بھمبر رنڈ یام روڈ پر موٹرسائیکل سواروں میں خونی تصادم ایک شخص جاں بحق

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر رنڈ یام روڈ پر موٹرسائیکل سواروں میں خونی تصادم ایک شخص جاں بحق دو سرا شدید زخمی تھا نہ پولیس بھمبر نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔

مرحوم کی نماز جنازہ رنڈیام میںادا کی جائیگی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گا ئوں چھپڑاں رنڈ یام کا رہائشی تاجر سرفراز علی ولد محمد حسین اپنے موٹرسا ئیکل پر بھمبر کی طرف آرہا تھا کہ مٹھا لہ کے قریب سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل جسے محمد عامر ولد محمد رزاق ساکن کر یا نہ رنڈیام چلا رہا تھا سے ٹکرا گیا جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔

جنہیں فوری طو ر پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہا ں سے شدید زخمی محمد سرفراز کو میرپور ریفر کر دیا گیا مگر وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھا نہ پولیس بھمبر کے تفتیشی محبوب حسین بٹ نفری کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوا لے کر دی مرحوم کی نما زجنازہ آج انکے آبا ئی گائوں چھپڑاں رنڈ یا م میں ادا کی جائیگی۔