بھمبر کی خبریں 7/1/2014

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع بھمبر 22 جنوری کو تاریخ ساز کنونشن منعقد کرے گی پیپلز پارٹی کے جیالے اور جانثار کارکنان کنو نشن کو کامیاب کر کے ثابت کریں گے کہ ضلع بھمبر پیپلز پا رٹی کا گڑ ھ ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے سیکر ٹری جنرل چو ہدر ی امتیاز تا ج ایڈووکیٹ نے کشمیر پر یس کلب میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھمبرپیپلز پا رٹی کا منی لا ڑکا نہ ہے 22جنو ری کو پیپلز پا رٹی ،پیپلز یو تھ آرگنا ئز یشن اور پیپلز سٹو ڈنٹس فیڈر یشن کے کا رکنا ن ،جیا لے ضلعی کنو نشن میں بھر پور شر کت کر کے کنو نشن کاتا ریخ سا زبنا ئیں گے انہوں نے کہا کہ کنو نشن کو کا میا ب اور تا ریخ ساز بنا نے کے لئے عوام رابطہ مہم شرو ع ہو گئی ہے پیپلز پا رٹی ،پی وا ئی او اورپی ایس ایف کے عہد یدا را ن اورکا ر کنا ن کو ذمہ داریا ں سو نپ دی گئی ہیں ضلع بھمبر کے تینو ں تحصیلو ں بھمبر ،بر نا لہ اور سما ہنی سے زیا دہ سے زیا دہ لو گو ں کی شر کت کو یقینی بنا یا جا ئے گا انہو ں نے کہا کہ کنو نشن میں پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر کی مر کز ی قیا دت اور وزرا ء اکرا م بھی شر کت کر یں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر سما ہنی روڈ فیز ون پر پر ی مکس تا رکو ل ڈا لنا شرو ع فیز ٹو اور فیز تھر ی کے ٹھیکیدار بھی روڈ کی تعمیر جلد شرو ع کر یں عوام علا قہ کا ٹھیکیدا رو ں ،محکمہ شا ہرا ت اور حکومت سے مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر سما ہنی رو ڈ فیز و ن پر ٹھیکیدا ر نے پر ی مکس تا رکو ل ڈا لنا شرو ع کر دی ہے جس پر عو ام علا قہ نے اطمینا ن کا اظہا رکر تے ہو ئے ٹھیکیدار اور محکمہ شا ہرا ت کی کا ر کر دگی کو سرا ہتے ہوئے مطا لبہ کیا کہ محکمہ شا ہرا ت اور حکومت بھمبر سما ہنی روڈفیز ٹو اور فیز تھر ی کے ٹھیکیدا رو ں کو بھی پر ی مکس تا رکو ل ڈا لنے پر مجبو رکیا جا ئے جنہو ں نے گز شتہ 3سا لو ں سے بھمبر سما ہنی رو ڈ کو اکھا ڑ کر چھو ڑ دیا ہے ٹھیکیدار مختلف حیلے بہا نو ں سے سڑ ک کی تعمیر کو لیٹ کر رہے ہیں جس سے عو ام النا س ،ٹرا نسپو رٹرو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے عوام علا قہ نے حکو مت اور محکمہ شاہرات سے مطا لبہ کیا ہے کہ سست رو ی کے شکا ر ٹھیکیدارو ں سے ٹھیکے وا پس لیکر بر وقت کا م کر نے وا لے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دئیے جا ئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پا کستا ن پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر کے مرکز ی راہنما ممبر سنٹرل ایگز یکٹو کونسل چوہدر ی گلز اراحمد ایڈووکیٹ نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ فر ض شنا س اور محنتی آفیسرا ن آزاد کشمیرسرو س کی شنا خت ہیں ڈو یژ ن میر پو ر کے لو گ سید ظہور الحسن گیلانی کے کمشنر میر پو ر چا ر ج سنبھا لنے پر اطمینا ن محسوس کر تے ہیں اور چو ہدر ی محمد طیب جا ئنٹ کمشنر امو ر منگلا پر مو شن ان کی قا بلیت کو تسلیم کر نے کے مترا دف ہے انہو ں نے کہا کہ دو نو ں آفیسرا ن اپنی اپنی بھمبر تعینا تیو ں کے دو را ن بہتر ین خد ما ت سر انجا م دے چکے ہیں اور نئی تر قیا بیو ں پر ان کو دل کی اتہا ہ گہرا ئیو ں سے مبا رکبا د دیتے ہیں اور ان سے اس توقع کا اظہا ر کرتے ہیں کہ وہ مخلوق خد ا کی خد مت میں کو ئی کمی نہیں چھو ڑیں گے اور ملک وملت کی احسن طریقہ سے خد ما ت سر انجا م دیں گے نئے عہد ے سنبھا لنے سے ان کی ذمہ دارا یا ں اور عوامی تو قعا ت بڑ ھ گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)مو سم سر ما کی شدت نے بڑ ی عمر کے افراد کے علاوہ چھو ٹے بچو ں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جسکے لئے حفا ظتی تدا بیر اختیا ر کر کے بچا ئو کیا جا سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر چا ئلڈ سپیشلسٹ ڈا کٹر عبدا لر حمن نے ایک ملاقا ت میں بچو ں میں بڑھتے ہو ئے امرا ض نزلہ ،زکا م ،سا نس کی بیما ری ،کھانسی ، بخا ر بلخصو ص نمو نیہ کے وبا ئی امرا ض کی شکل اختیا ر کرنے کے با رے آگا ہ کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ چو نکہ سردی کی لہر میں در جہ حرارت کا فی حد تک گرا ہو اہے اس لئے گر م کپڑو ں کے استعما ل کے سا تھ خورا ک میں خصو صی تو جہ کی ضرورت ہے بچو ں کے سر پا ئو ں ہا تھو ں کو گرم کپڑو ں سے ڈھا نپ کر رکھیں تا کہ سر دی سے نمو نیہ کے اٹیک سے بچا یا جا سکے بچو ں کو ایسی علا ما ت کی شکل میں فو ری علا ج کے لئے ڈا کٹرز کے پا س رجو ع کر یں اور بچو ں کو نمو نیہ کے حفاظتی ٹیکہ جا ت کو یقینی بنا ئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) بھمبر پریس کلب کے انتخابات کی مدت گزر گئی ، نئے انتخابات اور نئے عہدیداران کا اعلان بند کمرے کی خو د سا ختہ کاروائی ہے جسکو قبول نہیں کرتے سال 2014 کے لئے عہدیداران کے انتخاب کے لئے اگلے ہفتہ میں شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار بھمبر پریس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر سجاد مرزا نے کیا جس میں چوہدری جمیل احمد ، راجہ نعیم نجمی ، ایم عثمان نے بھی خطاب کیا جبکہ ممبران نے بھی شرکت ، انہوں نے کہا بھمبر پریس کلب کے عہدیداران کا انتخاب ہر سال ہوتا ہے جس کے لئے طریقہ کا مقرر ہے مگر چند عناصر کے لئے سارے قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈال کر نئے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں بھمبر پریس کلب کے انتخابات کے لئے 13 جنوری کو شیڈول کا اعلان ہو گا اور پر یس کلب کے آئین کے مطا بق الیکشن پراسیس مکمل کیا جا ئے گا جو الیکشن میں کامیا بی حا صل کر ے گا وہی پر یس کلب کا عہد یدار ہو گا پہلے سے بند کمر ے میں بننے وا لے خو دسا ختہ عہدیدارا ن کی کو ئی آینئی اور قا نو نی حیثیت نہ ہے۔