بھمبر کی خبریں 7/11/2013
Posted on December 7, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
پرانی تاریخ کی حامل ریاست جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈم موومنٹ سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین نے کہا ہے کہ دنیا میں خود کو سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والے بھارت نے 8 لاکھ مسلح افواج کے سہارے 5 ہزار سال پرانی تاریخ کی حامل ریاست جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ڈیڑھ سے زائد کشمیر یو ں کو شہید 4600گمنا م قبر یں ،ہز ارو ں خوا تین کی عصمت در ی اور انسا نی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے بعد اب بھا رت ریاست جموں وکشمیر کی جغرا فیا ئی حدود میں تبد یلی اور مقبو ضہ کشمیر پردا ئمی قبضے کا خو اب دیکھ رہا ہے جسے کشمیر ی قوم کسی صورت شرمندہ تعبیر نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ ریا ست جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تناز عہ ہے اقوام متحدہ کی 18 ست زا ہد قرار دادیں ریاست جمو ں کشمیر کی عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے منظور ہو ئی ہیں ۔ خود بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈ ت لعل نہر و نے کشمیر یو ں کو حق خوداردیت دینے کا وعد ہ کیا تھا ۔ انھو ں نے کہا کہ ہم پین الاقومی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کے تو سیع پسند انہ اقدا مات کو روکنے کیلئے کردارادا کریں ۔ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کوریاست جموں کشمیر سے الگ کرنے کیلئے دیوار تعمیر کرنا شروع کی تو کشمیر ی اس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی عوامی جمہو ر ی اور انقلا بی جماعت ہے عوامی امنگو ں کا دوسرا نام پیپلز پار ٹی ہے
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پیپلز پارٹی عوامی جمہو ر ی اور انقلا بی جماعت ہے عوامی امنگو ں کا دوسرا نام پیپلز پار ٹی ہے ۔ پیپلز پارٹی کو ختم کر نے والوں کا آج کو ئی نام لیوانہ ہے جبکہ پیپلز پارٹی آج بھی کڑورں عوام کے دلو ں کے دھڑکن ہے ۔ آصف علی زردار ی اور بلاول بھٹو زردار ی کی قیادت میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل تک جد و جہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صوبہ پنجاب کے صدر اور آزاد حکومت کے وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفادار لوگوں کی جماعت ہے جس نے پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا کی ایسے ہر میدان میں کامیابی ملی اورجس نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بے وفائی کی اُس کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگی ۔ ملک کے اندر بڑی مشکلات اور قربانیوں کے بعد جمہوریت کے نفاذ کو یقینی بنایا گیا ۔ جمہوریت کو پروان چڑ ھنے میں پیپلز پارٹی کے جیا لو ں اور قائدین نے اپنی جانوں کے نذارنے دیے ہیں پیپلز پارٹی پا کستان کے اندر وفاق کی علامت ہے آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پارٹی اور حکومت وزیراعظم چوہدری عبد المجید کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے وزیراعظم پاکستا ن کے دورہ مظفرآباد کے دوران جمہوریت کے خلاف ہونے والی تمام سازشو ں کو ناکام بنادیا ہے ۔ اچھل کو داور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والو ں کی سیاست دم توڑ گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیلسن منڈیلا کی موت سے دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) نیلسن منڈیلا انصاف کے پیکر تھے ان کی انسانیت کے وقار برابری اور آزاد ی کی جدوجہد غلام قوموں کے لیے مشعل راہ ہے نیلسن منڈیلا کی موت سے دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے پوری کشمیری قوم ان کی موت پر سوگوار اور جنوبی افریقہ کے عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے ان خیالات کااظہار جنوبی افریقہ میں مقیم کشمیر ی رہنما ئوں چوہدری حق نواز ، مشتاق احمد کاشر، قمر شریف بٹ ، آصف اکرم ، چوہدری ظہیر احمد ، کاشف صغیر ، عرفی بٹ ، مہر الیا س نے جنوبی افریقہ کے آزاد ی پسند لیڈر نیلسن منڈ یلا کی وفات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے نیلسن منڈ یلا نے جنوبی افریقہ کے اندر انسانیت کے وقار برابری کی سطح نے حقوق اور یکساں آزاد ی کے حصول کے لیے عظیم جد وجہد کی انہو ں نے مسلسل جدو جہد کو بروئے کار لا کر دنیا بھر کے حکمرانو ں کو ایک قابل تلقید پیغام دیا اورانہوں نے پر کبھی سمجھو تا نہ کیا ان کی جدو جہد دنیا کے تما م انسانو ں کے لیے منیار ہ روشنی ہے انہو ں نے کہا کہ کشمیر ی عوام جو گز شتہ 60سالہ غلا مانہ کے خلاف برسرپیکار ہیں نیلسن منڈ یلا کی جہدو جہد آزاد ی سے متاثر ہیں ۔ عظیم عوامی لیڈر نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ افریقی قوم کو شخصی آزادی دلانے میں بسرکردی اس وقت وہ دنیاسے رخصت ہوچکے مگروہ ہمیشہ امر ر ہیں گے ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں آزاد ی اپنی قوم کی فلاح اورنسلی امتیاز کے خلاف نیلسن منڈیلا کی خدمات رہتی دنیا تک یادرکھی جائیں گی ، کشمیر ی قومی دکھ کی اس گھڑی میں افریقی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com