بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی بھمبر کی خصوصی ہدایت ٹریفک پولیس کی بغیر کاغذات، نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف بھرپور کارروائی درجنوں موٹر سائیکل ضبط کم عمر ڈرائیوروں اور بدوں لائسنس گاڑیاں موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائینگے ٹریفک پولیس بھمبر کا انتباہ تفصیلات کیمطابق ایس ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف حصوں میں ناکے لگا کر شہر میں بغیر کاغذات نمبر پلیٹ گھومنے والے موٹر سائیکل سواروں کی جانچ پڑتال کی اور انہیں خلاف ورزی پر دھر لیا اس موقع پر درجنوں موٹر سائیکل بدوں کاغذات اور نمبر پلیٹ ضبط کر لیے گئے اس موقع پر ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہاکہ شہر میں موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر لائسنس اور نا تجربہ کار کار ڈرائیوروں کی موٹر سائیکل ڈرائیونگ حادثات کا موجب بن رہی ہیں ہم نے بڑی ٹریفک کیساتھ ساتھ ایک خصوصی مہم موٹر سائیکل سواروں کیطرف سے خلاف ورزیوں بالخصوص بدوں کاغذات نمبر پلیٹ اور لائسنس نہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائینگے انہوںنے کہاکہ ہماری شہریوں اور بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کم عمر چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل ڈرائیو کرنے کیلئے نہ دیں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم انشاء اللہ انہیں سڑکوں پر محفوظ سفر کا نظام دینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر فریڈ م موومنٹ کے ترجمان ملک شوکت اعوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کیطرف سے نہتے اور پرامن کشمیریوں پر جبر وتشدد اور وحشیانہ طاقت کے زور پر معصوم بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گن کی فائرنگ کرکے انہیںشدید زخمی کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کو اپنی جدجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا عالمی برادری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہیں ہیں بدترین اور خطرناک ہتھیاروں کو کشمیریوں پر استعمال کرکے انہیں عمر بھر کیلئے معذور کیا جا رہا ہے جبکہ 100سے زائد کشمیریوں نوجوانوں اور بچوں کو تشدد کرکے شہید کیاگیا ہے اب پیلٹ گن کے ذریعہ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہاہے اور بھارتی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے انہوںنے کہاکہ کوئی بھی جبر اب کشمیریوں کو اپنی تحریک آذادی سے پیچھے ہٹانے سے نہیں روک سکتا اور کشمیری کسی صورت اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہونگے ہم بھارتی افواج کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہین انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کی مددکیلئے متحد ہو جائیں اور ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیکر تحریک آذادی کشمیر کی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اقوام متحدہ اور دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )پا کستا ن مسلم لیگ نو ن ضلع بھمبر کے صدر وسابق ممبر اسمبلی را جہ مقصود احمد خا ن نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستا ن میاں نواز شر یف نے اقوام متحد ہ کی جنر ل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر دوٹو ک موقف اختیار کر کے کشمیریوں کی بھر پور تر جما نی کی ہے جنر ل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کے انسا نیت سو ز مظا لم کو دنیا کے سامنے پیش کر کے بھارت پر عالمی دبا ئو بڑ ھا دیا ہے انشا اللہ مسئلہ کشمیر مسلم لیگ نو ن کی حکومت اور میاں نواز شر یف کی قیادت میں حل ہو گا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بھمبر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قا ئد پا کستان میاں نواز شر یف نے اقوام متحد ہ کی جنر ل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو جا نبدار اور بھر پور اندا ز میں اجا گر کر کے نہ صرف کشمیر یوں کی بھر پور تر جما نی کی ہے بلکہ بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے میاں نواز شر یف کی تقر یر کے بعد بھارت پر عالمی دبا ئو بڑ ھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کر نے کا سہرا بھی پا کستا ن کی با نی جماعت مسلم لیگ نو ن کے سر سجے گا انہون نے مز ید کہا کہ میاں نواز شر یف کے جنر ل اسمبلی میں خطا ب کے بعد کشمیر یوں کے حوصلے بڑ ھے ہیں تحریک آزادی کشمیر کو مز ید اڑا ن ملے گی ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آل پا رٹیز کشمیر فر یڈ م فورم کے سینئر نا ئب صدر ابومحمد شعیب نے کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے جس پراقوام متحد ہ سمیت انسا نی حقوق کے عالمی ادا روں کی خا موشی مجر ما نہ فعل اور انتہا ئی افسوسنا ک ہے نہتے کشمیر یوں پر طا قت کااستعما ل کو ن سے جمہوریت ہے نا م نہاد جمہوریت کے علمبرا ر بھارت نے مقبو ضہ کشمیر میں نو جوانوں پر پیلٹ گن کا استعما ل کر کے انہیں معذور کر رہا ہے ما ئوں ،بہنوں کی گود اجاڑی جارہی ہے مقبو ضہ کشمیر کا ہر گھر ما تم کنا ں ہے بھارت سفا ک فو رسز کشمیر ی نسل سے قبر ستا ن آباد کر نا چا ہتی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فر یڈ م فورم کے ما ہا نہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طر ح فر عون نے اپنی آنیوا لی تبا ہی و بر بادی سے بچنے کیلئے جنم لینے وا لے ہر بچے کو قتل کروادیا تھا اسی طر ح بھارت بھی کشمیر ی قوم کے جذبے اور آزادی کی تڑ پ کو دیکھ کر اپنی نا کا می اور رسو ائی کو سامنے دیکھ رہا ہے اور اس لئے نو جوان نسل کو اپنی بر بر یت اور سفا کیت کا نشا نہ بنا یا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی پر امن اور حق پر مبنی جدو جہد ہے جس کو بالا خر بھارت کو تسلیم کر نا پڑ ے گا بھارت کشمیر ی قوم کے جذ بہ آزادی کو طاقت کے زور پر دبا نہیں سکتے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پا کستا ن تحر یک انصا ف کی طرف سے را ئیو نڈ کیلئے نا م نہاد ما رچ کا اعلا ن پا کستا ن کو غیر مستحکم کر نے کی بڑ ی سازش ہے عمرا ن خا ن اپنی ذاتی تسکین کی خا طر پا کستا ن کے معصوم عوام کو ورغلا کر ملک میں انتشار پھیلا نا چا ہتے ہیں پا کستا ن کے عوام اب خوب جا ن چکے ہیں کہ تحر یک انصا ف ملک کی مضبو طی کے ایجنڈ ے کے بجا ئے بیرو نی طا قتوں کے ایجنڈ ے پر عمل پیرا ہے عوام 30ستمبر کو عمرا ن خا ن کی کا ل مسترد کر کے ملک دشمن قوتوں کی سازش کو نا کا م بنا دیں ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان مسلم لیگ نو ن بھمبر کے مر کز ی را ہنما چو ہد ری شہزاد پرو یز مشتاق نے کشمیر پر یس کلب میں صحا فیوں کیسا تھ ایک نشست کے دو را ن اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصا ف کے سر برا ہ عمرا ن خا ن گزشتہ تین سا لوں سے مسلسل ملک پا کستا ن کو غیر مستحکم کر نے کیلئے مختلف حر بے آزما تے آرہے ہیں جن میں انکو سوائے نا کا می کے اورکچھ نہیں ملا اب ایک بار پھر انہوں نے عوام کو ورغلا کر ملک میں انتشار پھیلا نے کیلئے صف بندی شروع کر دی ہے جس کا مقصد صرف او رصرف ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا نے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے عمرا ن خا ن غیر ملکی ایجنڈ ے پر کا م کر رہے ہیں اور عوام کو اسکا با لکل شعور نہ ہے جو کہ لمحہ فکر یہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستا ن میاں نواز شر یف نے پا کستا ن کی معیشت کو نا صرف مضبو ط بنا یا بلکہ ملک میں امن واما ن کیلئے دہشت گردوں کیخلا ف بھر پور آپر یشن کیا جس کے باعث ملک میں دہشت گرد کمزور سے کمزور تر ہو ئے اور ملک مضبو ط اور خوشحا لی کی طرف بڑ ھ رہا ہے یہی و جہ ہے کہ میاں نواز شر یف کی قا ئدا نہ صلا حیتوں کی بدو لت دنیا میں پا کستان میں دہشت گردی کیخلا ف پا کستا ن کے کر دار کو سرا ہا گیا ہے جو کہ خو ش آئند عمل ہے انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کے عوام تحر یک انصا ف کی طرف سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشو ں کو نا کا م بنا نے کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں اور رائیو نڈ کی طرف ہو نیوا لے مارچ کا با ئیکا ٹ کر کے بین الاقوامی ایجنڈ ے پر عمل پیرا تحر یک انصا ف کی سازش کو نا کا م بنا ئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) خا ن محمد خا ن کا لج آف ٹیکنا لو جی بھمبر نے ٹیکنیکل ایجو کیشن میں میدان ما ر لیا پنجا ب بو رڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن لا ہو ر کے سا لا نہ 2016نتا ئج کے اعلان کے مطا بق خا ن محمد خا ن کا لج آف ایجو کیشن اینڈ ٹیکنالو جی بھمبر کے ہو نہار طا لبعلم محمد ارسلا ن ولد محمد زما ن سا کن بر نا لہ نے ڈپلو مہ ایسوسی ایٹ انجینئر سو ل ٹیکنا لو جی میں 1054نمبر ات حاصل کر کے بو رڈ میں دوسر ی پوزیشن حا صل کر لی جبکہ اسی ادا رے کے دوسر ے طا لبعلم محمد رحما ن ولد صا بر حسین نے 1021نمبرات حاصل کر کے ادارے میں دوسر ی پوزیشن حا صل کر لی دوسر ی جانب اسی ادارے کا بی ایڈ کا نتیجہ بھی شا ندار رہا بی ایڈ کی طا لبہ سحرش انو ر دختر محمد انو ر نے آزادکشمیر یو نیو رسٹی مظفر آباد سے دوسر ی حاصل کر لی ہردو کا میا بیوں پر بھمبر کے سیاسی ،سماجی ،تعلیمی ،ادبی ،شہری اور والد یننے پر نسپل ادارہ سٹا ف کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اوراس توقع کا اظہار کیا ہے کہ خا ن محمد خا ن کا لج آئند ہ بھی تعلیمی ترقی میں اپنا ریکا رڈ قائم کر تا رہے گا۔۔