بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 06/08/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی سلامتی کے اداروں کو ہدف تنقید بنانے اور افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ و تقاریر کرنے پروزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی کال پر ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں بھرپور احتجاج ،ریلی نکالی گئی ،پاکستان وپاک فوج کے حق میںنعرے بازی،الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سخت کارروائی کا مطالبہ ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں ایک احتجاجی جلسہ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال ،ڈاکٹر انعام الحق امیدوار اسمبلی تحریک انصاف ،راجہ طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر،چوہدری محمد علی اختر امیر شہر جماعت اسلامی،شیخ محمد صادق رہنماء مسلم کانفرنس ،راجہ محمد اقبال ن لیگ، حازجی محمد عبداللہ صدر انجمن تاجران ،چوہدری افتخار عظیمی ،محمد سجاد مرزا ،چوہدری جمیل شفیع نے کہا کہ الطاف حسین کی تمام ظاہری و خفیہ کوششوں نے ثابت کر دیاکہ وہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔

وہ کراچی میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تمام مہاجرین سب سے بڑھ کر پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کے قیام کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں،الطاف حسین کی طرف سے اقوام متحدہ و بھارت کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی دعوت ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے،الطاف حسین خود لندن میں بیٹھ کرمہاجروں کو ریاست کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں ،اس وقت حکومت پاکستان ،پاک فوج اور پوری قوم ایک ہی موقف پر کھڑی ہے ،فوج اس وقت طالبان کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کے خلاف بر سرپیکار ہے پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں،ساری قوم کو سپہ سالارپاک فوج جنرل راحیل شریف پر فخر ہے،جنرل راحیل شریف عسکری و سفارتی سطح پر پاکستان کے حق میںجنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان ہمیشہ سلامت رہنے کے لیے بنا ہے۔

الطاف حسین و اور دشمن کی سازشیں ناکام ہوں گی ،اپنے خطاب میں مقررین نے آزادکشمیر حکومت کی طرف سے ایم کیو ایم کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر وزیر اعظم کو سراہا اور حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں یوم مذمت منانے کا اعلان کرے اس موقعہ پر ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی کہ حکومت پاکستان ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی ریاست پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشوں ،بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطوں ،افواج پاکستان و قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تقاریر کرنے اور نیٹو افواج کو ریاست پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینے پر ان کے خلاف آئین کی دفعہ 6کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرے ۔اس موقعہ پر سینکڑوں افراد نے احاطہ کچہری میں ریلی بھی نکالی،شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی میں پاکستان کے حق اور الطاف حسین کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھمبر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ،شہر کو جھنڈیوں ،قومی پرچموں سے سجایا جائے گا ،سرکاری عمارات اور بڑے تجارتی مراکز پر چراغاں کیا جائے گا ،بھمبرکو پاکستان سے ملانے والے اہم انٹری پوائنٹس پر استقبالیہ گیٹس لگائے جائیں گے،تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد ہوں گی ،مرکزی تقریب ضلعی ہیڈ کوارٹر میںڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں منعقد ہوں گی، 14 اگست کے موقعہ پرشہر میں صفائی ستھرائی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاریں اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال کی قیادت میں ضلعی افسران کی یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور،اسسٹنٹ کمشنر بھمبرراجہ طارق محمود،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری راسب ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ مظہر اقبال ،ایکسئین پبلک ہیلتھ ظہیر چوہدری،آفیسر مال انعام باری،ڈی ایف او عمران شفیع،پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ بوائز کالج مرزا محمد امین، چئیر مین ضلع زکواة چوہدری مشتاق چاڑ،راجہ جاوید اقبال اے ڈی 1122 ،یوسف قریشی اے ڈی لوکل گورنمنٹ ،کے ڈی ایف کے چئیرمین ظفر اقبال دھمیال، سابق چئیر مین بلدیہ مرزا اجمل جرال،راجہ نثار احمد نائب تحصیلدار بھمبر راجہ نثار احمد خان،چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری ذوالفقار چاڑ،اے ڈی امور حیوانات ڈاکٹر غلام رسول،ڈاکٹر سلیمان خلجی،ڈاکٹر گوہر ایوب ڈی ایم ایس ،چوہدری شبیر طاہر اے ڈی زراعت،تاجر رہنماء حاجی محمد عبداللہ،تاجر رہنماء راجہ عبدالشکور،خالد پرویز بٹ ،تسنیم کوثر ڈپٹی ڈی او شعبہ نسواں،جاوید اقبال برسالوی ،چوہدری افتخار عظیمی،چوہدری عاطف اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو 8:58 منٹ پر سائرن بجایا جائے گا ،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوگی ،اس موقعہ پر پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا ، یوم آزادی کے موقعہ پر شہر موٹر و کار ریلی کا اہتمام کیا جائے گاجشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اجلاس میں تمام محکمہ جات کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News