شہزاد پرویز مشتاق، خالد جبران،آفتاب پرنس، محمد انور مغل، سوبیدار فتح علی چوہدری محسن الطاف چوہدری الطاف حسین چوہدری شہباز پرویز صوبیدار عاشق حسین بشیر احمدشبیر احمد صوبیدار محمد حنیف شبیر حسین جمیل شاکر صوبیدار محمد امین کیپٹن محمد لطیف محمد نزیر مغل کھمب چوہدری امجد حسین شجیل حسین عدیل حسین زوہیب حسن سہیل حسن جنید حسن سابق امیدوار اسمبلی جماعت اسلامی چوہدری محمد علی اختر کے بھائی چوہدری خالد اشرف چوہدری محمد افضل محمد وسیم نمبردار محمد حسین بھوتوسیال،صوبیدار محمد حنید بھوتوسیال اور چوہدری عمر حیات عرف پنو آف رنڈیام چھپڑ شامل تھے قبل ازیں نئے شامل ہونے والوں کی جانب سے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا جس کے لئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر7ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے عوام کو نظام مصطفیٰ کے لیے خوابوں کی دنیا سے نکل کر انتخاب میں اپنا ووٹ اسلامی قیادت کو دینا ہو گا۔ نطام مصففیٰ کا نفاذ ہی تمام خرابیوں کا علاج ہے۔قوم اپنا کردار ادا کرے تاکہ کرپٹ نظام کو کو کرپٹ لاٹ سمیت رخصت کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک للیاں ،مغلورہ اور بڑھنگ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی خرابیاں ہیں وہ کرپٹ نظام اور کرپٹ قیادت کی وجہ سے ہیں ۔ اس نظام کو بدلنے کا وحد طریقہ ووٹ ہے۔ووٹ کی پرچی کا درست استعمال ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا کہ حلقہ بھمبر میں جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی جماعت کا کوئی بھی ووٹ بنک نہیں۔ 3خاندان ہیں جو مختلف جماعتوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور اپنے مفادات کی خاطر عوام کے ووٹوں کا سودا کرتے ہیں ۔مگر اس الیکشن میں عوام کو ان سوداگروں سے جان چھڑانے کے لیے دو ٹوک فیصلے کرنے ہوں گے۔عوام ہمیں ووٹ دیں، ہمارا وعدہ کہ سکولوں ، کالجوں ،اسپتالوں، محکمہ مال اور تھانوں میں سیاسی مداخلت ختم کریں گے۔کسی طاقتور کو کسی کمزور کا حق کھانے نہیں دیں گے۔مخالفین کو جھوٹے پرچوں کے ذریعے بلیک میل کرنے کی روایت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔سکولوں، کالجوں میں اساتذہ کی عزت بحال کر کے تعلیمی ماحول دیں گے۔تاکہ غریب کا بچہ معیاری تعلیم مفت حاصل کر سکے۔ہسپتال میں زکوٰة فنڈ لیڈروں کے لیے نہیں غریبوں کے لیے استعمال ہو گا۔ان اجتماعات میں شریک لوگوں نے جماعت اسلامی کو مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا جبکہ ان اجتماعات سے چوہدری محمد ناصر، راجا محمد رفیق، راجا رضوان زمان، عرفان بٹ، عاطف عظیم سمیت دیگر نے نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) 6 مئی کو بھمبر میں ہونے والا امید صبح کنونشن حلقہ کی قیادت میں تبدیلی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گامظلوم عوام کی امیدوں کو حوصلے میں بدلے گا۔اور نوجوان مایوسی کے اندھیروں کو ختم کر نے کے لیے نئے عزم سے بنیاد سحر رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ سٹی کے صدر سید ذیشان مجاہد نے یوتھ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں نوجوانوں کو مفادات کی سیاست کرنے والوں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔کیونکہ اپنے مفادات کے لیے بار بار آشیانے بدلنے والے نوجوانوں سے مخلص نہیں ہو سکتے کیونکہ آج معاشرے میں بے روزگاری کا جہنم انہی آزمائے ہوئے لوگوں کی وجہ سے ہے۔اور یہ بھی انہی کا تحفہ ہے کہ وہ منشایات فروشوں کی سرپرستی کر کے نوجوان نسل کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔سید ذیشان نے کہا 6مئی کو بھمبر کے نوجوان امید صبح کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گے۔