گجرات کی خبریں 2/12/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار ا لحق نے کہا کہ بھمبر میں حکومتی سیاسی انتقامی کاروائیاں جاری ہیں میر ے ووٹروں اور سپورٹروں کو سیاسی انتقا م کا نشانہ بنا جارہا ہے مجھے ووٹ دینے والے سرکاری ملازمین کے سیاسی بنیاد وں پر تبادلے کیے جارہے ہیں محکمہ تعلیم میں ایک ٹیچر کے ایک ماہ میں تین تین تبادلے گڈ گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرزا عبدالوحید جرال کے قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کا مقامی وزیر وزیراعظم کی گڈ گورننس کی بھمبر میں دھجیاں بکھیر رہا ہے گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس کی جارہی ہے چھوٹے سرکاری ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا جارہا ہے مجھے ووٹ دینے والے سرکاری ملازمین کو ٹارگٹ کرکے انکے تبادلہ کیے جارہے ہیں محکمہ تعلیم میں اندھیر نگری ہے ایک ٹیچر کے ایک ماہ میں تین تین تبادلے ہورہے ہیں جو میر ٹ اور گڈ گورننس کا منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ پورے آزادکشمیر میں میرٹ الگ سے جبکہ بھمبر میں میرٹ الگ ہے وزیراعظم کے اپنے حلقے میں سیاسی انتقامی کاروائیوں نہیں ہورہی جبکہ بھمبر میں سیاسی انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بھمبر میں انتقامی کاروائیوں ا نوٹس لیں اور خلاف میرٹ ہونے والے تبادلوں کو فی الفور منسوخ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن آزادکشمیر چوہدری محمد ا مجد نے کہا ہے کہ پریس فائونڈیشن صحافیوں کے و قار و بہبود کوشاں ہے وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیر کے صحافی وقار کے ساتھ اپنی خدمات سرانجا م دے سکیں گے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ تحصیلدار اقبال انقلابی کے طر ف سے د ئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، استقبالیہ میں ایڈ منسٹریٹر صدائے چنار کے علاوہ بھمبر پریس کلب کے جنر ل سیکرٹر ی سجاد مرزا سمیت دیگر نے بھی شرکت کی چوہدری محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے راجہ اظہراقبال اطلاعات کے ڈی جی بنے ہیں اس وقت سے انہوں نے پریس فائونڈیشن کے ساتھ ملکر صحافیوں کی فلاح وبہبود اور وقار کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جس کو سارے آزادکشمیر کے صحافی قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے آزادکشمیر کے صحافیوں نے مجھے وائس چیئر مین کی ز مہ داری سونپی ہے میری اور دوستوں کی کوشش رہی ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور اس میں ہم بڑی حد تک کامیاب بھی رہے ہیں چوہدری محمد امجد نے اس موقع پر بھمبر پریس کلب کے بانی رکن طارق ثاقب کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہم مشکل کی اس گھڑی میں مر حوم خاندان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود کنواں میں گرنے والے تین افراد کے ورثاء کو آفات سماوی سے ایک پیشہ بھی نہ مل سکا ورثا سرکاری دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ، وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،آفات سماوی سے امداد کرنے کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں سندوعہ کراس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کنواں میں گر جان بحق ہوگئے تھے جس کو جان بحق ہوئے ڈیڑھ ماہ گزر گیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے انکے ورثا کو ایک پیسہ بھی نہ مل سکا ، ورثاء امداد کیلئے سرکار دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی جان بحق ہونے والے افراد کے بھائی محمد اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے تین بھائیوں کی حادثاتی موت کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے ہمیں ضلعی انتظامیہ نے حکوت کی طر سے آفات سماوی کی حد میں مالی امداد کا اعلان کیا تھا جس کیلئے ضروری کوائف اور فائنل مکمل کروائی دی تھی اس کے بعد سرکاری دفاتر کے کئی چکر لگا چکے ہیں لیکن ہمار ی کوئی شنوائی نہ ہے ہماری وزیراعظم آزادکشمیر ، بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سے اپیل ہے کہ ہماری امداد کی جائے اور آفات سماوی کی حد میں ہماری مالی مدد کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)معروف تاجر راہنما چوہدری محمد عامر آف ستھ کی زوجہ محترمہ گزشتہ روز رضا الہی سے وفات پاگئی تھی مرحو مہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان ستھ باولی میں سپرد خا ک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد ارشد ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر محمد امین مشتاق، مولانا غلام رسول جلالی ، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل، چوہدری ظہیر الدین بابر، سیکرٹری چوہدری محمد اعظم، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں، چوہدری اسفند یار طارق ، چوہدری محمد شریف ، چوہدری محمود سبحانی ، پروفیسر فہم گل، چوہدری محمد سلما ن درائیاں، لالا محمد اشرف ، بائو محمد اھسان، پروفیسر جاویدا قبال، شہزاد ، پروفیسر انجنیئر اویس یونس ، شا ہ زیب شوکت ، ماسٹر سجاد، محمد اصغر ، مرزا آصف صادق ، محمد رفیق سمیت تاجروں شہریوں اور عزیز اوقار نے شر کت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)برنالہ میں 8 ماہ قبل قتل ہونے والا محمد انصر کا قاتل پولیس نے شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا ملزم راجہ محمد فیاض ولد اﷲ دتہ ساکن کٹہڑا برنالہ کی گرفتاری پر برنالہ کے تاجر شکریہ کے لیے ایس پی کے پاس پہنچ گئے ایس پی نے قاتل کی گرفتاری کو پولیس کی پیشہ وارانہ اہلیت قرار دے دیا ، مقتول کے بھائی محمد اصغر بیٹے وقار انصر ایڈووکیٹ ، ماموں محمد زمان اور مظہر اقبال کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق 8 ماہ قبل برنالہ کے تاجر محمد انصر کو معمولی تلخ کلامی پر راجہ محمد فیاض نے قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگیا تھا ایس پی یسین بیگ کی تعیناتی کے بعد پولیس نے اس کیس میں خصوصی دلچسپی لی اور ایس ایچ او عمران کو قاتل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایت دیں، جہنوں نے انتھک محنت کے بعد ڈی ایس پی ندیم عارف، ڈی ایس پی چوہدری محمد امین ،پی ڈی ایس پی چوہدری سیلم اختر، کی راہنما ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا۔ مقتول کے ورثا ء اور انجمن تاجران کے وفد نے ایس پی یسین بیگ پولیس کی افسراں اور انسپکٹر عمرا ن چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں سے پولیس کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی ، ایس پی آفس میں بھمبر کو ملنے والے اس وفد میں صدر انجمن تاجران ثناء اﷲ ، سابق صدر چوہدری مہندی کھر ، نائب صدر لیاقت علی کے علاوہ محمد انصر ، محمد زمان، محمد افضل ، حاجی غلام نبی، محمد ارشد، محمد وارث ، محمد اصغر اور محمد اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ نے اس موقع پر خصوصی خصوصی طور پر ایس پی بھمبر کو مبارکباد دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر کے معروف سماجی راہنماء چوہدری عبدالرشید نے ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کے لیے، یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم قائم کرلی،تنطیم ضلع بھمبر میں صحت کے شعبہ میںکام کرے گی ،چوہدری عبدالرشید کی طرف سے تنظیم کے لیے ایمبولینس کا عطیہ،تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف سماجی راہنماء چوہدری عبدالرشید نے دوست احباب کی مشاورت سے ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کے لیے، یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم قائم کرلی، تنظیم کے قیام کے لیے دوست،احباب اور سماجی راہنمائوں کا مشاورتی اجلاس انکی رہاش گاہ پر منقعد ہوا جس میںچوہدری محمد زبیر پنڈی۔معروف عالم دین مولانا محمد امین دھنڈر،ایم ایس بھمبر ڈاکٹر فدا حسین،داکٹر محبوب حسین،راجہ محمد رفیق کوٹ چباں، محمد علی اختر بھمبر مولانا ابرار نذیربھمبر،غلام رسول رحمانی لکھپور،راجہ نعیم گل بھمبر،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ڈھری وٹاں،مرز ا صفدر حسین برنالہ،مرزا محمد لطیف بھمبر،راجہ محمد آصف سماہنی، راجہ اقبال انقلابی بھمبر،راجہ مسعود انور بنڈالہ،چوہدری رفاقت دھنڈر،محمد وقاص جسیال،چوہدری وحیدمنانہ،راجہ تعارف دعورہ، چوہدری امتیاز دھنڈر، راجہ محمد افتخار ڈب،راجہ زاہد بڑھنگ،محمد بلال ٹیکس آفیسر،سجاد پوتھی،مہر جلال کوٹلہ، چوہدری سہیل رشید،طارق حسین بھمبر سمیت دیگر نے شرکت کی جس میں اتفاق راے سے یوناہیٹڈ ویلفیئر فائونڈیش،کے نام سے سماجی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تنظیم ضلع بھمبر میں صحت کے شعبہ میںکام کرے گیاس موقع پرچوہدری عبدالرشیدنے اپنی طرف سے تنظیم کو ایک عدد ایمبولینس کا عطیہ بھی کیا

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)لبرونی اسلامک ماڈل سکول بھمبر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہدا ء اے پی ایس شہداء کی یاد میں شجر کاری کی تقریب ڈی ایف او نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ، شجر کاری تقریب میں سیاسی ، سماجی ، تعلیمی شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف تعلیمی ادارے البرونی اسلامک ماڈل سکول بھمبر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہداء اے پی ایس پشاور کے درجات کی بلندی کیلئے انکی یاد میں شجرکاری کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایف او جنگلات راجہ عابد حسین تھے جہنوں نے اپنے دست مبارک سے سکول کے صحن میں پودا لگا کر شجر کار ی مہم کا آغاز کیا ، شجر کاری کی تقریب میں سیاسی و سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی ، مختلف شخصیات نے سکول میں پودے لگا ئے ۔ تقریب کے آ خر میں شہداء کنٹرول لائن اور شہداء اے پی ایس کے درجات کی بلندی کیلئے پرنسپل البرونی اسلامک ماڈل سکول مولانا ابرار نذیر نے خصوصی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کشف ویلفیئر آرگنائزیش کے زیر اہتمام آج معذورں کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر میں واک ریلی نکالی جائے گی واک ریلی میں سیاسی ،سماجی،مذہبی۔تعلیمی شخصیات کے ساتھ شہری اور سکولوں کے بچے شرکت کریں گے جبکہ واک ریلی کی قیادت ڈہٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید کریں گے تفصیلا کے مطابقکشف ویلفیئر آرگنائزیش کے زیر اہتمام آج معذورں کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر میں واک ریلی نکالی جائے گی واک ریلی صبح 10بجے میرپور چوک سے شروع ہو کر مسلم بازار سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنج کر اختتام پذیر ہوگی واک ریلی میں سیاسی ،سماجی،مذہبی۔تعلیمی شخصیات کے ساتھ شہری اور سکولوں کے بچے شرکت کریں گے جبکہ واک ریلی کی قیادت ڈہٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید کریں گے