بھمبر کی خبریں 14.08.2013

بھمبر کے نواحی علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ متعدد گھروں کو نقصان زمین کے بدستور سرکنے کے باعث مزید نقصان کا خدشہ
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کے نواحی علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ متعدد گھروں کو نقصان زمین کے بدستور سرکنے کے باعث مزید نقصان کا خدشہ حکومت آزادکشمیر ہماری مدد کرے متاثرین کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر کے نواحی گاؤں ددام میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث پہاڑی کا ایک حصہ سلائیڈ ہوجانے کے باعث متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی ایک گھروں کی دیواریں اور رہائشیں زمین بوس ہو گئیں تاہم لینڈ سلائیڈنگ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا سلائیڈنگ کے باعث گاؤں کے عین وسط میں بہنے والا برساتی نالہ بھی پہاڑی کے تودے گرنے کے باعث بند ہو گیا اور برساتی نالے کاپانی قریبی گھروںمیں داخل ہوجانے سے کئی ایک گھروں کی دیواریں اور بنیادیں بیٹھ گئیں علاقہ کے رہائشیوںنے صحافیوں کو موقع پر دورہ کے دوران بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھروں میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں اور زمین کے مسلسل سرکنے کے باعث کئی گھروں اور گاؤ ںکی مرکزی جامع مسجد کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے عوام علاقہ ددام کے رہائشیوں نے کہاکہ ہمارا کافی نقصان ہوا ہے حکومت آزادکشمیر ہمیں متبادل جگہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ہماری مالی امداد کرے اور دیگر رہائشی مکانوں کو گرنے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے:ملک لیاقت عزیز
بھمبر(جی پی آئی)لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے سرحدی علاقوںمیں بسنے والے کشمیری پاکستان کا دفاعی حصار ہیں بھارتی جارحیت کی صورت میں کشمیری مادر وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے اور بھارتی افواج کو ناکوں چنے چبوائیںگے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے ایک بار پھر سیز فائر کا معاہدہ خت کرکے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ سے بھارت کا گھناؤنہ چہرہ بے نقاب ہو گیاہے کشمیری قوم اور پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا منہ تڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور جارحیت کی صورت میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائیں گے انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں بھارت کی اس دہشت گردی کا نوٹس لیں اور اگر بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو جنوبی ایشیاء بارود کا ڈھیر بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرپولیس کے آفیسران سمیت متعدد حساس اداروںکے ملازمین پیاروںکے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شامل نہ ہوسکے
بھمبر(جی پی آئی) بھمبرمیںامن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے بھمبرپولیس کے آفیسران و اہلکاران سمیت متعدد حساس اداروںکے ملازمین اپنے پیاروںکے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شامل نہ ہو سکے اپنے بیوی بچوں ،والدین ،بھائی بہنوںسے دور رہ کر عید کے موقع پر اپنی جانوںکی پرواہ کیے بغیر جذبہ حب الوطنی کے تحت شہریوں اور عوام علاقہ کی حفاظت پر معمور رہے تفصیلات کیمطابق بھمبر میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے بھمبر پولیس کے آفیسران و اہلکاران سمیت متعدد حساس اداروںکے ملازمین اپنے پیاروں کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شامل نہ ہو سکے اپنے بیوی بچوں ،والدین ،بھائی بہنوںسے دور رہ کر عید کے موقع پر اپنی جانوںکی پرواہ کیے بغیر جذبہ حب الوطنی کے تحت شہریوںاور عوام علاقہ کی حفاظت پر معمور رہے اس موقع پولیس اہلکاروں سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہاکہ اپنے والدین ،بیوی ،بچوں اور بھائی بہنوںکے بغیر عید کا رنگ پھیکا ضرور ہے لیکن شہریوں اور عوام علاقہ کی حفاظت کیلئے یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں اہمیت کی حامل نہیں ہیں اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر اور گردونواح میں شدید بارش نالہ بھمبرمیں شدید طغیانی کے باعث حساس ادارے کا ٹریکٹر ٹرالی پانی کی نظر ہوگیا
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر اور گردونواح میں شدید بارش نالہ بھمبرمیں شدید طغیانی کے باعث حساس ادارے کا ٹریکٹر ٹرالی پانی کی نظر ہوگیا جبکہ متعدد نشیبی علاقے بھی زیر آ ب آگئے بارش سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ نواحی علاقہ ددام میں پہاڑی کا ایک حصہ سلائیڈ ہو جانے سے کئی مکانات کو شدید نقصان تفصیلات کیمطابق بھمبراور گردونواح میں صبح کے وقت میں شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا تیز بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے کیساتھ ساتھ برساتی ندی نالوں میں بھی شدید طغیانی آ گئی جبکہ نالہ بھمبر میں حالیہ موسم برسات کے دوران پہلی شدید طغیانی آئی اورسیلابی ریلوں کا پانی کناروںکو چھوتا رہا اس موقع پر بھمبرمیں سیلابی پانی کا نظارہ کرنے کیلئے شہریوںکی بڑی تعداد امڈ آئی نالہ بھمبر میں شدید طغیانی کے باعث حساس ادارے کا ٹریکٹر ٹرالی بھی نالہ بھمبر میں پانی کی تیز لہروں کی نظر ہوگئی جبکہ سوار افراد کو بچا لیا گیا تیز بارش سے نواحی علاقہ ددام میں پہاڑی کا ایک حصہ سرک جانے سے متعدد رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بھمبر سماہنی روڈ جنڈی چونترہ کڈیالہ روڈ بھمبر درائیاں روڈ اور بھمبر برنالہ روڈ بھی متعدد جگہوں سے زیر آ ب آجانے اور سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئیںجس سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے :چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کیطرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے بھارت صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بھارت سے صنعت کار کی بجائے 18کروڑ عوام کے نمائندہ بن کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان مسلہ کشمیر پر ایک مضبوط وکٹ پر کھڑاہے جبکہ عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کے اوپر بھارت کا موقف نہایت کمزور ہے دنیا بھارت کی مکاری اور چالبازی سے بخوبی آگاہ ہے موجودہ پاکستانی حکومت کو بھی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کی طرح مضبوط موقف اپنانے کی ضرورت ہے بی جے پی بھارت میں جنگی ماحول پیدا کر کے کانگریسی حکومت کو بھی بلیک میل کررہی ہے جو قابل تشویش ہے انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کے ہاتھ بے گناہ کشمیری بچوں عورتوں اور بوڑھوں کے خون سے رنگے ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر آئے روز ہونے والے مظالم اور کشمیریوںکو زیر تاب رکھنے پر بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی دنیا کے سامنے ہے عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے مظالم سے آگاہ ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ایک کروڑ بیس لاکھ انسانوں کی خاطر جراتمندانہ موقف اختیار کرکے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان مذاکرات سے قبل بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اپنی فوجیں 1965کی پوزیشن پر واپس لے جائے حریت کے قیدیوں کو آزاد کیا جائے اور کشمیریوں کو آپس میںمیل جول کی اجازت دی جائے اور آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مسلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی معاشرہ کے اہم رکن ہیں ان کیساتھ ہونیوالی زیادتی قابل مذمت ہے : چوہدری محمد یوسف
بھمبر(جی پی آئی)صحافی معاشرہ کے اہم رکن ہیں ان کیساتھ ہونیوالی زیادتی قابل مذمت ہے بھمبر پولیس صحافی اور اس کے خاندان پر تشدد کرنے والے غنڈہ گرد عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے بانی راہنما و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبرمیں سماہنی کے سینئر صحافی چوہدری محمد ادریس کی زخمی ہو نیوالی اہلیہ اور چچاکی عیادت کے دوران صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ صحافی اور انکے خاندان پر علاقہ کڈیالہ کے غنڈہ گرد عناصر کیطرف سے بلا جواز تشدد قابل مذمت ہے بھمبر پولیس ان غنڈہ گرد عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر صحافی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرے اس موقع پر انہوں نے صحافی چوہدری ادریس کو اپنی بھرپور حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔