بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 13/01/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ سے بھارتی جمہوریت کا پول کھل گیا ہے پاکستانی فوج دہشت گردو ں کے خلاف مغربی سر حدوں پر آپریشن کر رہی ہے ایسے وقت میں بھا رت کی جانب سے پاکستان کی سرحدی علاقوں میں فائرنگ کر نے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انڈ یا ان دہشت گردوں کی پشت پنا ہی کر رہا ہے جب کہ پا کستان اپنے ملک میں دہشت گردی کے خا تمے کے لئے پر عزم اور پو ری قوم ہر قسم کی قر با نی کے لئے تیا ر ہے ان خیا لات کا اظہار بینکو یٹ ہا ل زلمنز ل میں ما نچسٹر کے معروف علمی وادبی شخصیت چو ہدر ی محمد شر یف یعقو ب اور چو ہدر ی محمد انو ر یعقوب کی طرف سے آزاد کشمیر کے وزیر ما ل چو ہدری علی شان سونی نے استقبا لیہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن نے دنیا کے امن کے لئے بڑ ی قر با نیا ں دی ہیں اور دہشت گردی کے خا تمہ کے لئے پا ک فو ج ضرب عضب کر رہی ہے۔

جبکہ بھا رت نے اپنے ہی زیر کنٹرو ل کشمیر کو ایک با ر پھر فتح کر نے کے لئے گو ر نر را ج قائم کر کے اپنے ہی جمہو ریت کے عا لمی چیمپن ہو نے کا مذاق اڑایا ہے انہو ں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پا کستا نی فو ج اور قوم نے دہشت گردی کا خا تمہ کر نے کا صمم ادا رہ کر لیا ہے انہو ں نے کہا کہ بھا رت ان دہشت گردو ں کا خفیہ طریقے سے پشت پنا ہی کر رہا ہے بھا رت پا کستا نی سر حدو ں پر فا ئر نگ کر کے فو ج پر ڈبا ئو ڈا لنے کی مذ مو م کو ششیں شروع کر رکھی ہیں انہو ں نے میز با ن چو ہدر ی محمد شر یف یعقوب اور چو ہدر ی محمد انو ر یعقوب اور ان کے خا ند ان کی پا کستا ن میں سر ما یہ کا ر ی کے جذ بے کو سرا ہا اور شکر یہ ادا کیا اس موقع پر یو رپی ممبر پا رلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پا کستا نی قوم پر امن ہے اور وہ سا نحہ پشاور ہو یا پھر پیر س کا خو نی واقعہ ہو ہر قسم کی دہشت گردی کی مذ مت کر تی ہے انہو ں نے کہا کہ بر طا نیہ میں یہ سال انتخا با ت عا م کا سال ہے بر طا نیہ رہنے وا لے ہم وطنو ںکواپنے ووٹ کا صحیح استعما ل کر نا چا ہیے۔

انہو ں نے بھا رت کی طرف سے سر نگر میں گو ر نر را ج کی سخت الفا ظ میں مذ مت کی سا بق لا رڈ میئر ما نچسٹر نعیم الحسن نے کہا کہ ہمیں بر طا نیہ یو رپ میں پر امن طریقے سے رہنا چا ہیے اور تشدد اور دہشت گردو ں سے اپنی نو جو ان نسل کو دو ر رکھنا ضروری ہے انہو ں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیر یو ں کی مر ضی کے مطا بق حل نہیں کیا جا تا اس وقت تک خطہ میں امن ممکن نہیں ہے ڈپٹی میئر اویڈ ھم کو نسلر عتیق الر حمن نے کہا کہ پو ری دنیا کو بھا رت کا طرف سے کشمیر یو ں کے حقوق غصب کر نے کا نو ٹس لینا چا ہئے اور مقبو ضہ کشمیر میں گو ر نر را ج قابل مذ مت ہے چو ہدر ی محمد شر یف نے کہا کہ پا کستا نی اور کشمیر ی یک جا ن دو قا لب ہیں اپنے وطن کو خو شحا ل دیکھنا چا ہتے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحا د سے ملک کو خوشحا ل بنا نا چا ہئے اس موقع پر مسلم لیگ نو ن بر طا نیہ کے چیئر مین آفتا ب شر یف ،سا بق لارڈ میئر ما نچسٹر کو نسلر نعیم الحسن جے پی ،کو نسلر خضر حیا ت ،چو ہدر ی جعفر اقبال ،چو ہدر ی محمد یوسف ،چو ہدر ی محمد فا روق، چو ہدر ی فا روق غفو ر ،کو نسلر عا بد چو ہا ن ،چو ہدر ی زراق سمیت دیگر نے بھی شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فرید احمد نے کہا ہے کہ 25 جنوری کو بھمبر میں جماعت اسلامی کا جلسہ عزم انقلاب آزادکشمیر میں کرپٹ نظام کو لپیٹنے کا آغاز ثابت ہوگا ،عوام جاگ چکے ہیں ،ملکی خزانے کو لوٹنے اور اداروں کو تباہ کرنے والے مافیا کو بھاگنے نہیں دیں گئے ،جماعت اسلامی کے کارکن مایوسی کے ماحول میں روشنی اور امید کے سفیر بنیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے بھمبر شہرکے کارکنان کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی لاٹ میں سراج الحق ہی امید کی کرن ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ضلع بھمبر کے عوام جلسہ عزم انقلاب میں شرکت کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،دوسری جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کے امیر چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ نے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریوں کے سلسلہ میں گزشتہ روز سوکاسن ،کھڈوڑہ ،کسگمہ اور پنجیڑی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے اجتماعات سے خطاب کے علاوہ معززین و کارکنا ن سے ملاقاتیں بھی کیں اور جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آرمی میڈ یکل آفیسرز کا بنیا دی مر کز صحت سوکاسن میں میڈ یکل کیمپ مر یضو ں کا فر ی چیک اپ مر یضو ں میں ادویات اور عینکو ں کی تقسیم تفصیلا ت کے مطا بق سول میڈ یکل آفیسرڈا کٹر محبو ب احمد چو ہدر ی کی تحر یک پر گز شتہ روز آرمی میڈ یکل آفیسرز کی ٹیم جس میں میڈ یکل سپیشلسٹ ،ای این ٹی سپیشلسٹ ،گا ئنا کا لو جسٹ ،جنر ل سر جن شامل تھے نے بنیا دی مر کز صحت سوکاسن میں میڈ یکل کیمپ لگا یا جہا ں علاقہ بھر کے مر یضو ں کا فر ی چیک اپ کیا اور مر یضو ں کو فر ی ادویا ت فرا ہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اہلسنت ولجماعت کے سٹی صدر وتا جر راہنما حافظ شجا ع الرحمن پر وحشیانہ تشدد کے خلاف انجمن تاجران سراپا احتجاج بن گئے ،انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل شٹر ڈائون ،تاجروں کی احتجاجی ریلی، نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،مظاہرین کا ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اہلسنت ولجماعت کے سٹی صدراور تاجر رہنماء حافظ شجاع الرحمان پر نامعلوم افراد کی طرف سے وحشیانہ تشدد کے خلاف بھمبر کے تاجر وں نے احتجاج کیا ،اس دوران شہر میں مکمل شٹرڈائون رہا،انجمن تاجران کی کال پر تاجروں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران خالد پرویز بٹ ،راجہ نعیم گل ،چوہدری محمد عبداللہ،میلاد کمیٹی کے سٹی صدرچوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ نے کہا کہ بھمبر کی تاریخ میں اس سے بھیانک واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا،شجاع الرحمان پر بیہمانہ تشدد بدترین کھلی دہشت گردی ہے ،جس سے شہر میں خوف و ہراس بھی پھیلایا گیا،دہشت گردی جس شکل میں بھی ہو قبول نہیں ،پولیس نے دہشت گردی کے اس واقعہ پر درج مقدمہ میںصرف اقدام قتل کی دفعہ شامل کی جو قابل افسوس ہے ،فوری طور پر ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں ،بھمبر کے شہری پر امن ہیں اور وہ کسی صورت قانون ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے اگر اس واقعہ کو بے نقاب نہ کیا گیا تو بھمبر کے تاجرراست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

Bhimber Protest Rally

Bhimber Protest Rally