بھمبر کی خبریں 11/2/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ پبلک ہیلتھ کا بھمبر شہر میں 6 کروڑ روپے کی لاگت گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ کرپشن کی نذر شہر میں بچھا واٹر سپلائی پائپوں کا جال جگہ جگہ سے لیک جبکہ متعدد واٹروالو سے نالیوں کا گنداپانی واٹر سپلائی کے پانی میں مکس ہونے لگا بھمبر کے 70 فیصد شہری ہیپا ٹائٹس جیسی خطر ناک بیماری کے شکار بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں واٹر سپلائی کے پائپ بوسیدہ ہو جانے پر حکومت کی طرف سے شہر کیلئے 6 کروڑ روپے کی لاگت سے گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ شروع کیا گیا منصوبے کے دوران ناقص میٹریل سے تیارہ کردہ پائپ لائن ڈالی گئی پائپ لائن ڈالنے کے دوران شہر بھر کی گلیاں اور سٹرکیں ادھیڑ کر شہریوں کو شدید پریشانی سے دو چار کیا گیا اب دوبارہ گھروں میں سپلائی ہونے والے پینے کے پانی میں زنگ، گندگی اور گندے پانی کے مکس ہونے کی شکایات مل رہی ہیں شہر کے مختلف حصوں میں نصب واٹروالو کے ذریعے نالیوں کا گندا پانی کی پائپ لائنوں میں شامل ہو کر شہریوں میں ہیپاٹائٹس جیسی خطر ناک بیماری پھیل رہی ہے جبکہ شہر میں ایک میڈیکل چیک اپ کے دوران بھی یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ بھمبر شہر کے ستر فیصد شہری آلودہ پانی پینے کے باعث ہیپا ٹائٹس جیسی خطر ناک بیماری کے شکار ہو چکے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے گریٹر واٹر سپلائی لائن بچھانے کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال اور کرپشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حلقہ برنالہ مثبت سیاسی ماحول علاقے میں برادری ازم کے خاتمے مساوات اور رواداری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے برنالہ میں گذشتہ کئی سالوں سے چھائی احساس مھرومی کی دھند کو اب صاف کرینگے برنالہ کے عوام میرا ساتھ دیں انشاء اللہ ان کی عزت نفس بحال کرنے اور علاقے میں نفرتوں کو ختم کر کے محبت کا پیغام عام کرونگا ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان نے کڈہالہ، ابووالہ، اور حاجی پورہ میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن برنالہ میں مثبت سوچ کیساتھ تبدیلی چاہتے ہیں برنالہ کی تمام برادریاں میرے لیے قابل احترام ہیں میں کسی ایک برادری یا قبیلے کی نمائندگی کیلئے سیاسی میدان میں نہیں آیا بلکہ میرا عزم برنالہ کے اندر مثبت سیاسی ماحول کیساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنا علاقہ میں برادری ازم سے پاک مساوات اور رواداری کے ماحول کو فروغ دینا ہے اور برنالہ کے عوام کا احساس محرومی کو ختم کرکے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب روایتی سیاست سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور معاشرے میں تبدیلی چاہتے ہیں حلقہ برنالہ میں اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں برنالہ کے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر بلا تفریق تعمیر و ترقی کے جال بچھائینگے اداروں میں کرپشن ختم کر کے ایماندار لوگوں کی تعیناتی کرینگے حلقہ کے پہاڑی علاقوں تھب، پتنی، نالی اور یونین کونسل ملوٹ میں بالخصوص پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرینگے عوام کے دیگر بنیادی مسائل بھی ان کی دہلیز پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی اس موقع پر متعدد شخصیات نے عبدالمالک اعوان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریاست بھر کی طرح ضلع بھمبر میں کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی 31 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترم سے منائی گئی نماز فجر کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی بھمبر، برنالہ اور سماہنی میں جلوس نکالے گئے برنالہ میں موئیل کے مقام پر کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی کی قیادت میں جلوس نکالا گیا جبکہ چوکی سماہنی مرکزی راہنما امجد عزیز کاشر کی قیادت میں جلوس نکالا گیا بھمبر میں مرکزی صدر خالد پرویز بٹ کی قیادت میں جلوس نکالا گیا شرکاء جلوس ، آزادی کے حق میں نعرے بازی ، مقبول بٹ شہید تیری عظمت کو سلام، مقبول تیرا قافلہ روکا نہیں تھما نہیں جب تک سورج چاند رہے گا مقبول تیرا نام رہے گا ، تیرا دیش میرا دیش کاشر دیش اور کشمیر کی آزادی تک اور بھارت کی بربادی تکجنگ رہے گی شرکاء جلوس سے خالد پرویز بٹ، محمد شفیق کیانی، عبدالرشید مجددی، محمد تاج چوہان، ڈاکٹر طارق شاکر، ملک شوکت، امجد عزیز کاشر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر باغسر روڈ چنگ جی رکشہ کو حادثہ / بچی جاں بحق 4 افراد زخمی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھمبر باغسر روڈ پر ایک چنگ جی رکشہ جیسے شمریز نامی شخص چلا رہا تھا بے قابو ہو کر الٹ گیا جس سے رکشہ میں سوار اڑھائی سالہ بچی طیبہ دختر شمریز موقع پر جاں بحق ہو گی جبکہ دیگر سوار ضیاالسلام اور آمنہ بی بی بھی شدیدزخمی ہو گے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر منتقل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر مرزا محمد شفیق جرال نے کہا کہ چوہدری اسماعیل خالد مرحوم جماعت کا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ تھے جماعت کی مضبوطی اور کامیابی کیلئے ان کی گراں قدر خدمات تھی انکی اچانک وفات جماعت کیلئے بڑا المیہ ہے مرحوم مسلم کانفرنس کے نظریاتی، مخلص اور جانثار راہنما تھے سٹوڈنٹس لائف سے مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور مرتے دم تک مسلم کانفرنس کے ساتھ وابسطہ رہے انتہائی مشکلات حالات کا سامنا کیا لیکن مسلم کانفرنس کے پرچم کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھا انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کو جماعت خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مرحوم کی اچانک وفات سے مسلم کانفرنس ایک مخلص نظریاتی اور جانثار راہنما سے محروم ہو گئی ہے جماعت کے اندر انکا خلا پر کرنے کیلئے مدتیں درکار ہیں مسلم کانفرنس کی قیادت اور کارکنان مرحوم کی وفات پر انکے لواحقین کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائیں۔