بھمبر کی خبریں 12/12/2014

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ نے کہاہے کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت خطہ آزاد کشمیر میں درپیش مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پورا آزاد کشمیر پسماندگی کا شکار ہے جبکہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات ناپید ،سرکاری تعلیمی ادارے زوال پذیر اور بھمبر سے لیکر تاؤبٹ تک سڑکوں کا برا حال اور سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہیں جبکہ حکومت صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنان موومنٹ کی سہہ ماہی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل میں عملاً ناکام ہو چکی ہے میرٹ اور قانون کی پامالی سمیت شہریوں کے بنیادی حقوق بھی پامال کیے جا رہے ہیں جبکہ خطہ آزادکشمیر کے اندر تعلیمی ادارے جن میں تعینات اساتذہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیکرحکمران ٹولے اوردیگر سیاستدانوں کی نوکری کرتے ہوئے انکی سیاسی مہم چلائے ہوئے ہیں جس سے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب طبقہ کے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں صحت کی بہتر سہولتیں ناپید ہیںہسپتالوںمیںصرف امراء اور بااثر طبقے کا مفت علاج کیا جاتا ہے جبکہ غریب کیلئے ہسپتالوں میں ڈسپرین کی گولی تک دستیاب نہیں اور حکمران طبقہ اپنے اور اپنے اہل وعیال کا علاج و معالجہ زکوة کی رقم سے کروانے کا حقدار سمجھتا ہے جوآزادکشمیر کے عام آدمی کیساتھ انتہائی ظلم اور زیادتی ہے آزادکشمیر کا خطہ بجلی کی پیداوار میںخود کفیل ہونے کے باوجود پاکستان سے مہنگے داموں بجلی خرید کر آزادکشمیر کے عوام کو اور بھی مہنگی فروخت کی جارہی ہے جو بڑی زیادتی ہے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر بھرکی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیںاور بھاری فنڈز سڑکوںکیلئے منظور کرکے کمیشن مافیا کے ذریعے رقوم ہتھیائی جارہی ہیں جبکہ وزیر اعظم آزاکشمیر چوہدری عبدالمجید بیرونی سیر سپاٹوں کی آڑ میں قائم مقام وزارت عظمیٰ کی بولیاں لگا کر اپنی نام نہاد پارٹی قیادت کی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیںانہوںنے کہاکہ فریڈم موومنٹ آزادکشمیر کے اقتداری ٹولے کی ان عیاشیوں اور آزادکشمیر کے عوام سے کھلواڑ کرنے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور بہت جلد لائحہ عمل طے کرکے ان نام نہاد اقتداری سیاستدانوں کا محاسبہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبرمیں غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلر زکی آڑ میں ہونیوالی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی خبریں اخبارات میںشائع ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی بیوٹی پارلر زمالکان غیر ریاستی خواتین کی چھان بین پر سفارشیو ںکی لائنیں لگ گئی کئی ایک شرفاء کی قانون نافذ کرنے والے اداروںسے تلخ کلامی سفارشیوںکی صحافیوںسے رابطوںکی کوششیں انتظامیہ غیر ریاستی بیوٹی پارلر مالکان خواتین کی مکمل چھان بین کرکے انہیں ضلع بدر کرے بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوں کا ڈپٹی کمشنر بھمبرمطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ دنوں بھمبرمیں قائم غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز پر ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں بیوٹی پارلرز کی باقاعدہ رجسٹریشن اور بیوٹیشن کے پاس ڈپلومے نہ ہونے اور پارلرز پر اکیڈمیوںکے نام پر جاری گھناؤنے دھندے بارے اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں جس کو بھمبرکے شہریوںنے سراہا خبریں شائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر بھمبرمرزا ارشد محمود نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کوغیر ریاستی خواتین اور انکے بیوٹی پارلرز کی مکمل چھان بین کی ہدایت کی جس پر متعلقہ اداروں نے بیوٹی پارلرز پر چھان بین شروع کر دی جس سے غیر ریاستی بیوٹی پارلرز مالکان خواتین میں کھلبلی مچ گئی اور انہوںنے اپنے اپنے سفارشی گھوڑے دوڑا دیے جبکہ کئی ایک شرفاء کی چھان بین کیلئے جانے والے اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی بھمبر کے عوامی و شہری حلقوں نے انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھرکی طرح بھمبرمیں بھی غیر ریاستی بیوٹی پارلرز مالکان خواتین کی مکمل چھان بین کی جائے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میںملوث خواتین کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میںلاکر معاشرے میںبگاڑ پیدا کرنے والے ان عناصر کا قلع قمع کیا جائے اور کسی بھی سفارش کو خاطر میںنہ لایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر میرپورروڈ مرکزی عید گاہ کے قریب محکمہ شاہرات کیطرف سے عوام کی آنکھوںمیں ڈالی جانے والی مٹی ایک بار پھر قریبی گھروںکی نکاسی بند ہونے سے کیچڑ میں تبدیل ہونا شروع گاڑیوں ،موٹرسائیکل سواروں اور پیدل گزرنے والے راہگیروںکو شدید مشکلات کا سامنا سڑک کا مستقل حل نکالا جائے ڈپٹی کمشنر بھمبر نوٹس لیکر مسلہ کے حل کیلئے اپنے اختیارات استعمال میں لائیں عوامی اور شہری حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر میرپور روڈ مرکزی عید گاہ کے قریب گزشتہ کئی ماہ سے ایک گندے تالاب کا منظر پیش کررہی تھی حکومتی VIPsکے دورہ بھمبرکے موقع پر محکمہ شاہرات نے اپنی پرانی روایت مٹی پاؤ پالیسی کے تحت وقتی طور پر مٹی ڈال کر عوام علاقہ کے منہ بند کیے جبکہ اب ایک بار پھر قریبی رہائشی گھروں کا پانی نکاسی آب نہ ہونے کے باعث دوبارہ بڑے جوہڑ میں تبدیل ہورہا ہے جوہڑ بن جانے کے باعث کیچڑ اور گندے پانی سے نہ صرف چھوٹی گاڑیوں ،موٹرسائیکل سواروں بلکہ عام پیدل گزرنے والے راہگیروں اور طلباء طالبات کو ایک بار پھر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بھمبرکے عوامی اور شہری حلقوںنے مطالبہ کیاہے کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر صورتحال کا نوٹس لیکر مسلہ کے حل کیلئے محکمہ شاہرات کو معاملہ یکسو کرنے کی ہدایت کریں تاکہ عوام علاقہ کو درپیش دیرینہ مسلہ سے چھٹکارہ مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے میاں نواز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں جبکہ عمران خان پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں مارچ ، دھرنے اور احتجاج نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے عمران خان پاکستان کے عوام کو بھوکہ مارنا چاہتے ہیں عوامی فلاح و بہبود کا ان کے پاس کوئی پروگرام نہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون یورپ کے راہنمائراجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ڈیڑھ سال کے اندر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا تھا اندرونی اور بیرونی مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا پہیہ چل پڑا تھا جو پاکستان دشمن قوتوں کو برداشت نہ ہوا اور انہوں نے مسلم لیگ نون کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں شرو ع کر دی مارچ، احتجاج اور دھرنے اسی سازش کا حصہ ہیں دھرنوں، مارچ اور احتجاج سے ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلا کر ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کیا جا رہا ہے ان سب کے ذمہ دار عمران خان ہیں جو دشمنوں کی سازشوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گا تحریک آزادی کشمیر کو اتنا ہی زیادہ فائدہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے ذریعے رائے شماری کا راستہ نہیں روک سکتا کشمیریوں نے نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکات کر کے بھارتی سازش ناکام بنا دی اور دنیا پر واضح کر دیا کہ کشمیری رائے شماری کے علاوہ کسی نام نہاد انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں الیکشن کا جعلی ڈرامہ رچا رہا ہے جس کو کشمیری قوم نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے 8 لاکھ فوج کے سائے تلے الیکشن نہیں بھارت عرصہ دراز سے سلیکشن کر رہا ہے جس کو کشمیری قوم ہر مرتبہ احتجاج اور بائیکاٹ کے ذریعے مسترد کرتی چلی آ رہی ہے حالات اور واقعات کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ آخر کار بھارت کو کشمیری قوم کو رائے شماری دینا ہو گی انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ دو کروڑ انسانوں کی عزت و ناموس کا مسئلہ ہے بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کی وجہ سے پورا جنوبی ایشیا بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں کسی بھی وقت جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ لاکھوں شہداء کانوں رنگ لائے گا اور کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی اسٹوک آن ٹرنٹ کے راہنما برطانوی معروف کاروباری شخصیت چوہدری دلشاد احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری علی شان حلقہ سماہنی میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جس طرح انقلابی کام کروا رہے ہیں ہم اُن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوراپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا چوہدری علی شان سونی کے تعمیراتی کاموں سے جلنے والے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اخبارات میں جھوٹی خبریں شائع کرواتے ہیں ۔ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی کو علی شان سونی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ مخالفین کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں کچھ حصہ نہیں ڈالا آئندہ انتخابات میں اُن کو پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گاحلقہ سماہنی کے عوام چوہدری سونی کے ساتھ ہیں اور تارکین وطن بھی ان کو اپنا قائد مانتے ہیں ۔عوام ان کو ایک بار پھر کامیاب کروا کر حلقہ کی تعمیر و ترقی کا موقع ضرور دیں گے چوہدری دلشاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بحرانی کیفیت میں چوہدری سونی نے حقیقی قائد کا کردار ادا کیا ہے اور عوام ان کی دل سے قدر کرتے ہیں ماضی میں الیکشن جیتنے والوں نے علاقے کی ترقی کیلئے کچھ بھی کیا ہے۔ صرف باتیں کرنے والوں کو عوام کو مسترد کر دیا ہے اور آئندہ بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ جلد حلقہ سماہنی بہملہ گنوڑہ میں چوہدری یاسین اور چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں ایک عوامی جلسہ عام کا جلد اہتمام کیا جائے گا جس کیلئے کام تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔