بھمبر کی خبریں 9/7/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی و آزاد امیدوار حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری انوار الحق کی کلری نیابت میں دھواں دار انٹری، نکہ گڑھا جبی بن ابراہیم آباد سے درجنوں گھرانوں نے چوہدری انوار الحق کے ہا تھوں بعیت کرلی یو سی کلری میں چو ہدری انو ارا لحق کو واضح برتری حا صل ہو گی، نکہ گڑھا سے ٹھیکیدار صغیر احمد مغل ، نذیر احمد خلیل الرحمن، کی قیادت میں مغل برادری کے 30 گھرانوں اور جبی سے چوہدری شوکت علی المعروف میجر شوکت جبی بن سے چوہدری محمد اکرم صدر کشمیر فاونڈیشن رضوان الیاس، عمران الیاس، حاجی محمد اعظم، حاجی محمد ایوب، حاجی صغیر احمد، ماسٹر محمد حنیف، حاجی اسغر، عمران خورشید، چوہدری محمد عرفان، چوہدری لطیف، محمد امتیاز، رفیق احمد، محمد شہزاد ربانی، ابراہیم آباد سے چوہدری خالد حسین، اور دیگر نے اپنے کنبوں قبیلوں سمیت چوہدری انوار الحق کے قافلہ میں شمولیت کا اعلان کر دیا مہاجر جاٹ قبیلہ کی حمایت سے نکہ گڑھا کموترہ گورانکہ بیلہ محمد نگر کے پولنگ اسٹیشن پر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انو ارا لحق کی سیاسی پوزیشن مستحکم ہو گئی یوسی کلری میںانوا را لحق کا گرا ف دن بد ن بلند ہو نے لگانکہ گڑ ھا ،ابرا ہیم آباد ،جبی بن میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز ہے کسی کو غنڈہ گردی اور بد معاشی سے عوامی لائے بلڈوز کرنے کی اجازت نہیں دوں گا عوام کی عزت نفس کا تحفظ پہلے ہے اور الیکشن بعد میں ہو گا معصوم کارکنوں کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریع نہیں کروں گا راجہ احسن سجاد کے خون کا حساب لیا جائیگا 48گھنٹوں کے اندر ایف آئی آر میں نامزاد ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ان کو گھروں سے گھیسٹ کر لایا جائیگا اور بھمبر میں عوامی عدالت لگے گئی تمام کارکنوں کو بھمبر پہنچنے کا حکم دے دیا گیا ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا عوام کو دہشت گردوں اور بھیڑیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا پہلے بھی بد معاشی کا مقابلہ کیا ہے اب بھی بد معاشوں کو جواب پوری قوت سے دوں گا انھوں نے کہا کہ فریق مخالف کو سیاسی شکست نظر آرہی ہے اب وہ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا ہے لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کارکنوں کے تحفظ اور ان کے خون کا حساب لیا جائیگا حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے انصاف کی خاطر جو بھی اصول اپنانا پڑا اختیار کریں گے انھوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق اور اس کے خاندان کے ہا تھ درجنوں معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں بھمبر کو اب جرائم پیشہ چوروں لیٹروں اور بد معاشوں اور دہشت گردوں سے آزاد کروا کر دم لوں گا 21جوالائی کو دہشت گردی ،بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا خاتمہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز پا رٹی کے نا مز د امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبرراجہ محمد امتیاز خا ن کی گو رسیاں اور علی بیگ آرائیاں میں دبنگ انٹر ی طا رق فاروق اور انوارا لحق کے درجنوں حما یتیوں کو اپنے قا فلے میں شامل کر لیا راجہ محمدامتیاز کی مقبو لیت کا گراف دن بد ن بڑ ھنے لگا تفصیلا ت کے مطا بق پیپلز پا رٹی کے نا مز د امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبرراجہ محمد امتیاز خا ن کی گو رسیاں اور علی بیگ آرائیاں میں دبنگ انٹر ی ڈا لتے ہو ئے طا رق فاروق اور انوارا لحق کے درجنوں حما یتیوں کو اپنے قا فلے میں شامل کر لیا گو رسیا ں سے را جہ طا رق محمود ،راجہ منظور احمد ،راجہ بلا ل وحید ،را جہ وسیم شفیع ،را جہ وقا ص فا روق ،را جہ عد نا ن افتخا ر ،را جہ شا ہد محمود ،راجہ افتخا ر احمد ،را جہ فیصل محمود ،راجہ انجم محمود جبکہ علی بیگ آرا ئیاں سے محمد ایاز ،محمد ہا رو ن ،مظفر حسین ،شوکت علی ،محمد ہارو ن سلطا ن ،یٰسین سمیع ،کرا مت حسین ،محمد صغیر ،محمد کا مران نے اپنے خا ند ان اور کنبے قبیلے سمیت چو ہدری طا رق فا روق اور چو ہدری انو ارا لحق کو چھو ڑ پر را جہ محمد امتیا زخا ن کی غیر مشرو ط سیاسی حما یت کا اعلا ن کر دیاحما یت کا اعلا ن انہوں نے گو رسیاں میں راجہ ظہور شفیع کی رہا ئشگا ہ اور علی بیگ آرائیاں میں با ئو محمد یٰسین مہر کی رہائشگا ہ پرمنعقد ہ کا رنر میٹنگز کے دو را ن کیا کا ر نر میٹنگز سے خطا ب کر تے ہو ئے راجہ محمد امتیاز خا ن نے کہا کہ بھمبر کے اندر تبد یلی کی ہوا چل پڑی ہے بھمبر کے عوام تین خا ند انوں کی اجا رہ داری سے چھٹکارہ حا صل کر نا چا ہتے ہیں اسی لئے عوام جو ق در جوق میر ے قا فلے میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کے اندر چو ہد ری طا رق فا روق اور انو ارا لحق چیف الیکشن کمشنر کے ضا بطہ اخلاق کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ضلعی انتظا میہ اور ریٹر نگ آفیسر انکے آگے بے بس دیکھا ئی دے رہے ہیں چیف الیکشن کمشنر نے بھمبر میں ضا بطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کا نو ٹس نہ لیا تو پھر بھمبر میں دما دم مست قلندر ہو گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سا لوں سے را جہ ذوالقر نین خا ن ،طا رق فا روق اور انو ارا لحق کے خا ندا نوں نے بھمبر کے عوام کو یرغما ل بنا رکھا ہے تینوں نے عوام کیلئے تو کچھ نہیں کیا البتہ اپنے خا ندانوں کی خو ب ڈویلپمنٹ کی ہے آج بھمبر کی پسما ند گی کے ذمہ دا ر یہ تینوں خا ند ان ہیں جنہوں نے با ریاں لگا رکھی ہیں کبھی ایک کیساتھ اتحاد کبھی دوسرے کیساتھ اتحاد اور کبھی ایک جما عت کا اور کبھی دوسر ی جماعت کا جھنڈا لیکر آجا تے ہیں یوںپرا نے شکا ری نئے جا ل کیسا تھ عوام کو بیو قو ف بنا نے کی کو شش کر تے ہیں اب بھمبر کے عوام انکے جھا نسے میں نہیں آئینگے انشااللہ 21جو لا ئی کو بھمبر کے با شعور اور غیور عوام ان بہرو پیوں اور مدا ریوں کو ووٹ کی طاقت سے عبر تنا ک شکست دے کر خا ند انی اجارہ داری کو تہس نہس کر دینگے کا رنر میٹنگز سے با ئو محمد یاسین مہر،محمد کا مر ان مہر ،راجہ ظہور شفیع ،راجہ محمد اشتیاق ،راجہ واجد ،راجہ عبد الروف ،راجہ قمر زما ن سمیت دیگر نے خطاب کیا۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) انو ارا لحق یو تھ فو رس کے مر کزی راہنما راجہ عطا المنعم نے کہا ہے کہ چو ہد ری طا رق فاروق اپنے سیاسی مو ت سا منے دیکھ کر بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکا ہے انتخا بی عمل سے بھا گنے کیلئے حلقے کے حا لات خرا ب کر رہے ہیں بھمبر پو لیس ملز ما ن کو گر فتار کر نے میں بے بس دیکھا ئی دیتی ہے پو لیس نے ملز ما ن کو فی الفور گر فتار نہ کیا تو پھر ہم راست اقدام اٹھا نے پر مجبور ہو نگے جس کی تما م تر ذمہ دار ضلعی انتظا میہ اور پو لیس پر عا ئد ہو گی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بھمبر میں انو ارا لحق یو تھ فو رس کی ہنگا می میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ 21جو لا ئی کو چو ہد ری انو ارا لحق کی فتح یقینی ہے چو ہد ری طا رق فاروق کی شکست نو شستہ دیوار بن چکی ہے اپنی سیاسی مو ت سامنے دیکھ کر مو صوف گھبرا گئے ہیں اور اب سیاسی مو ت سے بچنے کیلئے لڑا ئی جھگڑا دنگا فساد کر کے انتخا نی عمل کو سبو تاژ کر نے کی کو شش کر رہے ہیں اور21جو لا ئی کو بھمبر میں پو لنگ رکوانے کی منصوبہ بند ی کر رہا ہے اسی وجہ سے گزشتہ رات مو صوف نے اپنے گما شتوں کے ذریعے ہما رے نہتے اور معصوم کا رکنوں پر فا ئر نگ کی اور راجہ حسن سجاد کو ٹا رگٹ کر کے جا ن سے ما رنے کی کوشش کی مو صوف کے گما شتے راجپوت برادری کو گا لیاں دیتے رہے اسی وجہ سے ہم مو صو ف کو جھوٹا اور منافق کہتے ہیں ایک طرف وہ را جپوت برادری کے ووٹ حا صل کر نے کی کوشش کر تا ہے اور دوسر ی طرف اپنے گما شتوں کے ذریعے راجپو توں کو گا لیاں نکلواتا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر پو لیس ملز ما ن کے سامنے بے بس دیکھا ئی دیتی ہے 40گھنٹے گزرنے کے باوجود پو لیس نے ابھی تک ملز ما ن کو گر فتا ر نہیں کیا پو لیس ملز ما ن کو کھلی چھٹی دیکر حلقے کے پر امن حا لا ت کو خرا ب کر کے چو ہدری طا رق فا روق کے ایجنڈ ے کو عملی جا معہ پہنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر 24گھنٹوں کے اندر اندر ملز ما ن کو گر فتار نہ کیا گیا تو پھر بھمبر میں دما د م مست قلندر ہو گا اور حا لات خرا ب ہو نے کی ذمہ دار بھمبر پو لیس اور ضلعی انتظا میہ ہو گی میٹنگ سے چو ہدری محمد عا رف کا کا ،چو ہد ری یاسر اشرف ،چو ہدر ی تنویر صا بر نقشی ،را جہ رضی الر حمن ،را جہ فیصل انقلا بی سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بر نا لہ کی یونین کو نسل ملو ٹ کے گا ئوں مالنی ملواڑ،گڑ ھا بیڑ ہ اورکھجوری میں پیپلز پا رٹی کا مکمل صفا یا درجنوں افراد نے خا ندانوں سمیت چوہدر ی پرویز اشرف کو چھوڑ کر کر نل وقا ر احمد نو ر کی حما یت کا اعلا ن کر دیا تفصیلا ت کے مطا بق حلقہ LA5برنا لہ کی یو نین کو نسل ملو ٹ کے گا ئوں ما لنی ملواڑ،گڑ ھا بیڑ ہ ،کھجوری سے پیپلز پا رٹی کے امیدوار چو ہدر ی پرو یز اشرف کا مکمل صفا یا در جنوں افر اد نے خا ندانوں سمیت پرو یز اشرف کو چھوڑ کر مسلم لیگی امیدوار کر نل (ر) وقار احمد نو ر کی حما یت کا اعلا ن کر دیا حما یت کا اعلا ن کر نیوالوں میںما لنی ملواڑسے ٹھیکیدارچو ہدری محمد مشتاق،چو ہدر ی وسیم منظور ،چو ہدر ی وراثت علی ،چو ہدر ی راشد علی ،چو ہدر ی راسب علی گڑ ھا بیڑہ سے چوہدر ی محمد اقبا ل ،رفاق اقبا ل ،جبکہ کھجوری سے چو ہدری ظفراقبا ل ،چوہد ری نو ید حسین شامل ہیں اس موقع پر کر نل وقار احمد نو ر نے کہا کہ حلقہ برنا لہ کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور حلقے کو پسما ند ہ رکھنے اور لو گوں کا استحصال کر نیوا لے امپورٹڈ امیدوار کی اصلیت جا ن چکے ہیں چو ہدر ی پرو یز اشرف نے جا ن بو جھ کر یو نین کو نسل ملو ٹ کو پسما ند ہ رکھا جو آج پورے آزاد کشمیر کا سب سے پسما ند ہ علاقہ ہے ما لنی ۔بیڑ ہ ،کھجوری کے عوام آج بھی بنیادی سہو لیا ت سے محرو م ہیں انہو ں نے کہا کہ ان علاقوں کے عوام کو شعور آگیا ہے اور یہ سمجھ چکے ہیں کہ اس علاقے اور عوام کا اصل دشمن کو ن ہے اسی لئے لو گوں نے امپورٹڈ امیدوا ر کو خیر آبا د کہہ دیا ہے انشا اللہ 21جو لا ئی کو پورے حلقے کے عوام امپو رٹڈ امیدوا ر کو خیر آباد کہہ دینگے۔۔