بھمبر کی خبریں 22/03/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ماحول دشمن گیسوں سے نمٹنے کیلئے شجر کاری کو فروغ اور جنگلات کا تحفظ کرنا ہو گا آج کا لگایا ہوا پودا چند سالوں میں تنا ور درخت بن جائیگا جس سے آنے والی نسلیں بھر پور استفادہ کر سکیں گی ان خیالات کا اطہار چیئرمین کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن چوہدری ظفر اقبال دھمیال نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کا لگایا ہوا ننھا پودا چند سالوں میں تناور درخت کی شکل اختیار کرے گا جس سے آنے والی نسلیں بھر پور استفادہ حاصل کر سکیں گی درخت نہ صرف انسانوں بلکہ دوسرے جانداروں کو بھی خوراک اور مسکن فراہم کرتا ہے درختوں کا کردار موسمی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی صنعتوں سے خارج ہونے والی گیسوں سے ماحولیات کے اندر بڑی تبدیلی آ رہی ہے ایسی گیسیں انسانوں اور جانوروں کیلئے مضر صحت ہیں جن کو روکنا انتہائی ضروری ہے جنگلات ہی اس کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس کیلئے ہم سب کو مل جل کر شجر کاری کو فروغ دینا ہو گا درختوں کی بے دریغ کٹائی سے زمین پر سورج کی شعاعیں برائے راست تپش کا موجب بن رہی ہیں تا ہم جنگلات کے رقبہ کو بڑھا کر ماحول اور موسم کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزاد کشمیر این جی او ز کوآرڈنیشن کونسل تحصیل بھمبر کا اجلاس زیر صدارت راجہ مسعود اسلم منعقد ہوا اجلاس میں اتفاق رائے سے چوہدری ظفر اقبال برسالوی کو تحصیل صدر جبکہ چوہدری فضل الرحمن کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر این جی اوز کوآرڈنیشن کونسل تحصیل بھمبر کا اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب صدر راجہ مسعود اسلم پوٹھی منعقد ہوا اجلاس میں اتفاق رائے سے تحصیل بھمبر کی تنظیم سازی کی گئی جس کے مطابق چوہدری ظفر اقبال برسالوی کو صدر، صوبیدار ( ر) نذیر حسین کو نائب صدر اول، راجہ محمد اسحاق کو نائب صدر دوئم، چوہدری فضل الرحمن جنرل سیکرٹری ، راجہ محمد اصغر کو جوائنٹ سیکرٹری ، راجہ ندیم انور کو سیکرٹری مالیات جبکہ صبور امین کو سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب کر لیا گیا اجلاس میںچوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، محمد انور مغل، چوہدری محمد رفیق، راجہ توصیف الصمد ، چوہدری عابد سمیت تحصیل بھمبر کی این جی اوز کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف میرپور کے ضمنی الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں کو عبرتناک شکست دے گی ریاستی خزانے اور انتظامی مشینری کے بے جا استعمال سے لوگوں کے ضمیر خریدے نہیں جا سکتے میرپور کے عوام با ضمیر اور غیرت مند ہیں مجاوروں کیلئے میرپور کی زمین تنگ کر دینگے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری محمد یوسف آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن ، بد دیانتی ، لوٹ مار اور مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی مجاور ٹولے نے آزاد کشمیر میں میں لوٹ مار ، کرپشن اور اقربا پروری کا بازار گرم کر رکھا ہے ضمنی الیکشن جتنے کیلئے سکراری خزانے اور انتظامی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اورلوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام غیرت مند اور با ضمیر ہیں 29 مارچ کو میرپور کے غیور عوام ضمیروں کے سوداگروں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر کے میرپور کی سر زمین مجاوروں کیلئے تنگ کر دینگے میرپور کی عوام کل بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ تھی آئندہ بھی بیرسٹر سلطان کے ساتھ ہونگے 29 مارچ کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلا کر کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائیٹی کی طرف سے 23مارچ ، قرار داد پاکستان کی دن کی مناسبت سے ایک پروقارتقریب زیر صدارت صدر صوبیدار فتح علی ، مرکزی سکرٹریٹ بھمبرمیں منعقد کی گئی تقریب میں ضلع بھمبر کے سوسائیٹی کے مرکزی عہداران اور جنرل باڈی ارکان نے شرکت کی تقریب میں قرارد اد پاکستان پیش کرنے والے اکابرین اور دانشوروں کو خراج تحسین پیش کیا گیاجنہوں نے اُس وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قرارداد پاکستان پیش کی ، اور سات سال کی عظیم جدوجہد کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیادنیا میں اتنی بڑی ہجرت اور قربانی کی مثال نہیں ملتی جو ایک وطن کے حصول کے لیے برصغیر کے مسلمانوں نے دی،مثلاََ ایسے شہداء جنہوں نے اپنے مال اور گھر والوں کی قربانی دی ، اُ س وقت کے شہداء کے لیے دعا بھی گئی موجودہ صورتحال میں وقت کا تقاضا ہے کہ قرارداد پاکستان پیش کرتے وقت جو قوم میں جذبہ تھا، اسی جذبے کی موجودہ پاکستان کو شدید ضرورت ہے ، قوم اور افواج پاکستان جو محافظ پاکستان کی ذمہ داری رکھتی ہے ،کے ساتھ مل کر معاشرے میں انتشار پھیلانے والوں کا قلع قمع کر دے اور شیطانی حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے تقریب میں صوبیدار محمد عزیز ، صوبیدار محمد لطیف، صوبیدار محمد صدیق ، صوبیدار محمد یعقوب، صوبیدار محمد رزاق،آنرری کیپٹن محمد یوسف، میجر محمد اقبال،صوبیدار غلام حسین، صوبیدار محمد اقبال، حوالدار محمد حنیف، حوالدا غلام نبی،صوبیدار محمد آمین، صوبیدار محمد شبیر، حوالدار محمد ریاض، حوالدار سلامت علی، نائیک محمد الیاس، سپاہی محمد اسلم ،آرنری لفٹنٹ محمد الیاس،آرنری لفٹنٹ محمد حسین، لانس نائیک محمد عربی، حوالدار محمد آصف، صوبیدار محمد رزاق سٹی صدر،صوبیدار محمد شبیر ،حوالدارامحمد ریاض، حوالدار سلامت علی، نائیک محمد الیاس، سپاہی محمد اسلم و دیگر نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور کا بھمبر شہر کی مختلف وارڈز کا دورہ جاری تعمیراتی کام اور صفائی ستھرائی کا معائنہ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور نے گذشتہ روز بھمبر شہر کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران انہوں نے بلدیہ بھمبر کے زیر اہتمام مختلف وارڈز میںجاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی چیک کیا اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر ریاض ساگر، اوورسیئر بلدیہ بھمبر چوہدری تبارک حسین، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم ، چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی، مرزا حبیب ، راجہ جواد اختر، چوہدری محمد الیاس سمیت دیگر بھمبر ہمراہ تھے۔