بھمبر کی خبریں 7/4/2014

بھمبر( ڈسڑکٹ رپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر کا پڑھا لکھا و یژن ٹھاہ کمزور تعلیمی پالیسیاں اور سکولوں کی ادھوری بلڈنگز لہو لہان کشمیر کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں تحصیل برنالہ کے گائوں کھوکھراں کے بوائز ھائی سکول جو کہ عرصہ 5سال سے زیر تعمیر تھا محکمہ بلڈنگز کی غفلت کے باعث زیر تعمیر چھت گر گئی علاقہ کے بچے کھلے میدان میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور عوام علاقہ کا محکمہ بلڈنگز اور ٹھیکدار کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے پڑھا لکھا کشمیر کے نام پر ویژن دے رکھا ہے جس کی دھجیاں سرعام بکھیری جا رہی ہیںآزاد کشمیر بھر میںکہیںسکولوں کا غیر معیاری رزلٹ ہے تو کہیں سکولوں کی بلڈنگوں کی خستہ حالی منہ چڑا رہی ہے جس کی واضع مثال برنالہ کے گائوں کھوکھراں کا واحد بوائز ھائی سکول ہے جس کی بلڈنگ گزشتہ پانچ سال سے زیر تعمیر ہے گزشتہ دنوں سکول کی زیر تعمیر چھت محلمہ بلڈنگز کے ایس ڈی او ،اوور سیئر اور ٹھیکدار کی غفلت کے باعث گر گئی جس سے نہ صرف حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا بلکہ علاقہ کے بچوں کا مستقبل بھی دائو پر لگ گیا جبکہ دوسری طرف علاقہ کے مکینوں نے سکول کی اچانک چھت گر جانے پر حکومت اور محکمہ تعلیم،محکمہ بلڈنگزٹھیکدار کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور غفلت کے مرتکب محکمہ بلڈنگز کے ایس ڈی او ،ارروسیئر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مذکورہ آفیسران کے فون نمبرز بند پائے گئے جبکہ آفیسران اپنے دفاتر سے بھی غیر حاضر پائے گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسڑکٹ رپورٹر ) پاکستان پپلز پارٹی ضلع بھمبر کے سینئر بائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوھدری عبدالمجید کی حکومت کے خلاف ہونے والی سازشیں دم توڑ چکی ہیں سازشی عناصر بے نقاب ہو گئے اچھل کود کرنے والے اڈھائی سال انتظار کریں اپوزیشن چین سے بیٹھے حکومت بچوں کا کھیل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اکے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہوزیر اعظم چوھدری عبدا لمجید کی حکومت مظبوط ہاتھوں میں ہے سازشی عناصر کے ہاتھوں کچھ نہیں آئے گا اور عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والوں کے ہاتھ سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اب باز آ جانا چاہئے ان کے غبارے سے ایک بار ہوا نکل چکی ہے اور انہیں پپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت کے بقایا اڈھائی سال پورے ہونے تک انتظار کرنا چاہئے ان کے لئے جلد بازی ٹھیک نہیں حکومت کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسڑکٹ رپورٹر)تحصیلدار بھمبر مرزا عیص بیگ کی شادی خانہ آبادی گزشتہ روز راہوالی گوجرانوالہ میں بخیر و خوبی انجام پائی دعوت ولیمہ میں وزیر ہائوسنگ چوھدری پرویز اشرف، سابق سپیکر چوہدری انوار الحق ،وزیر مال چوہدری علی شان سونی جوائنٹ کمشنر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد طیب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین ،اسسٹنٹ کمشنر ساہنی چوہدری حق نواز ، تحصیلدار سماہنی راجہ محمد اقبال انقلابی ،تحصیلدار برنالہ چوہدری حاجی غلام محی الدین ،صدر چمبر آف کامرس راجہ محمد اقبال ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،نائب صدر بار کونسل خواجہ عامر رسول بٹ،چوہدری جمیل شفیع ،ناصر شریف بٹ،نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد سمیت سرکاری ملازمین سول سوسائٹی وکلاء تاجروں صھافیوں اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔