بھمبر کی خبریں 9/9/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے بھمبر شہر اور گردونواح میں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی ضرورت دھڑلے سے جاری، قصاب بیمار اورل اغر جانور کو زبح کر کے گوشت فروخت کر نے لگے سلاٹر ہاوس میں جانور ذبح کرنے کی بجائے قصاب اپنے گھروں میں جا نو ر ذبح کر نے کیسا تھ گوشت کے من ما نے ریٹ بھی وصول ضلعی انتظا میہ نے آنکھیں مو ند لی کو ئی پو چھنے وا لا نہیں رمضا ن المبا رک کے بعد سے اب تک ضلعی انتظا میہ اور پرا ئس کنٹرو ل کمیٹی سمیت کسی نے بھمبر کے با زاروں کی چیکنگ نہیں کی بھمبر کے شہر کا غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت اور ضلعی انتظا میہ کی خا موشی پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے اعلیٰ احکا م سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر اور گردو نواح میں ضلعی انتظا میہ کی غفلت لا پروا ہی اور غیر ذمہ داری کیو جہ سے غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت ہو نے لگے قصاب بیمار اور لا غر جا نو روں کو ذبح کر کے گوشت فروخت کر رہے ہیں قصاب جا نو روں کو سلا ٹر ہاوس میں ذبح کر نے کے بجا ئے اپنے اپنے گھروں میں بیمار اور لا غر جا نو روں کو ذبح کر کے دوکا نوں پر لے آتے ہیں قصا بوں نے غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کر نے کیسا تھ سا تھ گوشت فروخت کر نے کے بھی من ما نے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ دوسری طرف ضلعی انتظا میہ اور پرا ئس کنٹرو ل کمیٹی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں کو ئی پو چھنے وا لا نہیں رمضا ن المبارک کے بعد سے لیکر اب تک ضلعی انتظا میہ اور پر ائس کنٹرول کمیٹی نے باز اروں کی چیکنگ نہ کی ہے ہر قسم کے دو کا ندار وں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے بھمبر کے شہریوں اور عوام علاقہ نے غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت ضلعی انتظا میہ ،پرا ئس کنٹرول کمیٹی کی غیر ذمہ داری پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے اعلیٰ احکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ہزا روں میگا وا ٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ہزا روں میگا واٹ پا ئپ لا ئن میں ہیں اور مز ید ہزارو ں میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کی گنجا ئش بھی مو جود ہے جبکہ جمو ں وکشمیر کے اس حصہ میں تقر یباً35لا کھ آبادی ہے رقبہ تقر یباً4600مر بع میل ہے اور بجلی کی تقر یباًضرورت 400میگاواٹ ہے جبکہ تقر یباً50فیصد قبہ پر بجلی کی انتہا ئی کم ضرورت ہے بقیہ رقبہ بھی پنجا ب سے موسم بہترہے اس ساری صورتحا ل کے تنا ظر میں لوڈ شیڈنگ ریاستی عوام سے انتہا ئی ظلم ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جا ئے علاوہ ازیں بجلی کے نر خ بھی کئے جا ئیں بلکہ تما م ٹیکسز کو بلات میں سے ختم کیا جا ئے اور نارمل گھر یلو یو نٹ ریٹ بھی 2رو پے سے زائد نہیں ہو نا چا ہیے اور کمرشل ریٹ بھی بہت زیادہ ہے جو کہ5رو پے فی یو نٹ سے زا ئد نہیں ہو نا چا ہیے ان خیا لا ت کا اظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کی جدو جہد کیلئے عوام ہمارا سا تھ دیں کیو نکہ آج ہمارے حکمران صرف پا کستا ن کے حکمرا نوں کی جھگا لی کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے جو قومی سطح پر لمحہ فکر یہ ہے ہم ریاست کے سیاستدانوں کو بھی بتا دینا چا ہتے ہیں کہ تحر یک کو ناکا م کر کے آپ تاریخ میں کس حیثیت سے لکھیں گے یہ فیصلہ بھی تاریخ ہی کر یگی اس لئے حکمرا ن طبقہ کی یہ زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں جاری جدو جہد آزادی کیلئے بھر پور کر دار ادا کر تے ہو ئے تا ریخ کشمیر او ر جدو جہد آزادی کشمیر کو تعلیمی سلیبس میں شا مل کر کے خصوصی پرو گرامز کا سلسلہ مستقل شروع کیا جا ئے اور اسی طر ح عوامی سطح پر بھی پرو گرا مز ہو تے رہنے چا ہیے اور تحر یک آزادی کشمیر کیلئے کا م کر نیوا لے لو گو ں کی بھی حوصلہ افز ئی کر نے چا ہیے ریاست کا یہ خطہ جس میں ہم امن وسکو ن سے زند گی بسر کر رہے ہیں پچھلے69سالوں میں اسے فلاحی و اسلا می ریاست ہو نا چاہیے تھا لیکن یہاں تو عا م آدمی سے لیکر حکمرا ن تک کر پشن کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی ہماری ہے اور اسپر ہمارا حق ہے ہمیں بجلی مفت فراہم کی جا ئے حکمر انو ڈرو اس وقت سے جب کا ہا تھ آپکے گر یبا ن چا ک کر نے کیلئے میدان میں آجا ئیگا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پا کستا ن پیپلز پاکستا ن پیپلز پا رٹی کے مر کز ی را ہنما وسا بق امیدوار اسمبلی حلقہ LA7بھمبر را جہ محمد امتیاز خا ن نے کہا کہ آزادحکومت بلد یا تی الیکشن کروانے میں سنجید ہ نہیں بلد یا تی الیکشن کروانے کے بارے میں وزیر اعظم کا کچھ اور وزرا ء کا کچھ بیا ن ہو تا ہے کبھی ایک مر حلے میں کبھی دومر حلے اور کبھی تین مر حلے میں الیکشن کروانے کے اعلا ن کر کے آزادکشمیر کے عوام کو بیوقو ف بنا یا جا رہا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پیپلز پا رٹی کے کا رکنوں اور میڈیا نما ئند گا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کی آزادکشمیر میں ڈیڑ ھ ما ہ کی حکومت کا رکر دگی صفر ہے الیکشن سے قبل وزیر اعظم را جہ فا روق حیدر خا ن نے کشمیر کو نسل کو ختم کر نے اور ایکٹ74میں تر امیم کے دعوے اور اعلا نا ت صرف اور صرف عوام کو دھو کے دینے کے سوا کچھ نہ تھے مسلم لیگ نو ن کے پاس دو تہا ئی اکثر یت ہے اگر فا روق حیدر خا ن کشمیر کو نسل کو ختم کر نے اور ایکٹ 74میں ترامیم کر نے میں سنجید ہ اور مخلص میں تو پھر دیر کسی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار سے با ہر ہو تے وقت تو را جہ فا روق حیدر خا ن بڑ ی بڑ ی بڑ ھکیں اور ہوا ئی قلعے تعمیر کر تے تھے اب اقتدار میںآکر ان کو عملی جا معہ پہنا ئیں انہوں نے مقبو ضہ کشمیر کی صورتحا ل پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ نو ن تقسیم کشمیر کا معاہدہ کر کے اقتدار میں آئی ہے اس لئے کشمیر ایشوز پر حکومت نے مکمل خا موشی اختیار کر رکھی ہے بھارتی وزیر اعظم نیدرمود ی کے بیا ن پر نواز شر یف کی خا موشی اور برابر ی کی سطح پر جوا ب نہ دینا بھارت نوازی کا ثبو ت ہے سفا رتی سطح پر جا نبدار خار جہ پا لیسی نہ ہو نے کیو جہ دنیا کو مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظا لم سے آگا ہ نہیں کیا جا سکااو ر نہ ہی بین ا لاقوامی دنیا کی ہمدردی حاصل کی جاسکی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہد ری حق نوازآف گڑ ھا للیاں نے کہا ہے کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں بد تر ین ریاستی دہشت گردی کا مر تکب ہو رہا ہے مقبو ضہ وادی میں مسلسل کر فیو سے انتہا ئی نا گہا نی صورتحا ل پیدا ہو چکی ہے بھارتی افوا ج کا نہتے نو جوانوں ،بو ڑھوں ،بچوں اور خوا تین پر بہیما نہ تشدد غیر ممنوعہ اسلحہ کا استعما ل بد تر ین انسا نی حقوق کی پا ما لیاں عا لمی برادری اور اقوام متحد ہ کے منہ پر کھلا تما نچہ ہے جبکہ آزادی کے نا م نہاد بیس کیمپ میں آزادکشمیر کی مو جود ہ حکومت کی طرف سے مقبو ضہ کشمیر میں ہو نیوا لے بھارتی مظا لم پر خا موشی لمحہ فکر یہ ہے آزادکشمیر کی حکومت مقبو ضہ وادی میں ہونیوا لے مظا لم کا نو ٹس لے کر ہنگا می بنیادوں پر اپنے کشمیر ی بھا ئیوں کی مدد کیلئے تما م وسا ئل بروئے کار لا ئے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جوہانسبر گ جنو بی افر یقہ سے صحا فیوں کیسا تھ ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2ما ہ سے زا ئد عر صہ سے بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں ظلم وستم کے بد تر ین پہاڑ ڈھا رکھے ہیں آئے روز فا ئر نگ اور تشدد کر کے نو جوانوں کو شہید کر نا بھارتی افوا ج کا وطیر ہ بن چکا ہے اور وادی کے اندر 2ما ہ سے مسلسل کر فیو کے باعث وادی میں خو راک کی کمی اور ادویا ت کی کمی نے لو گوں کو نا گہا نی صو رتحا ل سے دو چار کر دیا ہے مقبو ضہ وادی کی روز بروز بگڑ تی ہو ئی صورتحا ل پر عالمی برادری اقوام متحد ہ با لخصوص آزادکشمیر کی حکومت کی خا موشی لمحہ فکر یہ ہے ایسے میں کشمیر ی قوم کو چاہے وہ دنیا کے جس کو نے میں بھی بستے ہو ں انہیں اپنے گرو ہی اور فروعی اختلا فا ت بھلا کر اپنے تما م وسا ئل مقبو ضہ کشمیر کے مظلو م عوام کی مدد کیلئے وقف کر نے چا ہیں اور ہمارا آزادکشمیر حکومت سے بھی مطا لبہ ہے کہ فی الفور ہنگا می حا لت کا اعلا ن کر تے ہو ئے مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیوں کی مدد کیلئے بھر پور اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )انٹر میڈ یٹ کے سا لا نہ نتا ئج میں شا ندار کا رکر دگی پر انسا ئیٹ ما ڈ ل کا لج کی انتظا میہ مبار کبار کی مستحق ہے انسا ئیٹ ماڈل کا لج علم کی روشنی پھیلا نے میں نما یاں کر دار ادا کر رہا ہے پہلی 20پو زیشنز میں سے5پو زیشنز حاصل کر نا بڑ ے اعزاز کی بات ہے ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ نو ن یو تھ ونگ کے را ہنما مدثر اقبال بٹ ،صدرصراف یو نین بھمبر راجہ شو کت علی ،صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکر م پپو جٹ نے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ انسا ئیٹ ما ڈل کا لج بھمبر کا آزادکشمیر کے بہتر ین تعلیمی ادا روں میں ہو تا ہے امسا ل بھی انسائیٹ نے آزادکشمیر بھر میں مجموعی طو ر پر دوسر ی پوزیشن حا صل کی ہے انٹر میڈ نٹ کے سا لا نہ نتا ئج میں مجموعی طو ر پر آزادکشمیر بھر میں دوسری اور پہلی 20پو زیشنز میں سے5پوزیشنز حا صل کر نا بھمبر کیلئے اعزاز کی با ت ہے شا ندار کا رکر دگی پر ہم انسائیٹ ما ڈل کا لج بھمبر کی انتظا میہ سٹا ف ،طلبا و طا لبا ت کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں اور امید کر تے کہ انسا ئیٹ ماڈل کا لج اسی طر ح تعلیمی میدان میں نما یا ں کا رکر دگی کا مظا ہر ہ کر تا رہے گا ۔