بھمبر کی خبریں 11/12/2016

Speech

Speech

بھمبر (بیورو رپورٹ) صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت بھارت کے مقابلے میں ہتھیار پھینک چکی ہے مشیر خارجہ اور وزیر دفاع کے بیانات بھارت کو شکست خورد کی سے بچانے کے لیے جاری کیے جا رہے ہیں ایسے میں صرف مجاہد اول کی وصیت ہی قوم کے لے مشعل راہ ہے اسلام، فوج ، کشمیر اور پاکستان سے لازوال وابستگی رکھی جائے جس ملک کا وزیر دفاع اپنے ملک کی بجائے بھارت کے مفادکی بات کرے اسے وزیر دفاع رکھتے ہوئے شرم آنی چاہے ہندوستان کشمیر کا مقدمہ اُس طرح شیخ عبداﷲ کی صورت میں ہار رہا ہے جس طرح نوازشر یف پانامہ مقدمہ ہاررہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بھمبر میں مجاہد اول تحریک آزادی ہمارا کردار اور پاکستان فو ج سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے کیا جس کی صدرات مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد مصطفی نے کی سیمینار سے ایم ایل اے ملک محمد نواز، سنیئر نائب صدر مرزا شیق جرال، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا عبدالقیوم قمر پروگرام کوآرڈی نیٹر راجہ محمد اقبال انقلابی ، ڈویثرن صدر چوہدری خضر حیا ت ، سماہنی کے ممتاز سیاسی راہنما چوہدری محمد حنیف ، صدر شعبہ خواتین ضلع بھمبر سعیدہ یعقوب ، تحریک انصاف کے راہنما حاجی محمد عبداﷲ، ممبر گورننگ باڈی ایسوسی ایشن چوہدری اظہر اقبال ایڈووکیٹ ، طالبہ حلیمہ سعدیہ ، مرزا خادم جرال ، شیخ محمد صادق ، خضر حیات ، چوہدری جاوید ظفر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے معاملے مں ہم کوئی نئی بات نہیں کررہے ہے افواج پاکستان سے محبت کا ذکر ہمارتربیت کا حصہ ہے آزادی کشمیر میں مجاہد اول کی خدمات کا تذکرہ افواج پاکستان کی تاریخ موجود ہے جو 23 سالہ سالار کی وجہ سے قیوم بریگیڈ کے نام سے درج ہے مجاہد اول کی عسکری خدمات کے علاوہ فکری راہنمائی بھی ہمارا اثاثہ ہیں کہ پاکستان کے نااہل حکمران قائداعظم کے پاکستان کو سنبھال نہ سکے لیکن آزادکشمیر اور گلگت و بلستان کی آزادی آج بھی نہ صر ف بر قرار ہے بلکہ یہ علاقے افواج پاکستان اور پاکستان کے ہر اول دستے اور قلعے کا کردار ادا کررہے ہیں حکومت پاکستان کی جب تحریک آزادی کی بھارت سے بات کرے تو وہ ڈوگرہ کے ساتھ اُس معاہدہ کا بھی ذکر کرے جب اُس وقت کے ڈوگرہ حکمران نے جوں کا توں معاہدہ پاکستان سے کیا تھا انہوں نے کہا کہ بریان وانی کی شہادت نے مجاہد اول کی تاریخ کو زندہ کیا ہے پاکستان کے سیاستدان مایوس ہوسکتے ہیں ، جج مایوس ہوسکتا ہے فوج مایوس نہیں اور نہ ہی عوا م مایوس ہیں آزادکشمیر کی غیر ریاستی جماعتوں کی حکمرانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیمثال اُس بیل کی طرح جو درخت پر چڑھا ہوا ہے بہت جلد کشمیر کی جان ان سے چھوٹ جائے گی انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے بھاگنے کی بات کرتا ہے تو پاکستان کو شملہ معاہدے کو ختم کردینے کا اعلان کرنا چاہیے مجاہد اول کے جنازے کو کندھا دے کر افواج پاکستان نے یہ پیغام دیا کہ ہمارے کندھے کشمیر ی قوم کے لیے حاضر ہیں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو آگے بڑھ کر امریکہ کی ثالثی کو خوش آمدید کہنا چاہیے کشمیر ی لیڈر حریت کانفرنس اور حریت لیڈر کو پاکستان میں بلا کر ان سے تبادلہ خیال کرنا چاہیے کشمیر عالمی برادری کا تسلیم شدہ مسئلہ ہے اس لیے اس پیشکش سے فوری استفادہ اٹھا نا چاہییاس موقع پر سنیئر نائب صدر مسلم کانفر نس مرزا شفیق جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا سردار عبدالقیوم کی فکر بھی مسلم کانفرنس کا نظریہ تھا کہ کشمیر کا خطہ آزاد ہوا، گلگت وبلتستان کو آزادی ملی اور آج بھی اس فکر کا تسلسل ہے کہ شیخ عبداﷲ کے خاندان بھی آزادی کی کر کو تسلیم کرتا نظر آتا ہے مگر آج ہم پر بھی یہ زمہ داری ہے کہ مجاہد اول کی کر کو بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ایم ایل اے ملک محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول اسلام ، آزادی اور علم کے ساتھ ایک کمٹمنٹ تھی انہوں نے آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی قدآور شخصیات ان کے سامنے بے بس تھیں جبکہ عسکری میدان میں ان کے ساتھ مقابلہ کسی کے بس میں نہ تھا سردار صاحب کی تربیت تھی کہ آج آزادکشمیر میں فوج سے محبت کا جذبہ اور جراثیم موجود ہے بلکہ قابل اشک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ ) فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام متاثرین کنٹرول لائن چھمب اور سماہنی سیکٹر کے 3 سو سے زائد گھرانوں میں راشن کی تقسیم ، جماعت الدعوہ کے مرکزی راہنما حاجی محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری نزاکت حسین، صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری عار ف سرفراز ، فریڈ م موومنٹ خالد پرویز بٹ سمیت دیگر نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا ، راشن کی تقسیم کی تقریب پینک روز ہوٹل بھمبر میں منعقد ہوئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنما جماعتہ الدعوة حاجی محمد اشرف نے کہا کہ کنٹرول لائن پر آباد لوگ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی کھلی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر ہم اپنے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی لازوال قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کی ہر طرح کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے خاص طور پر بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر ہوکر ہجرت کرنے والے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے فلاح انسانیت فائونڈیشن اپنے بھائی کی ہر ممکن مدد کررہی ہے جب تک متاثرین کی مکمل واپسی اور آباد ی کاری نہیں ہوجاتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

بھمبر (بیورورپورٹ) ضلع بھمبر رفاعی فلاحی کاموں کیلئے سماجی تنظیم یونائیڈ ویلفیئر فائونڈیشن کے قیام کے ساتھ ہی ممخیر حضرات نے دل کھول کرتعاون شروع کردیا ، چند دنوں میں لاکھوں کی ڈونیشن ، ایمولینس سروس شروع، ایک ایمبو لینس کے بعد دوسری ایمبولینس کی خریداری کی تیاریاں مکمل ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کیلئے یونائیڈ ویلفیئر فائونڈیشن سماجی تنظیم کے قیام ہونے کے ساتھ ہی مخیر حضرات نے دل کھول کر تعاون شروع کردیا چند دنوں میں لاکھوں کی ڈونیشن ، تنظیم نے ا یک ایمنولینس خرید کر ایمبولینس سروس شروع کردی جبکہ دوسری ایمولینس خرید نے کی تیاریاں آخر ی مرحلے میں ہیں تنظیم کیلئے چوہدری عبدالرشید نے 8,40,000 ، راجہ تعارف دعورہ 50000 ، حاجی محمد اسلم پلواڑی نے 50000، نامعلوم نے 50000 غلام رسول رحمانی لکھپور نے 12,000 ، وحید اقبال بٹ بنگلہ نے 10000 ، راجہ فاروق کوٹلہ نے 10000 ، چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے 5000 ، راجہ عنصر شیر جنگ کالونی بھمبر 2000 نے، ڈاکٹر وحید چوکی نے 1000 ، بدر منیر 1000 نے ،محمد حق نواز نے 1000روپے ڈونیشن دی ہے۔