بھمبر کی خبریں 13/1/2014

نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر سینئر سول جج سماہنی کو لوٹ لیا نقدی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں ڈاکو راج نافذ پولیس ڈاکوئوں کی تبلیغ کرنے میں ناکام یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر سینئر سول جج سماہنی کو لوٹ لیا نقدی، موبائل اور زیوارات لے اڑے پولیس نے رپٹ درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی عوام علاقہ کا بھمبر اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وارداتوں پر شدید تحفظات کا اظہار تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج سماہنی جہانگیر جرال گذشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برنالہ سے سماہنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ ابووالہ سگریٹ فیکٹری کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنیوالی کالے رنگ کی ٹو ڈی کار جس میں مسلح افراد سوار تھے نے اوور ٹیک کرتے ہوئے راستہ روک لیا اور مسلح ڈاکوئوں نے نیچے اتر کر گنیں تان لیں اور گن پوائنٹ پر سینئر سول جج سماہنی کو لوٹ لیا ڈاکوئوں نے سینئر سول جج سے نقدی ، موبائل ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور موقع واردات سے واپس برنالہ کی طرف فرار ہو گئے سینئر سول جج نے واقعہ کی رپورٹ قریبی چیک پوسٹ کڈہالہ پر دی سینئر سول جج کی درخواست پر تھانہ پولیس برنالہ نے نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف رپورٹ درج کر لی اور واقعہ کی تفتیش اور ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی بھمبر اور گرد ونواح میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی واردات ہونے پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ برقیات کے ماچھیا سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی چوری
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ برقیات کے ماچھیا سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی چوری یا غبن محکمہ کی طرف سے پولیس کو سرسری درخواست اور خاموشی کئی خدشات جنم لینے لگے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا محکمہ برقیات کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار اور واقعہ کی تحقیقات اور اصل واقعات کو عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات بھمبر کے ماچھیا میں واقع سٹور میں سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جس میں تاریں، میٹر، پول انسٹومنٹ اور دیگر قیمتی سامان کے چوری ہونے کی سرسری درخواست تھانہ پولیس بھمبر میں دی گئی واقعہ کے بعد محکمہ برقیات کی طرف سے واویلا اور چرچا نہ کرنے کے باعث چوری کی واردات مشکوک ہو گئی ہے لاکھوں روپے مالیت کا بھاری بھر کم سامان ایک بارونق جگہ سے اچانک اور پر اسرار طور پر غائب ہو جانے سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں بھمبر کے عوامی ، سماجی اور شہری حلقوں نے محکمہ برقیات کے سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اچانک غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل انکوائری اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور سامان غائب ہونے کے اصل محرکات اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے واقعہ میں محکمہ برقیات کے ملازمین کی بھی جانچ پڑتال اور شامل تفتیش کیا جائے تو اصل صورت حال سامنے آ جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وارداتوں پر قابو پانے میں بھمبر پولیس مکمل ناکام ہو چکی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے راہنما مدثر اقبال بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھمبر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں بھمبر پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے اور روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ جس علاقہ میں جج محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کو کیا تحفظ حاصل ہو گا انہوں نے کہا کہ موجودہ ایس پی بھمبر جرائم پر قابو پانے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے درس تبلیغ کا شروع کئے ہوئے ہیں اور انہیں اس بات کا کوئی احساس نہ ہے کہ شہر اور گرد و نواح میں بڑھتے ہوئے جرائم میں کس قدر اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں کنٹرول کیا جانا ضروری ہے کہ نہیں انہوں نے کہا کہ ایس پی بھمبر درس تبلیغ کیساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ، ذمہ داریوں کو بھی پوراکریں اور چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں ملوث افراد کی سرکوبی کیلئے ایکشن لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ، صوفی منور حسین کوئل نے مشترکہ بیان میں کیا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) سید ظہور الحسن گیلانی کاکمشنر میرپور ڈویژن میرپور، سردار عدنان خورشید کا ڈپٹی کمشنر بھمبر اور راجہ طارق محمود کا MDA میں MD تعینات ہونا خوش آئند ہے انکی تعیناتی سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ اور عوامی مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی راہنما راجہ فضل الرحمن پوٹھی، جنرل سیکرٹری صرافہ یونین بھمبر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ ، صوفی منور حسین کوئل نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آفیسرران انتہائی با صلاحیت اور فرض شناس ہیں حکومت نے اچھے نیک اور فرض شناس آفیسران کو اچھی جگہوں پر تعینات کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے مذکورہ آفیسران خداداد صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کیساتھ ساتھ حکومت کی نیک نامی بھی اضافے کا باعث بنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی شعور کی آگاہی سے ہی انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر میرپور ڈویژن میرپور سید ظہور الحسن گیلانی نے ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں مختلف مکاتب فکر کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعور کی آگاہی سے ہی انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ضلع بھمبر کی حدود پاکستان کے اضلاع سے ملحقہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کی آمدو رفت پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے جس کیلئے پولیس کو تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو موثر بنانا ہو گا پولیس نفری کو الرٹ رکھتے ہوئے دن رات پٹرولنگ پر معمور رکھا جائے انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالہ سے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ کے اندر اتار چڑھائو کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تا کہ صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء با آسانی دستیاب ہو سکیں اس موقع پر ڈی آئی جی سردار گلفراز نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے اور اسکی روک تھام کیلئے موثر کارروائی اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہو سکے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے جس میں عوام بھی جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کرے اس موقع پر جائنٹ کمشنر امور منگلا چوہدری طیب حسین، ایڈیشنل کمشنر عمران شاہین، ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار عدنان خورشید، ایس ایس پی چوہدری غلام اکبر، ڈی ایس پی سردار نسیم احمد، پی ڈی ایس پی راجہ اشفاق احمد، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور، حاجی عبداللہ، مرزا اجمل جرال، ظفر اقبال ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔