بھمبر کی خبریں 6/02/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا 8 فروری کو برنالہ میں ہونیوالہ جلسہ ملتو ی کر دیا گیا جلسہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور مصروفیات کے باعث 8 فروری کو برنالہ میں ہونیوالے جلسہ عام کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا آئندہ جلسہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کلری کو نیابت کا درجہ دے کر یونین کونسل پنجیڑی، کلری اور کسگمہ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں کلری کو نیابت کا درجہ دینے پر ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون بلجیم کے راہنما راجہ جاوید اختر، راجہ بشیر احمد، راجہ نوید ماسٹر آف غازی گڑھا نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے برادری ازم سے ہٹ کر میرٹ پر کلری کو نیابت کا درجہ دیا ہے کلری کو نیابت بنانے کا عوام علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ تھا جس کو وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے پورا کر دیا ہے ایسے لوگ کلری نیابت کی محالفت کر رہے ہیں جو بھمبر کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں آج اگر بھمبر کے اندر ایک نیابت کا اضافہ ہوا ہے تو انشاء اللہ کل الگ حلقہ کا بھی اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی بھمبر کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونین آف جرنلسٹ ضلع بھمبر کے راہنما و نوجوان صحافی ذیشان مصطفی ایک ماہ کے دورے پر UAE روانہ ہو گئے موصوف کو دوست احباب اور صحافیوں نے ائیر پورٹ سے الوداع کیا تفصیلات کے مطابق یونین آف جرنلسٹ ضلع بھمبر کے راہنما و نوجوان متحرک صحافی ذیشان مصطفی گذشتہ روز ایک ماہ کے دورے پر UAE روانہ ہو گئے دوست احباب اور صحافیوں نے لاہور ائیر پورٹ سے انہیں الوداع کیا UAE میں ایک ماہ قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت اور اوورسیز کمیونٹی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) برطانیہ کے معروف بزنس مین اور سماجی راہنما چوہدری محمد یونس آف کالچھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے برطانیہ سے سعودی عرب روانہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی بزنس مین اور سماجی راہنما چوہدری محمد یونس آف کالچھ گذشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے برطانیہ سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزادی کیلئے کشمیری عوام کی جدوجہد لازوال ہے لاکھوں شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائینگی بھارت ظلم اور جبر سے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کشمیریوں کی اخلاقی، سریاسی اور سفارتی مدد کر رہی ہے انشاء اللہ بہت جلہد کشمیری قوم کی آزادی کا خواب پورا ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کے موقع پر دوستانہ فٹ بال میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر اخلاقی دبائو ڈالنا ہے کہ وہ بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے کا حق دے تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی ، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا اجمل جرال نے بھی خطاب کیا اس سے قبل میرپور یوتھ کلب اور مقبول بٹ شہید کلب بھمبر کے درمیان فٹ بال کا دوستانہ میچ کھیلا گیا جو مقبول بٹ شہید فٹ بال کلب بھمبر نے 3 گول سے جیت لیا ڈپٹی کمشنر نے دوستانہ میچ کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مقبول بٹ شہید نے ظلم ، جبر ، فرسودہ اور استحصالی نظام کیخلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے دی انکی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیگی مقبول بٹ شہید کی قربانی کی بدولت آج تحریک آزادی کشمیر زندہ ہے شہید کشمیر کا یوم شہادت عقیدت و احترام اور تجدید عہد کے طور پر منائینگے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ 11 فروری ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے مقبول بٹ شہید نے جو جدوجہد شروع کی تھی جب تک انکی جدوجہد کا مشن ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور وحدت کی بحالی نہیں ہو جاتی اس وقت تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری و ساری رہے گی انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر حکومت آزادی کشمیر چھٹی کا اعلان کرے اور آزادی پسند تحریکیں اور مقبول بٹ شہید کے چاہنے والے الگ الگ پروگرام کرنے کے بجائے مشترکہ پروگرام منعقد کر کے دنیا کو پیغام دیں کہ کشمیری قوم آزادی کیلئے متحد ہے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک آزادی حاصل نہیں ہو جاتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجہ شاہد پرویز کاپاک افواج کا میجر جنرل بننا نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ پورے آزادکشمیر کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے بھمبر کی دھرتی انتہائی زرخیز ہے جس نے ایسے سپوتوں کو جنم دیا جنہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا اللہ تعالیٰ میجر جنرل شاہد پرویز کوزندگی میں مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار پرنسپل انسائٹ ماڈل کالج عمر گل، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، منیجر یو بی ایل سوکاسن راجہ محمد یونس ، کرنل ریٹائرڈ خالد محمود، انجینئر سعد خالد، انجینئر اویس یونس، پروفیسر فہیم گل ، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، راجہ غفاراحمد گوگا، راجہ وسیم گل ، راجہ تیمور یونس نے اپنے الگ الگ مبارکبادی پیغام میں کمشنر میرپور راجہ امجد پرویز کے چھوٹے بھائی ڈی ایس پی لیگل راجہ اشفاق کے چچا زاد بھائی ، فارسٹر کامران خالق کے بہنوئی ، اور راجہ غلام ربانی کے برادر نسبتی راجہ شاہد پرویز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقیاب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موصوف اپنی خداد صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دفاع پاکستان کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

Deputy Commission

Deputy Commission