بھمبر کی خبریں 14/12/2016

Abdul Rashid Turabi

Abdul Rashid Turabi

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے تابناک مستقبل کا سرمایہ ہیں اس لیے ضرور ی ہے کہ نوجوان نسل کو شاندار ماضی سے جوڑنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں مسئلہ کشمیر پر مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کے طلبہ اور نوجوانوں میں بریان وانی کی شہادت کے بعد نئی روح بیدار ہوتی اب یہ قائدین کا کام ہے کہ وہ اس تحریک کو ٹھنڈا نہ ہونے دیں اور بھارتی حکمرانوں پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیری قوم کو ان کا حق خودارادیت دے ، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں نوجوانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی بھی ایسی تحریک نہیں جس میں نوجوان ہر اول دستہ نہ ہو ں، آ ج جبکہ مغرب نے ہمارے نوجوان کو اخلاق و کردار کو بگاڑنے کے لیے ٹارگٹ کررکھا ہے اور انہیں بے راہ رہروی پر ڈالنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے ہماری حکومتوں کی زمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو امت کا ورثہ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ، عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے تما م تر ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا لاکھوں کشمیر ی شہادت کے رتبے پر فائز ہوچکے ہیں مگر آنے والا ہر دن مایوسی کی بجائے امید کی کرن لے کر طلوع ہوتا ہے ایسے میں ضرورت ہے کہ حکومت پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد بھارت کے ظلم وستم و غاصبانہ قبضے کو بے نقاب کرنے کے لیے ٹھوس فیصلے کرے تاکہ دشمن تحریک آزادی میں نقب نہ لگا سکے اس موقع پر جماعت اسلامی بھمبر کے مقامی قائدین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ ، سابق صدر بار سماہنی چوہدر ی عکاس ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری علی شان سونی حلقہ سماہنی کے ہردلعزیز عوامی لیڈر ہیں سماہنی کے عوام نے انکی شرافت ، عوامی خدمت کی وجہ سے 3 بار بھاری اکثریت سے ممبر اسمبلی منتخب کیا ہے ممبر اسمبلی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ شکست خوردہ عناصر کی سازش ہے پولیس اور ضلعی انتظامیہ شکست خودہ مخالفین کے ہاتھوں میں کھیلونا بنی ہوئی ہے جان بوجھ کر حلقہ سماہنی کے پُر امن حالات خراب کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کڈیالہ ہاوس میں پولیس گردی اور لاقانونیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا حساب لینا ہوگا سماہنی کے عوام اگر چوہدری علی شان کو 3 بار ممبر اسمبلی منتخب کرسکتے ہیں تو انکی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں شکست خودہ عناصر اپنی شکست اور عوامی فیصلے کو تسلیم کریں سماہنی کے اندر بھائی چارے اور دوستی کی فضا ء کو خراب نہ کریں اگر حالات خراب ہوئے تو سماہنی کے عوام سازشوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے ہے اور کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے قانون کا احترام کرنے والے ہیں ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے چاہتے مخالفین ہمیں غیر قانونی کام کرنے پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کڈیالہ ہاوس میں چھاپے کی غیر جانبدارانہ انکوائر ی کروائی جائے اور اصل حقائق سامنے لا ئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار ا سمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے موصوف صادق اور امین نہیں رہے شریف فیملی نے ملک و قوم کو میں بے دردی سے لوٹا قوم اس کا حساب مانگ رہی ہے حکومت پیپلز پارٹی کے چار نکات جان لے ، پیپلز پارٹی سڑکوں پر آئی تو ناکام لیگ کو کئی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنے دفاتر میں کام کرنے اور محکموں کی کارکردگی دیکھنے کے بجائے سپریم کورٹ کے باہر سب درباری اپنے شہنشاہ اعظم کو بچانے کیلئے فکر مند ہیں پریس کا نفرسوں پر ٹاک شو میں مختلف کرتب دیکھاکر پاکستانی عوام کو بیقو ف بنانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب رسوائی نون کا مقدر بن چکی ہے وزیراعظم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جھوٹ پر جھوٹ بول کر صاد ق اور امین نہیں رہے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے کیس میں بھی وزیر اعظم کا جھوٹ سامنے آگیا ہے اب موصوف کو اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس کردینا چاہیے انہوں نے کہا کہ 27دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہر کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جماعت اسلامی کے راہنما اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد علی اختر نے حکومت آزادکشمیر کی موجودہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اپنی تشویش ظاہر کی ہے ، جولائی سے معرض وجود میں آنے والی حکومت بیانات ، اجلاسوں سے آگے نہیں بڑھ سکی، کرپشن اور کرپٹ افراد کا طرز عمل معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرچکا ہے سابقہ دور کے کرپٹ ترین لوگ اپنی پوسٹوں پر مفاہمتی پالیسی کے تحت کھل کھیل رہے ہیں سابقہ لیڈروں کی جگہ نئے تازہ دم لیڈروں نے لے لی ہے افسر شاہی کے کرپٹ چہروں نے موجودہ حکومت کو اپنے دام میں لے کر بے بس کر دیا ہے موجود ہ ن لیگی حکومت کو کھل کر اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے، تعلیم ،صحت، شاہرات، تعمیر وترقی میں کوئی بہتری پیدا نہیں ہوسکی ، حکومتی ٹیم کی کارکردگی عملا صفر ہے چور دروازے کھلے رکھ کر اپنے ورکرز کو کھپا کر قوم کو لالی پاپ دیا جارہا ہے تحریک آزادی کے حوالے سے بارڈر سے حقیقی متاثر لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے چند افراد کو چیک دے کر اکثریتی متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے گڈگورننس کے دعویدار ضلعی آفیسران کی عام ، غیر نمائندہ افراد کے سامنے کلاس لیکر عزت نفس کو سرعام رسوا کررہے ہیں کرپٹ آفیسران کی حوصلہ افزائی اور دیانت دار آفیسران سے تضحیک آمیز سلوک شفاف احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے ، خواتین معلمین کے تبادلے کرکے مائوں بہنوں کے تقدس کو تباہ کیا جارہا ہے ، احتساب کے نام لہوائوں کو غیر جانب دار احتساب کمیشن تشکیل دیکر اپنے تعمیر وترقی کے منصوبوں کا سب سے پہلے آڈٹ کرانا چاہیے پچھلے دس سال کے منصوبوں کی غیر جانب دار اور شفاف انکوائری ہونی چاہیے شاہرات، برقیات ، زراعت ، بلڈ نگز کے بڑے بڑے منصوبے تعمیر و ترقی کے بڑ ے بڑے دعوئوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 5 مہینے خاموشی اور صبر کے ساتھ حکومتی دعووں کا بغور مشاہدہ کیا اور اصلاح احوال کا انتظار کیا ، لیکن موجودہ حکومت بھی پرانے ٹریک پر چل نکلی ہے جسکے خلاف اٹھنا، رائے عامہ کو اصل سورت حال سے آگاہ کرنا اور مسلمہ جمہوری طریقوں سے حکومت کا احتساب کرنا ناگزیر ہوگیا ہے اور جماعت اسلامی اپنی قومی، دینی اور اخلاقی زمہ داریوں کو پورا کریگی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )بھمبر کے نواحی گائوں پوٹھی پیٹھ کی ممتاز بزرگ و سماجی شخصیت چوہدری رحمت علی گزشتہ وز انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ، پرنسپل راجہ عبدالرحمن، پروفیسر نسیم احمد، چوہدری سجاد پوٹھی، راجہ مسعود اقبال، عبدالشکور، مدثر رشید سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی نماز جنازہ قاری عبدالروف نے پڑھائی ، بعد میں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا۔