بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو نیوالا نوجوان لاہور کے نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اسکے آبائی قبرستان تونین سماہنی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی راہنمائوں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں باب کشمیر پل کے قریب انجینئر چوہدری احسا ن الحق کا ذا تی ملازم غلا م غوث ٹر یفک حا دثہ میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طو ر پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل بھمبر پہنچایا گیا تھا جہاں اسے ابتدائی طبی امدا د کے بعد لا ہور ریفر کر دیا گیا تھا جہاں پر نو جوان 3دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز خا لق حقیقی سے جا ملا جا ں بحق ہو نیوا لے نو جوان کو جب شدید زخمی حا لت میں ڈسٹر کٹ ہسپتا ل لا یا گیا تھا جہاں طبعی امداد دیتے ہو ئے چوہدری احسان الحق اور ڈیوٹی ڈا کٹر وجیہہ چوہدری کے درمیا ن تلخ کلا می بھی ہو گی تھی جس کا مقدمہ سا بق سینئر وزیر چو ہدری صحبت علی کے فرزند چوہدر ی احسان الحق پر قائم ہوا جبکہ چو ہدری احسان الحق نے بھی محکمہ صحت کے ڈیو ٹی پر ما مور ڈا کٹر اور ذمہ دا را ن کیخلا ف کا رروا ئی کیلئے تھا نہ سٹی بھمبر میں در خواست دی ہو ئی ہے ذرا ئع کے مطا بق انجینئر چو ہدری احسان الحق نے قبل از گر فتاری ضما نت کروا لی ہے جاں بحق ہو نیوا لے نوجوان کے ورثا ء نے اعلیٰ احکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ ابتدائی طبعی امدا د میں غفلت بر تنے والے ڈیوٹی ڈاکٹر کیخلا ف قانو نی کا رروا ئی کی جا ئے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ہزا روں میگا وا ٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ہزا روں میگا واٹ پا ئپ لا ئن میں ہیں اور مز ید ہزارو ں میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کی گنجا ئش بھی مو جود ہے جبکہ جمو ں وکشمیر کے اس حصہ میں تقر یباً35لا کھ آبادی ہے رقبہ تقر یباً4600مر بع میل ہے اور بجلی کی تقر یباًضرورت 400میگاواٹ ہے جبکہ تقر یباً50فیصد قبہ پر بجلی کی انتہا ئی کم ضرورت ہے بقیہ رقبہ بھی پنجا ب سے موسم بہترہے اس ساری صورتحا ل کے تنا ظر میں لوڈ شیڈنگ ریاستی عوام سے انتہا ئی ظلم ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جا ئے علاوہ ازیں بجلی کے نر خ بھی کئے جا ئیں بلکہ تما م ٹیکسز کو بلات میں سے ختم کیا جا ئے اور نارمل گھر یلو یو نٹ ریٹ بھی 2رو پے سے زائد نہیں ہو نا چا ہیے اور کمرشل ریٹ بھی بہت زیادہ ہے جو کہ5رو پے فی یو نٹ سے زا ئد نہیں ہو نا چا ہیے ان خیا لا ت کا اظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی جدو جہد کیلئے عوام ہمارا سا تھ دیں کیو نکہ آج ہمارے حکمران صرف پا کستا ن کے حکمرا نوں کی جھگا لی کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے جو قومی سطح پر لمحہ فکر یہ ہے ہم ریاست کے سیاستدانوں کو بھی بتا دینا چا ہتے ہیں کہ تحر یک کو ناکا م کر کے آپ تاریخ میں کس حیثیت سے لکھیں گے یہ فیصلہ بھی تاریخ ہی کر یگی اس لئے حکمرا ن طبقہ کی یہ زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں جاری جدو جہد آزادی کیلئے بھر پور کر دار ادا کر تے ہو ئے تا ریخ کشمیر او ر جدو جہد آزادی کشمیر کو تعلیمی سلیبس میں شا مل کر کے خصوصی پرو گرامز کا سلسلہ مستقل شروع کیا جا ئے اور اسی طر ح عوامی سطح پر بھی پرو گرا مز ہو تے رہنے چا ہیے اور تحر یک آزادی کشمیر کیلئے کا م کر نیوا لے لو گو ں کی بھی حوصلہ افز ئی کر نے چا ہیے ریاست کا یہ خطہ جس میں ہم امن وسکو ن سے زند گی بسر کر رہے ہیں پچھلے69سالوں میں اسے فلاحی و اسلا می ریاست ہو نا چاہیے تھا لیکن یہاں تو عا م آدمی سے لیکر حکمرا ن تک کر پشن کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی ہماری ہے اور اسپر ہمارا حق ہے ہمیں بجلی مفت فراہم کی جا ئے حکمر انو ڈرو اس وقت سے جب کا ہا تھ آپکے گر یبا ن چا ک کر نے کیلئے میدان میں آجا ئیگا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) انسا ئیٹ ما ڈل کا لج نے اپنا تعلیمی اعزاز بر قرا ر رکھا تعلیمی بو رڈ میر پور کے انٹر میڈ یٹ کے سا لا نہ نتا ئج میں پہلی 20پوزیشنز میں سے5پوزیشنز حا صل کر لی شفق نذر نے14ویں،عبد الصنا ن 15ویں ،حلیمہ سعد یہ 16ویں ،نذہت فا طمہ 20ویں جبکہ مشعل اقبال نے20ویں پو زیشن حا صل کی جبکہ انسا ئیٹ ما ڈل کا لج بھمبر نے آزاد کشمیر بھر سے دوسر ی پوزیشن حا صل کی بھمبر کی سیاسی سما جی ،مذہبی تعلیمی حلقوں کا شا ندار نتا ئج دینے پر خرا ج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے معرو ف تعلیمی ادا رے انسا ئیٹ ما ڈل کا لج بھمبر نے امسا ل بھی اپنا بہتر ین تعلیمی اعزا ز بر قرا ر رکھا تعلیمی بو رڈ میر پور کے زیر اہتما م انٹر میڈ یٹ کے ہو نیوا لے امتحا نا ت کے سا لا نہ نتا ئج میں انسا ئیٹ ما ڈل کا لج بھمبر نے پہلی 20پوزیشنز میں سے پہلی 5پوزیشنز حا صل کر لی سا لا نہ نتا ئج کے مطا بق شفق نذر نے1018نمبر لیکر 14ویں ،عبد الصنا ن 1017نمبر لیکر15ویں ،حلیمہ سعدیہ 1016نمبر لیکر 16ویں ،نذ ہت فا طمہ1010نمبر لیکر 20ویں جبکہ مشعل اقبا ل 1010نمبر لیکر 20ویں پو زیشن حا صل کی جبکہ مجموعی طور پر انسا ئیٹ ما ڈل کا لج بھمبر نے پورے آزادکشمیر میں نتا ئج کے لحا ظ سے دوسری پوزیشن حا صل کی ہے شا ندا ر نتا ئج دینے پر بھمبر کے تعلیمی ،سما جی ،سیاسی اور مذہبی حلقوں نے زبر دست الفا ظ میں انسا ئیٹ ما ڈل کے مییجنگ ڈا ئر یکٹرعمر گل ،پرنسپل طا رق بھٹی سمیت دیگر سٹا ف ،طلبا و طا لبا ت اور انکے وا لد ین کو خرا ج تحسین پیش کیا ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں دودھ اور دہی فروخت کر نیوا لے شہر یوں کی زند گیوں کیسا تھ کھیلنے لگے شہر بھر میں مضر صحت ،کیمیکل سے تیار شدہ دو دھ اور دہی کھلے عام فروخت ہو نے لگا پا کستا ن کے علاقوں سے کیمیکل سے تیار ہو نیو الا دودھ بھمبر کی ڈیر ی شا پس پر سپلا ئی ہو نے لگا مضر صحت دودھ اور دہی فروخت ہو نے پر ضلعی انتظا میہ نے چپ سا دھ لی تفصیلا ت کے مطابق بھمبر شہر میں قائم ڈیر ی شا پس کے ما لکا ن شہر یوں کی ز ند گیوں سے کھیلنے لگے شہر بھر میں کیمیکل سے تیار مضر صحت دودھ اور دہی کھلے عام فروخت کر نے لگے ڈیر ی کی دو کا نوں پر علاقہ پا کستا ن سے کیمیکل سے تیار دودھ سپلا ئی کیا جا تا ہے اور اسی کیمیکل سے تیار شدہ دودھ سے دہی بھی تیار کیا جا تا ہے یو ں بھمبر شہر میں قا ئم ڈیر ی کی دو کانوں پر ما لکا ن کھلے عام کیمیکل سے تیار شدہ مضر صحت دودھ اور دہی فروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسر ی طرف ضلعی انتظا میہ نے چپ سادھ رکھی ہے ضلعی انتظا میہ عوامی مسائل کی طرف تو جہ دینے کی بجا ئے سیاستدانوں اور انکے حوا ریوں کو پرو ٹوکول دینے میں مصروف ہیں جبکہ شہر ی دودھ دہی سمیت کئی دیگر مضر صحت اشیا ء کھا نے پر مجبور ہیں جس سے شہر ی بچے صحت مند ہو نے کی بجا ئے مختلف بیماریوں کا شکا ر ہو رہے ہیں بھمبر شہر میں کیمیکل سے تیار مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت اور ضلعی انتظا میہ کی آنکھیں مو ند لینے پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور مضر صحت دودھ اور دہی فروخت کر نیوا لی دو کانوں کو سیل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔۔