بھمبر (بیورورپورٹ) مسلم لیگ کی حکومت کو قائم ہوئے 5 ماہ ہونے کو ہیں کارکن سیاسی عہدوں پرایڈجسٹمنٹ ن ہونے سے سخت مایوسی کا شکار ہیں کارکنوں کا خیال تھا کہ حکومت بنتے ہی سیاسی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ شروع ہو جائے گی سیاسی عہدون کے حصول کی دوڑ میںابن الوقت سب سے آگے جبکہ نظریاتی کارکن پیچھے رہ گئے تھے مسلم لیگ کی حکومت قائم ہوئی تو وزیر اعظم نے دسمبر تک بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان کیا جس سے مقامی مسلم لیگی کاکنون کے چہرے مرجھا اور بجھ گئے بلدیاتی اداروں کا چارج ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹٹ کمشنرز کے پاس تھا حکومت نے اچانک ہی سیاسی ایدمنسٹریٹر تعنیات کرنے کے بجاے سرکاری ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیئے اور کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کی کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی کارکن اپنی قیادت پر اعتبار کرتے ہو ئے خاموشی ست تماشا دیکھتے جارہے ہیں حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کی لیے میٹرک کی شرط نے مزید مایوس کر دیا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر نے ایک پروگرام میں کارکنوں کی طرف توجہ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں جسکی وجہ سے کارکنوں کے چہروں پر اپنی حکومت کے حوالے سے شدید مایدسی نظر آ رہی ہے حالات وواقعات بتاتے ہین کہ سیاسی ایدمنسٹریٹر تعنیات کیے جانے کے چانس کم ہیں کارکنوں کے احتجاج پر ممبران اسمبلی نے کارکنوں کی ایدجسٹمنٹ کے حوالے سے وزیراعظم پر پریشربڑھا دیا تھا لیکن وزیر اعطم اپنے موقف پر قائم نظر آتے ہیں البتہ زکوة کی ضلعی اور تحصیل چئیر مین تعینات کیا جاسکتے ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ ان پوسٹوں پر براجماں ہونے کے لیے ابن الوقت سب سے آگے ہیں جبکہ نظریاتی دور پیچھے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ ان ااسامیون پر کس کی جیت ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (بیورورپورٹ) دفتر ی اوقات میں پائلٹ سکول روڈ گرلزکالج روڈ آوارہ نوجوانوں کا روٹ بن گیا مخصوص مقامات پر بگڑے گھروں کے نوجوان موٹر سائیکل کھڑے کرکے جو گزرنے والی طالبہ کا ایکسرے کرنا فرض جانتے ہیں لڑائی جھگڑے کے کئی واقعات بھی ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق بھمبر میں دفتر ی اقاوت کے دوران سب سے زیادہ رش گرلز کالج روڈ ڈی سی روڈ پائلٹ سکول روڈ اور گجرات روڈ پر ہوتا ہے کیونکہ بھمبر کے مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے پید ل جانے والی طالبات انہیں راستوں سے گزرتی ہیں ان اوقات میں شہر کے معزز گھروں کے بگڑے نوجوان موٹر سائیکلوں پر طالبات کا پیچھا کرتے ہیں اور محضوص مقامات پر موٹر سائیکل روک کر ہر گزرنے والی طالبات اور خواتین کا ایکسرے کرتے ہیں نوجوانوں کی ان حرکات پر مختلف وکلاء سمیت شہریوں کی بھی ان نوجوانوں سے توتکار ہوچکی ہے جس پر پولیس نے اگر ایکشن نہ لیا تو لڑائی جھگڑے کے واقعات عام ہوسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (بیورورپورٹ) بھمبر میں تعلیمی بورڈ کے میٹر ک امتحانات کے داخلہ چلان فارم ناپید ہوگئے بنک انتظامیہ تعلیمی بورڈ کو بار بار فارم کی کمی کا لکھ چکی لیکن نااہل بورڈ انتظامیہ بھمبر میں فارم کی کمی کو پورا نہیں کرسکی اسٹوڈنٹس ہر روز بنک کے چکر کاٹنے پر مجبور جس پر بنک ا نتظامیہ مجبورا انٹر کے فارم پر میٹر ک لکھ کر امیدواروں کو دینے شروع کردئیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(بیورو رپورٹ) آئی جی ایف سی کوئٹہ راجہ شیر افگن کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیابی اور بہاولپورر کور کمانڈر تعینات ہونا آزاد کشمیر بالخصوص بھمبر کے لئے باعث فخر ہے ، وہ وقت دور نہیں جب موصوف پاک فوج کے لئے مزید خدمات سرانجام دے کر مزید ترقی کریں گے راجہ شیر افگن ایک بہادر باپ کے بہادر اور نڈر بیٹے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی راہنماء وسابق PRO صدر ریاست راجہ فضل الرحمن آف پوٹھی ، سابق چیرمین راجہ محمد انور خان بنڈالہ،چوہدری محمد اکرم پپوجٹ ،راجہ اسد مہندی ،راجہ نعیم ارشدنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا راجہ شیر افگن کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونے اور بہاولپور کور کمانڈر تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان سے امید کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے کوئٹہ میں اپنی زمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دیں اسی طرح وہ پورے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ان کی ترقیابی آزاد کشمیر بالخصوص اہلیان بھمبرکے لئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھمبر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاک افواج مین ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تین جنرل اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔