بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر میں پولیس آفیسران کے تبادلوں کے جکھڑ ایس ایچ او سٹی،ایس ایچ او برنالہ،انچارج سی آئی اے کوٹلی جبکہ کوٹلی سے ایس ایچ او کھوئی رٹہ،ایس ایچ او سہنسہ،ایس ایچ او نکیال بھمبر ٹرانسفر تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایچ او سٹی انسپکٹر چو ہدر ی منیر احمد ،ایس ایچ او بر نالہ شیخ عبدا لر حمن ،انچا رج سی آئی اے انسپکٹرقاضی اخلاق ا حمد کا تبا دلہ بھمبرسے کو ٹلی کر دیا گیا جبکہ کو ٹلی سے انسپکٹر سردار سہیل یو سف ،انسپکٹر چو ہدر ی شہزاد،انسپکٹر ملک خا لد محمود اور انسپکٹر مرزا ظہو ر احمد کو بھمبر ٹرا نسفر کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹرپورٹر) کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں نے ہمیشہ اختلافات سے بالاتر ہو کر مثبت صحافت کو فروغ دیا بھمبر کی تعمیر و ترقی کے لئے خدمات پیش کی ہیں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے قلم کا مثبت استعمال کیا ہے اعلیٰ صحافی روایات کو فروغ دیا ہے امید ہے کہ نو منتخب صدر نا صر شر یف بٹ کی قیا دت میں بننے وا لا پینل سا بقہ رو ایا ت کو جا ری رکھتے ہو ئے اعلیٰ صحا فتی کر دا ر ادا کر ے گا بھمبر کی تعمیر وترقی اور بہتر را ئے عا مہ بنا نے کے لئے اپنا کر دا ر ادا کر تا رہے گا ان خیا لا ت کا اظہا ر آزاد جمو ں وکشمیر کو نسل کے رکن با بر علی ذوالقر نین وسا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انوارا لحق نے نو منتخب صد ر نا صر شر یف بٹ کی قیا دت میںصحا فیو ں سے ملنے وا لے وفد سے ملاقا ت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر کے صحا فی لا ئق تحسین ہیںکہ انہو ں نے بھمبر کی تعمیر وترقی کے لئے ہمیشہ مثبت کر دا ر ادا کیا ہے صحت مند صحا فت کو فرو غ دیا ہے اور عو امی مسائل کو بلا تحصیص سیا سی وابستگی اجا گر کیا ہے اورمصلحت سے با لا تر ہو کر اعلی صحا فتی رو ایا ت کو فرو غ دیا ہے دو نو ں قا ئد ین نے کہا کہ وہ اپنے آبا ئو اجد اد کی رو ایا ت کو جا ری رکھتے ہو ئے عو امی خدمت کا مشن انجا م دیتے رہے گے را جہ ذوالقر نین خا ن اور چو ہدر ی صحبت علی کا قا ئم کر دہ اتحاد جا ری وسا ری رہے گا اور آئند ہ بھمبرکا انتخا ب اسی پلیٹ فا ر م سے لڑا جا ئے گا اس موقع پر انہو ں نے کشمیر پر یس کلب کی بلڈ نگ کے لئے 10لا کھ رو پے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا انہو ں نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی کے لئے بھی اقدا ما ت کئے جا رہے ہیںبہت جلد کشمیر کو نسل سکیمیں شرو ع کی جا رہی ہیںعو ام کو ان کی دہلیز پر انکا حق دلا یا جا ئیگا انہو ں نے انتظا میہ کو منتبہ کہا کہ وہ پیپلز پا رٹی کے کا رکنو ں کے ساتھ امتیا زی سلو ک بند کر یں اور سیا سی وابستگیو ں سے با لا تر ہو کر فرا ئض انجام دیںانہو ں نے کہا کہ پا رٹی کا رکنو ں کی ہر موقع پر حو صلہ افزا ئی کی جا ئے گی تما م محرو میو ں کا ازا لہ کیا جا ئیگا اور کا رکنو ں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑ ی جا ئیگی انتقا میسیا ست پر یقین نہیں رکھتے لیکن پیپلز پا رٹی کے کا رکنو ں کے ساتھ کسی قسم کی زیا دتی کو بر دا شت نہیں کیا جا ئیگا را جہ با بر علی ذوالقر نین اور چو ہدر ی انو ار الحق نے اس موقع پر نا صر شر یف بٹ اور کشمیر پر یس کلب بھمبر کے نو منتخب عہد یدا را ن کو مبا رکبا د دی اور افہا م وتفہیم کے ساتھ ان کے انتخا با ت کی تعر یف کی انہو ں نے کہا کہ سیا ست میں بھی اس طر ح کی روا داری کی روا یت قا ئم ہو نی چا ہیے بر دا شت کا جذبہ ہو نا چاہئے انہو ں نے ایک با ر پھر نو منتخب عہد یدا را ن کو مبا رکباد دیتے ہو ئے اس توقع کا اظہا ر کیا کہ وہ صحت مند صحا فتی رو ایا ت کو قا ئم رکھیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرزنئے کرایہ نامہ کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں ،تمام روٹس کے کرائے اڈوں اور گاڑیوں میں آویزاں کیے جائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،ٹریفک پولیس بھمبر اس کی نگرانی کرے ،ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھنے کے لیے ویگن اڈہ سے نکلنے والی گاڑیاں ویٹرنری ہسپتال کے قریب کھڑی نہ کی جائیں ،تمام اڈوں کے انچارج پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے دوسرے شہروں سے آنے جانے والوں کا ریکارڈ ضرور مرتب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف اڈہ انچارج اور ٹرانسپورٹرزکے ساتھ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود نے کہاکہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے والا فائدہ عام آدمی کو ملنا چاہیے ،ٹرانسپورٹرزریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے کرایہ نامہ سے ہٹ کر وصول نہ کریں ،شہری بھی زائد کرایہ ادا نہ کریں ،انہوں نے کہا کہ بعض غیر قانونی عارضی اڈوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے،اس حوالے سے ویٹرنری ہسپتال کے قریب گاڑیاں کھڑی کر دینے کی شکایت ملی ہے آئندہ کوئی ٹرانسپورٹرزاڈے سے نکلنے کے بعد اس مقام پر گاڑی کھڑی نہ کرے ،انہوں نے کہا کہ جن روٹس کا کرایہ جاری ہو چکا ہے اس پر عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ،بعض لانگ روٹس اور لوکل روٹس کے کرائے جاری نہیں ہوئے ،ڈپٹی کمشنر بھمبر کے ساتھ مشاورت کر کے ان روٹس کے کرایوں کی تجویز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھیجیںگے،انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے تعاون کریں اور شہر سے باہر سفر کرنے والے تما م مسافروں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) باب کشمیر بھمبر آمد پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا تاریخی استقبال کریں گے۔ یونین کونسل دھندڑ جنوبی سے سینکڑوں افراد کا قافلہ جلسہ عزم انقلاب میں شرکت کرے گا۔ پتھورانی، سلام، دھندڑ کوٹ، دھندڑ خرد، مغلورہ، مچھوڑا، گڑھااورڈھیرہ میں رابطہ عوام مہم جاری ہے۔عوام کا جوش و خروش جلسہ عزم انقلاب کو تارخ ساز بنا دے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یونین کونسل دھندڑ کے رہنما غلام محی الدین، عرفان انجم اور عاطف عظیم نے ان مقامات کے دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاعوام موجودہ حالات میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ روشنی انہیں جماعت اسلامی کی قیادت میں ہی نظر آتی ہے۔ جس کا دامن کرپشن اور لوٹ مار سے پاک ہے۔ اہوں نے کہا25جنوری کا سورج ضلع بھمبر میں سیاسی شعور کی تبدیلی کا پیغام لے کت طلوع ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے صدر ڈاکٹڑ ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ ضلع بھمبر میں جلسہ عزم انقلاب اور سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان کا بڑا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔25جنوری کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کرے گا کہ سراج الحق عوام کے حقیقی قائد ہیں اور جماعت اسلامی ہی تبدیلی کے لیے حقیقی کردار ادا کر سکتی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چھمب سے لے کر پیر گلی تک کے عوام میں پایا جانے والا جوش خروش ظاہر کرتا ہے کہ عوام آزمودہ اور فرسودہ قیادت سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے کارکنان سے کہا کہ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے دورہ کو یاد گار بنانے کے لیے جت جائیں۔ اور ثابت کر دیں کے عوام کے ساتھ حقیقی تعلق صرف جماعت اسلامی کا ہے۔جو انہیں کرپٹ نظام سے نجات دے کر امن فراہم کر سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سا بق صدر ریا ست را جہ ذوالقر نین خا ن ،سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ار لحق ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین ، سینئر قا نو ن دان چو ہدر ی غضنفر علی ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی محمد نجیب ایڈووکیٹ ،سابق ممبرا ن ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یوسف درا ئیا ں ،چو ہدر ی فضل علی ،چو ہدر ی سعید خا دم ایڈووکیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیا ن میں ایس ایس پی میر پور را جہ عر فا ن سلیم کی خوش دامن کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے بلند در جا ت کے لئے فا تحہ خوا نی اور ورثا ء کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہا ر کیا ہے ۔