بھمبر کی خبریں 31/10/2017

Bhimber

Bhimber

بھمبر (نمائندہ خصوصی) میرے خلاف مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں ان خیالات کا اظہار مرزا محبوب حسین نے پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بھانجے عبدالغفور پر اعتبار کرتے ہوئے مقدمہ کی پیروی کرنے کیلئے مختار خاص دیا تھا لیکن اس نے دھوکے دہی اور فراڈ سے مختار عام جعلی بنوا لیا جس کا ایک سال بعد مجھے علم ہوا تو میں نے مختار نامہ جات منسوخ کروادئیے اور مختار عام اپنی بیٹی کو دے دیا جس پر بہن اور بھانجہ عبدالغفور جھوٹی اور من گھڑت خبریں میرے خلاف اشاعت کروا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرے بھانجے عبدالغفور ایک لالچی انسان ہے اور نوسر بازی سے رقبہ چھیننا چاہتا تھا اور میری طرف سے تھانہ میرپور میں جعلی مقدمہ بھی درج کروا چکا ہے اب اپنی ناکامی پر شور شرابا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب میں نے مختار عام اپنی بیٹی کو دے دیا ہے جو رقبہ ہبہ ہوا ہے وہ درست ہوا ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ اس نوسر باز اور لالچی بھانجے عبدالغفور کے خلاف کاروائی کی جائے۔

بھمبر( نمائندہ خصوصی) پاکستان نیشنل سطح اسلام آباد میں منعقد ہونیوالا نیشنل اتھلیٹک انڈر 19کے مقابلوں میں بھمبر کے نوجوان اتھلیٹ حمزہ اسلم نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا حمزہ اسلم نیشنل فٹ بالر ارتاج احمد خاں کے بھانجے ہیں گولڈ میڈلسٹ حمزہ اسلم جب بھمبر میرپور چوک کے مقام پر پہنچے تو بھمبر کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے ان کا پر زور استقبال کیا ادھر راجہ نوید خالد عرف بلو نے بھی نیشنل اتھلیٹ کو مبار کباددی اس موقعہ پر حمزہ اسلم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں میری محنت میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کرام کی محنت بھی شامل ہے انہوں نے استقبال کیلئے آنے والے تمام نوجوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔