بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 15/12/2014

Affected Family

Affected Family

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) محکمہ بندو بست کے متاثرہ خاندان کا وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال سے ملاقات ڈپٹی کمشنر بھمبر نے متاثرہ خاندان کو انصا ف کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق کس درائیا ںکے رہائشی محمد اکبر ،محمد الہی ،محمد حسین ،محمد ریا ض ،محمد فاضل ،محمد لطیف نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمو د جرا ل سے ملا قات کی اور بتا یا کہ گز شتہ 75سا ل سے ان کے زیر قبضہ 69کنا ل رقبہ ہے ہما رے مخا لف فر یقین نے محکمہ بندو بست سے ملی بھگت کر کے 1994میں محمد تا ج ،رحمت علی ،اشر ف اقبال ،شبیر حسین ،نذر حسین ،مولوی محمد شریف کے نام کروالیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ رقبہ ہمارے آبائواجداد کا ہے اور ہم گزشتہ 75 سال سے اس میں رہ رہے ہیں محکمہ بندوبست میں ہمارے مخالفین نے تبدیلی کروا کر ہمارے ساتھ ذیادتی اور ناانصافی کی ہے ہمیں انصا ف دلایا جائے اور ریکارڈ بندوبست کو درست کیا جائے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے فو ری نو ٹس لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود کو انکو ائری کے احکامات صادر فرمائے اور کہا کہ متاثرہ خاندان کا ریکارڈبندوبست میں درستگی کی جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) پیپلز پارٹی کے ممتاز را ہنما سابق چیئرمین بلد یہ راجہ محمدانورخان کے صاحبزادے ممبر کشمیر کونسل را جہ بابر علی ذوالقر نین کے دست راست پیپلزپارٹی کے ممتاز را ہنما را جہ شا ہد انور خا ن کی ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ بھمبر تعینا ت نو ٹیفکیشن جا ر ی چا رج سنبھال کر کام شروع کر دیا شہر بھر میں کارکنوں میں خوشی کی لہر عوامی حلقوں نے پیپلز پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت کا شکر یہ ادا کیا تفصیلا ت کے مطابق ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین کے دست را ست سابق چیئر مین بلد یہ را جہ محمدانو ر خا ن کے صا حبزا دے را جہ شا ہد انو ر خا ن ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر تعینا ت ہو گئے مو صوف نے گز شتہ روز اپنے عہد ہ کا چا رچ سنبھا ل لیا ہے اس موقع پر انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں پیپلز پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت وزیر اعظم آزاد حکومت ،سینئر وزیر بلدیا ت ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین ،پیپلز پا رٹی کی مقا می قیا دت حلقہ بھمبر کے کا رکنا ن اور مقا می عمائد ین کا شکر گزا ر ہو ں اور اس با ت کا عہد کر تا ہو ں کہ بھمبر شہر کی تعمیر وترقی فلا ح وبہبو د اور پا رٹی کا رکنو ںکی خد مت کے لئے بھر پو ر کو ششیں کرو ں گا میر ے دروازے ہر خا ص وعا م کے لئے بلا تفر یق کھلے ہیںبھمبر شہر کی تعمیر کے لئے بلد یہ کے تما م وسائل برو ئے کا ر لائو ں گا کا رکنو ںکی عز ت نفس کا تحفظ کرو ں گا اور پا رٹی قائد ین کا رکنا ن اور عا م شہر یو ں کی توقعا ت پر پورا اتر نے کی کوشش کرو نگا۔

Raja Mohammad Anwar Khan

Raja Mohammad Anwar Khan

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )نوجوان قیمتی سرمایہ ہیں ،ملک کامستقبل انہی کے ہاتھوں میں ہے ،وفاقی اورپنجاب حکومتیں یوتھ بزنس پروگرام،وسیلہ روزگارجیسے پراگراموںسمیت تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے ،جن سے آزادکشمیرکے نوجوان بھی استفادہ کر رہے ہیں، نوجوان متحد ہوں ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ن لیگ کی قیادت کے پاس جامع منصوبہ بندی موجود ہے ،آزادکشمیر میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہی بنے گی ،قائد ن لیگ راجہ فاروق حیدر اور چوہدری طارق فاروق کی رہنمائی میں ن لیگ یوتھ ونگ کو بھمبر شہرمیںنوجوانوں کی مشاورت سے منظم کریں گے ، نوجوانوں کے مسائل حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع بھمبر کے صدر چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن نے اپنی طرف سے ن لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی بھمبرکے کارکنان کے اعزاز میںدیے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں شہر کے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ التماس خان نے کہا کہ یوتھ ونگ سٹی کی تنظیم سازی جلدہی مکمل کر لی جائے گی ،شہر سے یوتھ کی ہونہار قیادت سامنے لائیں گے ،نوجوان کسی بھی تنظیم یا سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں عشائیہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان ،ن لیگ آسٹریا کے رہنماء راجہ انصر عظیم ،چوہدری غلام مصطفی ایڈووکیٹ ،حاجی محمد رفیق تھوتھالوی ،صدر بھمبر پریس کلب جاوید اقبال برسالوی ،چوہدری افتخار عظیمی ،راجہ نعیم نجمی ،ایم عثمان ،چوہدری اشرف مولا ،حافظ اظہر حسین ،چوہدری آصف یوسف ،چوہدری اسفند یار طارق،چوہدری فیصل جاوید ،راجہ فہد خورشید ،مون شاہ ،چوہدری ساجد بلا،چوہدری دانش شانی ،چوہدری یاسر رشید گونا ،راجہ اسد بشیر ،راجہ فیصل انقلابی ،چوہدری علی رضا بابر،ملک علی رضا ،علی رضا بھٹی ،چوہدری عرفان ،راجہ شوزب قدوس،حسنین رفیق جسیال ،راجہ حسنین نور وکی ،ملک عثمان اعظم ،ملک سہیل ،چوہدری اویس ،چوہدری موسیٰ،چوہدری عمر بابر،راجہ قمر جاوید ،دانیال یوسف ،بلال امانت ،مرزا عثمان ،حسن جاوید،سہیل سرور سمیت سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )محکمہ پبلک ہیلتھ کے ورک چارج ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملی ،متاثرہ ملازمین نے احتجاجاََپورے شہر کو پانی کی سپلائی بند کر دی ،شہر یوں کو سخت مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کے ورک چارج ملازمین کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی کی بجائے حکام کی طرف سے صرف وعدوں پر ٹرخایا جا رہا تھا ،گزشتہ روزرات 12 بجے سے پبلک ہیلتھ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر بھمبر شہر ،سیرلہ ،مکہال سمیت دیگر علاقوں کو پانی فراہم کرنے والی مین لائن بند کر دی ،معلوم ہوا ہے کہ شہر کے مین واٹر ٹینک بھی بند کر دیے گئے، پانی کی سپلائی بند ہونے سے شہری علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،حکومت کے وزراء کمیشن بنانے کے چکروں میں ہیں ،عوامی فلاح کے منصوبے صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اس لیے عوام کے تعاون جماعت اسلامی کرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنے کے لیے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں میں ممبران کنونشنز سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء انجنئیر خالد خان ،راجہ نثار احمد شائق ،ضلعی امیر چوہدری امجد یوسف،حلقہ سماہنی سے چوہدری محمد کریم اور حلقہ برنالہ سے چوہدری کبیر ہاشم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں باالعموم ضلع بھمبر میں بالخصوص حکومت تقرریوں ،تبادلوں اور کمیشن بنانے تک محدود ہو چکی ہے سماہنی سے پیر گلی اور بڑھنگ سے جاتلاں تک سڑکیں حکمرانوں کی بے حسی پر ماتم کر رہی ہیں حکمران کمیشن ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں ضلع بھمبر میں گزشتہ13 سال سے کسی بھی وزیر اعظم کا بھمبر کا دورہ نہ کرنا نہ صرف مقامی قیادت کی نا اہلی ہے بلکہ حکمرانوں کا بھی ضلع بھمبر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے جماعت کے کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ضلع بھمبر کے لیے گرلز سائنس کالج فوری طور پر منظور کر ے جبکہ وزیر اعظم ضلع بھمبر کو سوئی گیس دینے کا وعدہ پورا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) بغیر روٹ کے چلنے وا لی پبلک ٹرا نسپو رٹ او ر نا ن کسٹم پیڈ گا ڑیو ں کو ضبط کر لیا جا ئیگادو را ن ڈرا ئیو نگ مو با ئیل فو ن استعمال کر نے وا لے ڈرا ئیو روں کو گا ڑی سمیت بند کر دیا جا ئیگاتما م رو ٹس پر چلنے والی پبلک ٹرا نسپو رٹ کے کرا یو ں میں 10فیصد کمی کر دی گئی ہے منظو ر شدہ اڈاجا ت پر مسا فرو ں کی سہو لیا ت کے لئے اڈا ما لکا ن ویٹنگ رو مز ،ریسٹیو رنٹ سمیت تما م سہو لیا ت مہیا کر یںتما م ٹرا نسپو رٹرز انتظا میہ کی طر ف سے جا ری کئے گئے کرا یہ نا مو ں کے مطا بق مسافرو ں سے کرا ئے وصو ل کریں خلا ف وزری کر نے وا لوں کے خلا ف سخت قانو نی کا رروا ئی کی جا ئیگی ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے گز شتہ روز ٹرا نسپو رٹرو ںاور انتظا میہ کے مشتر کہ اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق خا ن ،اسسٹنٹ کمشنر سما ہنی چو ہدر ی حق نو از،تحصیلد ار بر نا لہ حا جی غلا م محی الد ین ،کر نل (ر) عبدا لغنی نو ر ،ایڈ منسٹر یٹر سما ہنی را جہ ظفرا قبال ،صدر انجمن تا جرا ن ڈا کٹر عبدا لشکو ر را جہ ،حا جی محمد عبدا للہ ،خا لد پرویز بٹ ،ایس ایچ ا و سما ہنی حا جی سکندر اعظم ،ایس ایچ او علی بیگ چو ہدر ی مہر با ن ،ایس ایچ او بر نا لہ شیخ عبدا لر حمن ،ٹر یفک انسپکٹر را نا رضو ان انجم ،ایڈ یشنل ایس ایچ او سٹی سر دار نعمان بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کہا کہ دو را ن ڈرا ئیو نگ مو با ئیل فو ن استعما ل کر نے ، بغیر فٹنس ، بدو ں روٹ اور نا ن کسٹم پیڈگا ڑیو ں کے خلا ف سخت قانو نی کا رروا ئی کر تے ہوئے انہیں ضبط کر لیا جائیگاانہو ں نے کہا کہ تما م اڈا ما لکا ن اڈو ں پر مسافرو ں کی سہو لیا ت کے لئے لیڈ یز اور جنٹس کی انتظا ر گا ہیں،ریسٹورنٹ،پینے کے صا ف پا نی سمیت تما م سہو لیا ت کا انتظا م کر یںبصورت دیگر ان کے لا ئسنس کینسل کر دئیے جا ئیگے انہو ں نے تما م مجسٹر یٹ صا حبان ،ایس ایچ او صا ھا ن اور ٹر یفک انچا رج کو سختی سے ہدا یت کی کہ وہ پیٹرو ل کی قیمت میںکمی کے با عث کرا یہ نا مو ں میں ہو نیو الی کمی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔