بھمبر کی خبریں 27/11/2013
Posted on November 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
یورپی ممالک میں بھی بسنے والے کشمیریوں نے بھی کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زندہ قوم کی طرح ثبوت دیا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیریوں نے نظریاتی سوچ و فکر کیساتھ مسئلہ کشمیر کو تمام فورم پر اجاگر کرتے ہوئے اپنی جداگانہ تشخص کو تسلیم کرایا ہے یورپی ممالک میں بھی بسنے والے کشمیریوں نے بھی کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زندہ قوم کی طرح ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان نے بھمبر میں چوہدری طارق فاروق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد اخبارنویسوں کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر پختہ دیوار کی تعمیر کشمیریوں کو جبری طور تقسیم کرنے کی سازش ہے جس کو کشمیری کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے بین الاقوامی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے انہوں نے کہا بلا شبہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی مسئلہ کشمیر سے گہری وابستگی سے کشمیریوں کو جہاں حوصلہ ملتا ہے وہاں ان کے ارادوں میں مزید پختگی بھی آتی ہے بھارت کی 7 لاکھ افواج کی موجودگی کے باوجود کشمیریوں نے اپنے خون سے آبیاری کرتے ہوئے اپنے اسلاف کی منزل کو رواں دواں رکھا ہے انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات میں کہا کہ آزاد خطہ کے اندر تعمیر و ترقی صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں خاطر خواں تبدیلی کے باعث میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے سے لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں اس سے مستقبل قریب میں مزید بہتری آئیگی آزاد خطہ کے اندر بسنے والوں کو بہتر مواقع میسر آئینگے انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ کی سکیموں کو مکمل کرنے سے ہی لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے اور آئندہ ایک ماہ کے بعد بھمبر کا تفصیلی دورہ کرونگا اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینگے قبل ازیں بھمبر آمد پر انہوں نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی سر بلندی کیلئے دعا کی اور سوگواران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمبر گجرات روڈ کی خستہ حالی ، جگہ جگہ گڑھے، دھول اور مٹی سے لوگوں کا برا حال
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر گجرات روڈ کی خستہ حالی ، جگہ جگہ گڑھے، دھول اور مٹی سے لوگوں کا برا حال مکہال، موہڑا سدھا اور بڑھنگ کے قریب سٹرک کی حالت انتہائی خراب علاقہ پاکستان سے بھمبر آنیوالے سیاحوں سمیت روزانہ سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ایکسین شاہرات سمیت دیگر عملہ لسی پی کر سو گیا عوام کا کوئی پر سان حال نہیں اعلیٰ حکومتی حکام محکمہ شاہرات بھمبر کی غفلت کا نوٹس لیں عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر آزاد کشمیر سے پنجاب کے شہر گجرات کو ملانے والی آزاد کشمیر کی حدود میں واقع 10 کلو میٹر سٹرک اپنی خستہ حالی کی داستان خوب سنا رہی ہے سٹرک پر جگہ جگہ بڑے بڑے گھڑے بنے ہوئے ہیں جبکہ گڑھوں میں ڈالی گئی مٹی کے باعث سٹرک پر ہر وقت گرد و غبار کے بادل چھائے رہتے ہیں مذکورہ سٹرک مکہال، موہڑہ سدھا اور بڑھنگ کے نزدیک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹروں نے صحافیوں کو بتایا کہ گجرات سے بھمبر آنیوالی سٹرک پاکستان اور آزاد کشمیر کی حدود تک تو بہتر ہے جونہی آزاد کشمیر کا علاقہ شروع ہوتا ہے تو سڑک پر بنے بڑے بڑے گھڑے آنے جانے والوں کا منہ چڑاتے ہیں خواجہ ٹیکسٹائل بڑھنگ ، موہڑہ سدھا اور مکہال کے قریب بڑے گھڑوں نے پاکستان سے آنے والے سیاحوں سمیت روزانہ سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے جب کہ محکمہ شاہرات کے ایکسین بھی روزانہ پاکستان میں اپنے آبائی گھر جانے کیلئے اسی سٹرک سے گزرتے ہیں لیکن حقائق سے مسلسل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ محکمہ شاہرات کا دیگر عملہ لسی پی کر دفاتر تک محدود ہے بھمبر کے عوامی اور ٹرانسپورٹر حلقوں نے آزاد کشمیر حکومت کے اعلیٰ حکام سے محکمہ شاہرات بھمبر کی غفلت کا نوٹس لینے اور عملہ کی اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کی ہمشیرہ اور چوہدری ظہیر الدین بابر کی زوجہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرزا غلام فاروق، مرزا مظہر اقبال، ماسٹر جاوید اقبال سونی، ملک شوکت حسین، راجہ ساجد اقبال، سہیل اسحاق، مرزا امجد، مرزا عبدالرحمان، راجہ تصدق، اشفاق احمد، راجہ محمد عارف اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشتہاری ملزم تھانہ پولیس بھمبر کے ہتھے چڑھ گیا ملزم قتل کے مقدمہ میں تھانہ پولیس بھمبر کو مطلوب تھا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اشتہاری ملزم تھانہ پولیس بھمبر کے ہتھے چڑھ گیا ملزم قتل کے مقدمہ میں تھانہ پولیس بھمبر کو مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق اشتہاری چراغ دین ولد احمد دین قوم ساکن گڑھا کھیڑاں جو کہ 9 ماہ سے علاقہ پاکستان میں روپوش تھا گذشتہ روز اشتہاری ملزم آزاد کشمیر کی حدود کڈہالہ میں داخل ہوا تو پولیس کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ بھمبر مرزا نسیم نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کو حوالات میں بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طاروق فاروق کی ہمشیرہ کی وفات
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طاروق فاروق کی ہمشیرہ کی وفات پر صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان، وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات برجیس طاہر، سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یٰسین سمیت مسلم لیگ ن کے راہنمائوں ، سیاسی و سماجی شخصیات نے چوہدری طارق فاروق کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر و جمیل کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com