بھمبر کی خبریں 21/9/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مبینہ نوسر بازی کروڑوں روپے کی بلیک میلنگ کا تاریخی سکینڈل حلقہ سماہنی کے منتخب ایم ایل اے کے گلے کی ہڈی بن گیا مدعی مقدمہ جام اظہر ایوب اور ایم ایل اے حلقہ سماہنی کے درمیان ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ایم ایل اے حلقہ سماہنی کی مشکلات میں اضافہ ٹیلی فونک گفتگو پر تردیدی بیان نہ آنے اور ایم ایل اے کی مسلسل خاموشی سے مختلف چہ مگوئیاں گردش کرنے لگی ایم ایل اے کی سیاسی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ آئندہ کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا جام اظہر ایوب نے بھی علی شان سونی سے برسوںکی رفاقت چھوڑ کر مخالفین سے ہاتھ جا ملایا باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شامل لوگ ورطہ حیرت میں مبتلاء تفصیلات کیمطابق گزشتہ ماہ ضلع بھمبرکی معروف کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب آف جنڈی چونتر ہ کیساتھ مبینہ طور پر ایک گروہ کی طرف سے نوسر بازی اور بلیک میلنگ کا واقعہ کا منظر عام پر آیا جس میں مبینہ نوسر بازوں نے منظم انداز میں ارب پتی جام اظہر ایوب سے تقریباً پونے گیارہ کروڑ روپے بلیک میلنگ کرکے ہتھیا لیے جسکی جام اظہر ایوب کیطرف سے میرپور اور بھمبر کھے پولیس تھانوں میں FIRدرج کروائی گئیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے مرکزی سرغنہ عدنان پرویز کو گرفتار کر لیا گرفتاری کے بعد یہ بات منظر عام پر آئی کہ مذکورہ نوسر باز گرو ہ جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے حلقہ سماہنی کے ایم ایل اے کے رشتہ دار ہیں جبکہ گروہ میں شامل خاتو ن ملزمہ ایم ایل اے کی اہلیہ بیان کی جارہی ہیں جسکو پولیس نے گزشتہ دنوں گرفتار کرلیا تھا ذرائع کیمطابق ملزم عدنان پرویز کا ریمانڈ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار سونیا پرویز نامی خاتون سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں جبکہ دوسری طرف مدعی مقدمہ اور نوسر بازوں کے ہاتھوں کروڑوں روپے ہتھیانے والے معروف بزنس مین جام اظہر ایوب اور ایم ایل اے حلقہ سماہنی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر آجانے پر ایک ہلچل پیدا ہو گئی ہے جس کے بعد حلقہ سماہنی سمیت آزادکشمیر بھرمیں مختلف چہ مگوئیاں گردش کررہی ہیں تاہم آڈیو ٹیپ کی گفتگو پر ایم ایل اے حلقہ سماہنی کیطرف سے ابھی تک کوئی تردیدی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ آڈیو ٹیپ اصل ہے یا نقل تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آزادکشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے نوسر بازی اور بلیک میلنگ کے اس سکینڈل کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے تاہم متاثرہ جام اظہر ایوب کی طرف سے ن لیگ میں شمولیت کے بعد حلقہ کے موجودہ ایم ایل اے کا مستقبل داؤ پر لگتا محسوس ہو رہا ہے اور مستقبل میں انہیں مشکلات سے دورچار ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ابھی تک کوئی بھی انقلابی اقدامات نہیں اٹھا سکی جس سے عوام کی محکمہ جاتی لوٹ مار ،رشوت ،ظلم وزیادتی جیسی لعنت سے جان چھوٹ گئی ہو محکمہ برقیات ،محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،محکمہ مال ،محکمہ پولیس میں میرٹ ،قانون اور انصاف ایمر جنسی لگا کر عوام کو فوری ریلیف دیکر بھی گڈ گورننس کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر نااہل ،کرپٹ اور ناتجربہ کار اور اعلیٰ عہدے پر کوالیفائی نہ کرنے والے افراد کو تعینات نہ کیا جائے عہدوں پر پہلے سے فائز آفیسرز کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے اور آئندہ عہدوںپر تعیناتیاں بھی اہلیت کی بنیاد پر ہونی چاہیئں ان خیالات کااظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے اپنے حلقہ بھمبر کی صورتحال کے بارے میں کیا انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سے ہمیں امید تھی اور امید ہے کہ برقیات ،تعلیم اورصحت میں ایمرجنسی بنیادوں پر عوام تبدیلی محسوس کرینگے لیکن ان تینوں محکمہ جات کے ملازمین پہلے سے بھی زیادہ باغی ہو چکے ہیں محکمہ برقیات کی صورتحال یہ دہے کہ بجلی چور دھڑلے سے سرعام دن کے اجالے میں بجلی چوری کررہے ہیں صرف حلقہ بھمبرمیں کروڑوں روپے کی بجلی چوری کی جارہی ہے جس میں محکمہ برقیات کے چھوٹے ملازم سے لیکر ایگزیکٹو تک ملوث ہیں محکمہ کے ملازمین خود اپنے گھروں میں بجلی مفت استعمال کرنے کے علاوہ اپنے عزیزو اقارب کو بھی مفت سپلائی کررہے ہیں اس کے علاوہ بجلی چوروں سے باقاعدہ منتھلی کے ذریعے بجلی چوری کروائی جارہی ہے عام صارف کو اوور بلنگ کرکے ذلیل وخوار کیا جا رہاہے دفاتر میں بل درست کرکے دینے والے آفیسرز موجود نہیں ہوتے اورنہ ہی انہیں غریب عوام سے کوئی ہمدردی ہے کیونکہ اب انکے پاس ریوینیو اکھٹا کرنے کیلئے غریب اور عام صارف ہی رہ گئے ہیں جن سے وہ اوور بلنگ کے ذریعہ ریوینواکھٹا کررہے ہیں جب سرکاری ملازمین باغی ہو جائیں اور ا نہیں ڈر خوف ہی نہ رہے اورانہیں تنخواہیں بھی بروقت مل رہی ہوں اور بجلی چوری کروا کر بھی ہزاروں روپے ماہانہ کمارہے ہوں اسلیے کہ وہ حکمرانوں کے منظور نظر ہوں حکمرانوں کو مفت بجلی مل رہی ہو تو پھر یہی کہا جاسکتا ہے کہ حمام میں سب ننگے ہیں لیکن ہم موجودہ حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر اچھے اقدام کی حمایت کرینگے لیکن اصلاحات بھی نظر آنی چاہیں اور زمینی حقائق سے پردہ پوشی ممکن ہی نہیں لیکن زمینی حقائق ابھی تک اچھی خبر نہیں دے رہے انشاء اللہ آئندہ دیگر محکمہ جات کی ناگفتہ بہ حالت پر میڈیا کے ذریعہ حکمرانوں کو آگاہ کرتے رہے گے اور اس تاکید کیساتھ کہ بچو اس وقت سے کہ حالات کے ستائے انسان حکمرانوں تمہارے جسم کے گوشت کو نوچنے کیلئے میدان عمل میںآجائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر حکومت کا کابینہ میںتوسیع کا ورک مکمل چار وزراء مشیر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس اور چیئرمین اصلاحات کمیٹی کے نام فائنل کیے جانے کا امکان وزیر اعظم آذادکشمیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے جلد ملاقات و مشاورت کے بعد باقاعدہ اعلان متوقع تفصیلات کیمطابق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ آزادکشمیر حکومت نے کابینہ میں توسیع کا ورک مکمل کرلیا ہے پہلے عید الاضحی سے قبل کابینہ توسیع ،نئے وزراء اور مشیران کا اعلان کیا جانا متوقع تھا جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر تعطل کا شکار ہو گیا تھا تاہم اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد آذادکشمیر کابینہ میں توسیع کی جائیگی جسکے تحت 2وزراء مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں سے جبکہ دو آزادکشمیر سے اس کے علاوہ مشیر اور 2بڑے عہدوں پر چیئرمینز کی تعیناتی کی جائیگی جبکہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے باقاعدہ ملاقات کے بعد نئے وزراء اور دیگر عہدوں پر ایڈجسٹ کیے جانے والوں کے نام فائنل کرینگے یاد رہے کہ آزادکشمیر میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی کی بڑی تعداد وزارتیں حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں اور وفاق کی رضا مندی اور منظوری حاصل کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے رابطے بھی جاری ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وزارت کا قرہ کس ممبر اسمبلی کے نام نکلے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرمیں نماز فجر کے اوقات میں بجلی لوڈ شیڈنگ انتہائی ظلم و زیادتی ہے محکمہ برقیات کے حکام نماز فجر کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ فی الفور ختم کروائیں بصورت دیگر محکمہ کی ناقص حکمت عملی اور پالیسی کیخلاف احتجاج پر مجبورہونگے بھمبرکے شہریوں اور عوام علاقہ کا انتباہ تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات بھمبرکی طرف سے صبح نماز فجر کے اوقات کے دوران ایک گھنٹہ کی بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جسکے باعث مساجد میں نمازفجر کیلئے جانے والوں اور گھروں میں نماز کی ادائیگی کرنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے بھمبرکے شہریوں اور نواحی علاقوں کے عوام نے کہاہے کہ نماز فجر کے اواقات میں ایک گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ انتہائی ظلم و زیادتی اور بلا جواز نماز فجر کے دوران بجلی کی بندش سجھ سے بالا تر ہے اگر بجلی کی بندش ضروری مقصود ہے تو نماز فجر کے اوقات سے پہلے بجلی بند کر لی جائے عین نما زکے اوقات پر بجلی بندش سے سخت پریشانی کا سامنا ہے برقیات بھمبر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ بھمبر شہر اور گردونواح میں نماز فجر کے دوران بجلی بندش سے اجتناب کیاجائے بصورت دیگر محکمہ کی ناقص پالیسی کیخلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور ذمہ داری محکمہ پر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر مقامی ہوٹل میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا بڑے نقصان کا خدشہ ٹل گیا تفصیلات کیمطابق بھمبر گجرات روڈ پر نادرہ آفس کے قریب ایک مقامی ہوٹل میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی ہوٹل پر بیٹھے کسٹمر کی طرف سے بروقت ریسکیو 1122کو فون کال کے باعث ریسکیو ایمبولینس اور فائر برگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اورفوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا ۔