جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کرٹیک موومنٹ اور الشباب المسلمین جموں و کشمیر کو کشمیر فریڈم موومنٹ میں ضم کر دیا گیا

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کرٹیک موومنٹ اور الشباب المسلمین جموں و کشمیر کو کشمیر فریڈم موومنٹ میں ضم کر دیا گیا آئندہ فریڈم موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت راہنما و سرپرست اعلی جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ محمد یو سف گلکا ر اور چیئر مین الشبا ب المسلمین جمو ں وکشمیر مصدق معرا ج نے بھمبر میں کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے ہو نیوا لے عزم آزادی کنونشن میں اپنی اپنی جماعتوں کو کشمیر فر یڈم مو ومنٹ میں ضم کردیا اس موقع پر انہوں نے عزم آزادی کنونشن میں مقبو ضہ کشمیر سے ٹیلی فو نک خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے اپنی جما عتوں کو کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ میں ضم کر نے کا فیصلہ تحر یک آزادی کشمیر کے وسیع تر مفا د میں کیا ہے۔

ہم آئند ہ کشمیر فر یڈ م موومنٹ کے پلیٹ فا رم سے مقبو ضہ جمو ں وکشمیر ،آزادکشمیر ،گلگت بلتستا ن کے خطوں کو یکجا کر نے ریاست کے عوام کے بنیادی انسا نی حقوق کی بحا لی ،قومی یکجہتی کے فروغ ،ریاست کے بکھر ے ہو ئے ٹکڑوں کو یکجا کر نے اور وحد ت کی بحا لی ،ریاست کی مکمل آزادی اور آزاد اسلا می فلاحی جمہوری ریاست کے قیا م کیلئے اپنی جد وجہد جا ری رکھیں گے ہم شہد اء کے خو ن کے وارث اور شہداء کے خو ن سے پروان چڑ ھی تحر یک کو منز ل مقصود تک پہنچا نے کا عزم کر تے ہیں اس موقع پر سینئر حر یت را ہنما ئوں شکیل احمد بخشی ،ڈا کٹر شو کت السلا م اور فاروق احمد حکیم نے بھی اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم نا مسا عد حا لا ت کے باوجودبھی وطن کی آزادی کے اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے بھا رتی فو ج کے مظا لم ہما رے حو صلوں کو پست نہیں کر سکتے بھا رت اپنی پوری فو جی طا قت کے با وجود تحر یک کو کچلنے میں نا کا می کے بعد نہتے عوام کو اپنا نشا نہ بنا رہا ہے کشمیر ی طلبا ء کو ہرا ساں کیا جا رہا ہے مگر تما م تر اوچھے ہتھکنڈوں کے با وجود ہما را عزم جوا ں ہے ہما رے حوصلے ہما لیہ سے بھی بلند ہیں اور انشا اللہ آزادی کی منز ل ضرور حا صل کرینگے۔