بھمبر کی خبریں 16/1/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میرپور کا رہائشی راجہ طارق محمود بین الصوبائی نو سر باز بھمبر پولیس کے ہتھے چڑ ھ گیا نو سر باز انگلینڈ بھیجنے کے نام پر بھمبر کے رہائیشیوں سے لاکھوں روپے لیکر رفو چکر ہوگیا تھا ایک سال بعد تھانہ اسلام گڑھ میں فراڈ کے کیس میں گرفتار ہوا اطلاع ملنے پر بھمبر پولیس نے اسلام گڑھ سے بھمبر تھانہ منتقل کروا لیا نو سر باز سے مزید انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل میرپور کے رہائشی نو سر باز راجہ طارق محمود ولد راجہ محبوب خان مکان نمبر 233 اور 330 سیکٹر B-5 نے بھمبر میں چند دنوں کیلئے رہائش اختیار کی اور میرپور چوک ہوٹل پر بیٹھنا شروع کر دیا خود کو انگلینڈ نیشنلیٹی ہولڈر شو کرتا رہا اور بھمبر آنے کی وجہ لوگوں کی مدد اور خدمت خلق شو کرتا رہا اس دوران اس نے چائے والے ہوٹل کے مالک شیخ ظفر اور آنے والے گاہکوں سے بھی تعلقات بڑھانا شروع کر دئیے اور ان کو بتایا کہ اس کے پاس انگلینڈ کے ویزے ہیں وہ لوگوں کو انگلینڈ کے ویزے دے کر لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے انگلینڈ کے ویزے کے فیس 12 لاکھ روپے ہے 6 لاکھ روپے وہ خود برداشت کرے گا جبکہ 6 لاکھ روپے خواہشمند حضرات دینگے غریب اس کے فراڈ اور نو سر بازی کے جھانسے میں آ گئے اس طرح اس نے شیخ ظفر کے بیٹے محسن ظفر، ہمایوں ، رشید سمیت 7 سے 8 لوگوں سے 6,6 لاکھ روپے اور پاسپورٹ لئے چند دنوں کے بعد اس نے کہا کہ محسن ظفر اور ہمایوں رشید کے ویزے لگ گئے ہیں اور تیار ہو کر آ جائو آپ کی ٹکٹ ہو گئی اور وہاں تاریخ کو آپ نے انگلینڈ جانا ہے محسن ظفر اور ہمایوں رشید تیار ہو کر اسلام آباد ائیر پورٹ پر گئے تو اس نے ان سے سامان لیا اور کچھ کاغذات دئیے کہ ان کی فوٹو کاپی کروالو وہ فوٹو کاپی کروانے گئے تو نو سر باز سامان سمیت رفو چکر ہو گیا ایک سال کے بعد نو سر باز نے اسلام گڑھ سے رینٹ پر کار لی اور اس کو چار لاکھ روپے میں فروخت کر دیا اور رینٹ کار کے مالک کو فون کر کے بتایا کہ اس کی گاڑی چوری ہو گئی ہے رینٹ کار کے مالک نے گاڑی کو ٹیکر کے ذریعے بند کروایا تو جس شخص کے پاس گاڑی تھی اس نے بتایا کہ میں نے تو گاری فلاں شخص سے 4 لاکھ روپے میں خرید لی تھی جس پر اسلام گڑھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو سر باز کو مری سے گرفتار کر لیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھمبر بوپس نے نو سر باز کو اسلام گرھ سے تھانہ بھمبر منتقل کروا لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے نو سر باز سے مزید نوسر بازی کا انکشاف ہونے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا شہر بھر کی ڈویلپمنٹ کیلئے کشمیر کونسل سے 60 لاکھ کی سکیمیں رکھی ہیں کونسل سے ملنے والے فنڈز لوگوں کی امانت ہیں ان کا استعمال پوری ایمانداری سے کرونگا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما و ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین خان نے بھمبر شہر میں اپنی رہائش گاہ پر شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے ممبر کی حیثیت سے جتنے بھی ترقیاتی فنڈز ملے ہیں ان کو لوگوں کی امانت سمجھ کر لوگوں تک پہنچایا ہے پورے حلقے کے اندر بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے ہیں اس مرتبہ بھی کونسل سے جو فنڈز ملے ہیں ان کو پورے حلقے میں برابری کی سطح پر یونین کونسل میں تقسیم کر رہے ہیں جبکہ بھمبر شہر کے ترقیاتی کاموں کیلئے 60 لاکھ روپے کی سکیمیں رکھی ہیں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مسائل کو بھی حل کروانے کی بھر پور کوشش کرونگا ملاقات کرنے والوں میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں، صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم مقدم، صدر پریس کلب ناصر شریف بٹ ، راجہ محمد آصف سیرلہ، راجہ ممتاز احمد خان، صدر صراف یونین بھمبر راجہ شوکت علی ، راجہ وسیم گل، راجہ فہیم اختر، راجہ مظہر اقبال سمیت دیگر بھی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر پولیس 6 روز گزرنے کے باوجود اہلسنت والجماعت سٹی بھمبر کے صدر و تاجر راہنما حافظ شجاع الرحمان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کا نہ تو سراغ لگا سکی اور نہ ہی انکو گرفتار کر سکی واقعہ کے حقائق منظر عام پر نہ آنے سے کوئی بڑا واقعہ رونما ہونے کا خدشہ جبکہ شہریوں میں تشویش بھمبر کی مذہبی، تاجر ، سیاسی و سماجی تنظیموں کا واقعہ کے اصل حقائق سامنے لانے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 6 روز قبل نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں اہل سنت والجماعت سٹی بھمبر کے صدر و تاجر راہنما حافظ شجاع الرحمان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے جس کی F.I.R تھانہ بھمبر میں درج ہوئی تھی واقعہ کے خلاف تاجر، سول سائٹی اور مذہبی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا تھا واقعہ کے وقت ملزمان نے ایک تحریر بھی چھوڑی تھی جس سے واقعہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی جس سے شہریوں میں کئی قسم کے سوالات جنم لے رہے تھے لیکن 6 روز گزرنے کے بعد بھی بھمبر پولیس راویتی اور سستی روی سے کام لیتے ہوئے نہ تو واقعہ کے حقائق کو سامنے لا سکی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کر سکی جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بھمبر میں کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے واقعہ کے حقائق سامنے نہ آنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر بھمبر کی مذہبی، تاجر، سیاسی و سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لا کر اور ملزمان کو گرفتار کر کے بھمبر کے امن کو بچایا جائے اگر کوئی اور واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور بھمبر پولیس ہو گی جو واقعہ کو ٹریس کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اسلام امن اور عافیت کا درس دیتا ہے دنیا کے اندر توحید و رسالت کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں حضور اکرم کی ذات اقدس مسلمانوں کو اپنی جان سے بھی زیادہ مقدم ہیں اسلام دشمن امت مسلمہ کی صداقت اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر نا مرودی، فرعونی و یزیدی فتنوں پر امڈ آئے ہیںان خیالات کا اظہار راہنما کشمیر فریڈم موومنٹ محمد یٰسین تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری نے گستاخانہ خاکے چھاپ کر مسلمانوں کے جذبات کا ابھارا ہے مسلمان اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے پیرس میں گستاخوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں شرکت کرنے والے مسلم حکمرانوں نے پوری امت کے سر شرم سے جھا دئیے ہیں عالمی حکمران یہود و نصاری کو خوش کرنے کے بجائے گستاخانہ سرگرمیوں کے سدباب کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں انہوں نے کہا فرانس میں نبی آخری الزمان کے خاکے تیار کرنا ابلیسی عمل ہے جسے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی دکھ ہوا مسلمان تمام انبیاء اکرام کے ادب و اخترام کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا اگر گستاخانہ خاکوں کا راستہ نہ روکا گیا تو مستقبل میں یہ ابلیسی فعل بہت بڑی تباہی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور عافیت کا درس دیتا ہے کسی بھی مذہب بھی کسی بھی نبی کی توہین غلط ہے انبیاء اکرام سمیت تمام مقدس شخصیات کی توہین کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کر دی جاتی تو پیرس جیسا واقعہ کی نوبت نہ آتی انہوں نے کہا نبی اکرم پوری امت کی عظیم ہستی ہیںکوئی بھی ایسی ہستی کے بارے میں اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہیں کر سکتا تمام عالم اسلام کو مل کر ایسے ناسوروں کا خاتمہ کرنا ہو گا جو ہمارے نبی اکرم کی شان میں گستاخی کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور ، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، SDO برقیات چوہدری انصر محمود، چوہدری محمد علی کس چناتر، انتظار سلیم گیٹو ، ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس، چوہدری سلیمان یونس، چوہدری تنویر صابر نقشی، راجہ عمران حنیف، سٹی صدر PPP چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، پروفیسر فہیم اختر، چوہدری عبدالقادر نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں چوہدری عامر اکرم کے والد محترم چوہدری محمد اکرم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔

Shahid Anwar

Shahid Anwar