بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھنڈ گراں سے تعلق رکھنے والے غیر ریاستی نو سرباز عبدالرئوف وغیرہ نے ہمارے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبر لگوا اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی جو ناکام کوشش کی ہے ہم اس کے خلاف مکمل چارہ جوئی کریں گے، جو چند مقامی اخبارات میں ہمارے خلاف شائع کی گئی، وہ سب من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے ایسا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں ہے نہ ہی کسی پنجائیت نے فیصلہ کیا نہ ہی کسی نوسرباز کو رقم دینے کی کوئی بات ہوئی جس کا ذکر گذشتہ روز کی اخبارات میں کیا گیا ، ایسا صرف اور صرف ہماری روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ختم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے ، ہم یہاں عرصہ دراز سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، الحمد اللہ آج تک کسی کو بھی ہم سے کوئی شکا ئت نہیں ہوئی ، ہم اس سلسلے میں تمام قانونی ذرائع استعمال کر رہے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر جمو ں وکشمیر لبر یشن لیگ کے سابق امید وار اسمبلی چوہدری محمد کلیم نے پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ حاسدین قسم کے لوگ ہماری خدمت ِخلق کے اعتراف کرنے کی بجائے اپنے حسد کی آگ میں جل کر اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ وہ ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے اخبارات کا سہارا لینا شروع ہو گئے ہیں، جب کہ بھنڈ گراں کے رہائشی کی نوسربازی بہت ہی مشہور ہے وہ خود جعل سازیوں اور نوسربازیوں میں ملوث ہے، جبکہ ہم اپنے کام سے کام رکھنے والے سادہ شریف لوگ ہیں ہم نے کبھی کسی کو تنگ نہیں کیا نہ کبھی کسی سے حسد کیا نہ کبھی کسی کی خلاف میڈیا کا استعمال کیا ہے ، مگر یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہماری کاروباری ساکھ ، ہمارے کام کو مشکوک بنانے کی غرض سے اس قدر گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جائیں گے، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے،جبکہ جس میڈیا کواستعمال کیا گیا ،اس کی ذمہ داری تھی کہ پہلے متعلقہ فرد سے تحقیق کرتا،لیکن ایسا نہیں ہوا، میڈیا کو بھی اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، بحثیت کشمیری شہری ہمارا قانونی حق ہے کہ ہم اپنی عزت کے تحفظ اور دفاع کے لیے قانون سے مدد طلب کریں اور ہم ایسا کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں ، ہمیں بلیک میل کرنے کی غرض سے ہم سے بہت بڑی رقم کا مطالبہ کیا گیا جسے پورا نہ کرنے کی پاداش میں ہمیں اس قسم کے جال میں پھنسایا گیا، انہوں نے کہا کہ ہماری حکام بالا سے پرزور اپیل ہے کہ ایسے غیر ریاستی عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، جو اپنے گھٹیا اور مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے میڈیا تک کا غلط استعال کررہے ہیں، اور جھوٹی اور من گھڑت خبریں لگوا کر شریف اور سادہ شریوں کی بلیک میل کرکے ان کی کاروباری شہرت اور عزت نفس کو مجروح کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)یو نین آف جر نلسٹس کے ا نتخا با ت کا انعقاد مشکو ک ہو گیا چیف الیکشن کمشنر صدراتی امیدوار را جہ نثار احمد کی کھل کر انتخا نی مہم چلا نے لگے یو نین آف جر نلسٹس کے ممبرا ن و عہد یدا را ن کا شدید احتجا ج الیکشن کمشنر کو فا رغ کر نے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق یو نین آف جر نلسٹس کے مر کز ی الیکشن جو کہ 18جو ن کو ہو نے ہیں چیف الیکشن کمشنر کی جا نبدا ری کی وجہ سے ان کا انعقاد مشکو ک ہو گیا ہے چیف الیکشن کمشنر را جہ غلا م محی الدین نے کھل کرصدا رتی امید وار را جہ نثا ر احمد کی الیکشن مہم شرو ع کر رکھی ہے گز شتہ رو ز را جہ نثا ر احمد کے ہمرا ہ انہو ں نے چوکی سما ہنی ،بھمبر اوربر نا لہ اور جا تلا ں میں صحا فیو ں سے ملاقا ت کر کے را جہ نثا ر احمد کی حما یت حا صل کر نے کی کوشش کی یو ں الیکشن کمشنر کی غیر جا نبدا ری مشکو ک ہو گئی ہے الیکشن کمشنر نے اس سے قبل بھی تعصب کی بنیاد پر ووٹر فہر ستیں مر تب کی ہیں یو نین آف جر نلسٹس کے ضلعی عہد یدا را ن وممبرا ن نے الیکشن کمشنر کی جا نبدا ری اور تعصب پر مبنی ووٹر لسٹیں مر تب کر نے پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن کمشنر کو فی الفو ر فارغ کیا جا ئے جو یو نین آف جر نلسٹس کے اندر بر ادری ازم اور تعصب کو فرو غ دے رہے ہیں اور یو نین کو دو با رہ تقسیم کر نے کی سازش کر رہے ہیں اگر جا نبدا ر الیکشن کمشنرفارغ نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجا ج کر یں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اے کے این ایس کے چیف الیکشن کمشنر امتیاز احمد بٹ ،چو ہدر ی لیا قت حسین ،چو ہدر ی ما جد حسین کھو ئیرٹہ ،چو ہدر ی نو ید احمد ،چو ہدر ی خا لد حسین ،را شد محمود نے ڈپٹی اپو زیشن لیڈر چو ہدری طارق فا روق کی وا لد ہ محتر مہ کی وفا ت پر ان کی رہا ئش گا ہ پر جا کر فا تحہ خو انی اور مر حو مہ کے در جا ت کی بلندی کے لئے دعا مغفرت اور پسما ند گا ن کے لئے دعا صبرو جمیل کی ۔