بھمبر کی خبریں 23/4/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبر راجہ امتیاز خان کا دورہ بھمبر رجانی، درجنوں نوجوانوں نے چوہدری طارق فاروق کو چھوڑ کر راجہ امتیاز خان کی حمایت کا اعلان کر دیا آئندہ الیکشن میں راجہ امتیاز خان کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم، تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبر را جہ امتیاز احمدخان نے گزشتہ روز بھمبر رجا نی کا انتہا ئی کا میا ب دورہ کیا جن کے دو را ن بھمبر رجا نی سے درجنوں نو جوانوں نے مسلم لیگ نون کے امیدوار اسمبلی چوہدری طا رق فا روق کو چھو ڑ کر انکی حما یت کا اعلا ن کردیا اعلا ن کر نیوا لوں میں چو ہدری صدا م ،چو ہدری محمد آصف،راجہ محمد خا ن ،ما جد حسین ،مسعود خا ن ،مرزا بشارت ،مرزاعلی ،اسد خا ن ،علی رضا ،سلما ن علی ،کا مر ان ،را جہ را حیل نا صر ،سعید خا ن ،چاند علی ،چو ہدری خر م ،عرفا ن رفیق ،چو ہدری محسن اویس ،قا سم شا ہ ،ملک محسن ،صفدر حسین شامل ہیں ان نو جوانوں نے کہا کہ آئند ہ الیکشن میں ہم را جہ امتیاز خا ن کی بھر پو ر انتخابی مہم چلا ئینگے اور انکی کا میا بی کیلئے بھر پور کر دار ادا کر ینگے اس موقع پر را جہ امتیاز خا ن نے اپنے قا فلے میں شامل ہو نیوا لے نو جوانوں کو خوش آمد ید کہتے ہو ئے کہا کہ نوجوان ہی معاشر ے میں تبد یلی کی بنیاد رکھتے ہیں حلقہ بھمبر سے استحصالی اور مو روثی سیاست کے خا تمے کیلئے نو جوان آگے آئیں اور اس فر سود ہ نظام کو ختم کر نے کیلئے اپنا رو ل ادا کر یں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر میں پا سپو رٹ آفس کا قیا م خو ش آئند ہے بھمبر میں پا سپو رٹ آفس کے قیا م کا کر یڈ ٹ پیپلز پارٹی کی حکومت کا جا تا ہے بھمبر کے عوام خوب جا نتے ہیں کہ 4سا ل قبل پیپلز پا رٹی کی حکومت کے وزیر داخلہ رحما ن ملک نے 3پا سپو رٹ آفس کے قیا م کی منظوری دی تھی جس میں بھمبر بھی شامل تھا بھمبر کو پا سپو رٹ آفس دیناپیپلز پا رٹی کی حکومت کا کا رنا مہ ہے جس کو نو ن لیگ کیش کروا نے کی بھو نڈی کوشش کر رہی ہے ان خیا لا ت کااظہا ر پیپلز یو تھ آرگنا ئز یشن کے مر کز ی ڈپٹی سیکر ٹر ی جنر ل و سا بق ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر عمر ریاض سا گر ،ضلعی صدر ،PYOچو ہدری صا بر حسین ،ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی محمد علی نیا زی ،سٹی صدر PYOرا جہ غلا م اکبر نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ نو ن لیگ وا لے میاں نواز شر یف کے بھمبر کو سوئی گیس دینے کے وعدے کو پورا کر وائیں دو سرو ں کے کا مو ں کو کیش کروانے کی کوشش نہ کر یں اور نہ ہی بھمبر کے عوام کو جھوٹ بو ل کر بے قو ف نہ بنا ئیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام بھی باشعور ہیں اور وہ خوب جا نتے ہیں کہ بھمبر میں پا سپو رٹ آفس کی منظوری کس نے دی تھی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)آزادکشمیر میں الیکشن کبھی بھی صاف شفاف نہیں ہوئے آزادکشمیر میں حکومت ہمیشہ اسلا م آباد کی مر ہون منت رہی ہے آئند ہ الیکشن میں بھی یہی روایت قائم رکھنے کی کو شش کی جا ئیگی لیکن اب کی با ر وفا ق کو آزادکشمیر میں حکومت بنا نے میں کا فی دشواری کا سامنا کر نا پڑ یگا کیو نکہ پیپلز پا رٹی ،مسلم لیگ نو ن ،جما عت اسلا می ،پا کستا ن تحر یک انصا ف پا کستا ن کی سیاسی جماعتیں ہیں اورانکی جڑیں بھی پا کستا ن میں کا فی مضبو ط ہیں اسلئے آزادکشمیر کے الیکشن میں جو آئند ہ گٹھ پتلی حکومت قائم ہو نے جا رہی ہے اسے مشکلا ت کا سامنا ہو گا ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے انجینئر محمد بو ٹا وقا ص را ہنما کشمیر فریڈ م مو ومنٹ سعودی عر ب کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرا نے سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدو جہد تما م تر مشکلا ت ومصا ئب کے با وجود جا ری ہے اور مقبو ضہ کشمیر کی گٹھ پتلی حکومت کو سات لا کھ سے زا ئدبھا رتی افو اج کی بھر پو ر حما یت حا صل ہو نے کے باوجود کشمیر ی عوام جدوجہد آزادی کو جا ری رکھے ہوئے ہیں بلا شبہ مقبو ضہ کشمیر کے عوام کو ہم خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں ہما رے لئے لمحہ فکر یہ آزادکشمیر کی سیاسی لیڈر شپ ہے جس کا کر دار تحر یک آزادی کیلئے انتہا ئی بھیا نک ہے جو آزادکشمیر کے اقتدار کیلئے غیر ت وحمیت کا سودا کر نے سے بھی باز نہیں آرہے ہیں اقتدار کی بھو ل بھیلوں میں پڑ ے ہو ئے ہیں بلکہ آزادکشمیر کے حقوق گردی رکھ کر ہر حا لت میںآزادکشمیر میں اقتدار حاصل کر نا چا ہتے ہیں آج آزادکشمیر میں حکومتی محکمہ جا ت مو جود ہیں لیکن سیاسی مداخلت سے تما م محکمہ جا ت کے ملازمین کو تنخواہیں لینے تک محدود ہو چکے ہیں اور عوام دشمن پا لیساں بنا کر عام عوام کا جینا دو بھرکر دیا گیا ہے آج کے دور میں بھی جیت جا ہلیت کی ہی ہے کیو نکہ بر ادری ازم ،علاقائی ازم اور الحاق پا کستان سمیت کئی وجو ہا ت ہیں جس کیو جہ آزادکشمیر میں کبھی بھی دیا نتدار اور وطن سے وفا دار حکومت نہیں ہوسکی ہمیشہ میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے قانون ہمیشہ حکمران کیلئے موم کی نا ک ہی بنا رہا بلکہ انصا ف کر نا ممکن ہی نہیں رہا کیو نکہ پورا نظام اغوا ہو چکا ہے ایسی صورتحا ل میں ما یوس نہیں ہیں ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چا ہیے مقبو ضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد کی مکمل حما یت کر تے ہو ئے اقوام عالم میں سیاسی ،سفارتی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بلاشبہ وطن عزیز سے دو دیا ر غیر ہیں آباد کشمیر ی جس انداز سے تحر یک کو جاری رکھے ہو ئے ہیں قابل تحسین ہے اس موقع پر کشمیر فر یڈ م کے مر کز ی جنر ل محمد شفیق کیا نی ،ضلعی صدر چو ہدری محمودالحسن منشاء ایڈووکیٹ ،مر کز ی را ہنما چو ہدری ظفر اقبا ل اور انجینئر محمد وقا ص بو ٹا نے بھی خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حلقہ ایل اے7بھمبر میں مثا لی تعمیر وترقی کیلئے چو ہدری طا رق فا روق نے ہمیشہ نما یاں کر دارادا کیا ہے بھمبر میں پا سپو رٹ آفس کے قیا م کا سہرا چو ہدر ی فا روق کے سر پر جا تا ہے طا رق فا روق نے پا سپو رٹ آفس کا قیا م عمل میں لا کر بھمبر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں آمد ہ الیکشن میں چو ہدر ی طا رق فاروق کا رکر دگی کی بنیاد پر بھاری اکثر یت سے جیتیں گے ان خیا لا ت کااظہار سا بق کو نسلر کیتھلے بر طا نیہ پرو فیسر خا لد حسین چو ہدری نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری طا رق فا روق بھمبر میں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے اسمبلی میں بھمبر کے عوام کی بھر پو ر تر جما نی کرتے ہوئے بھمبر کیلئے میگا پرا جیکٹس لا نچ کروائے انہوں نے کہا کہ چو ہدری طا رق فا روق نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو فرو غ دیا یہی وجہ ہے کہ حلقہ بھمبر کے عوام کے دلوں میں وہ را ج کر تے ہیں انکی طرف سے وفاقی گورنمنٹ سے زرعی یو نیو رسٹی ،ڈیمز ،تعلیمی ادا روں اور ہسپتا لوں کی ڈویلپمنٹ اوراپ گر یڈ نگ کیلئے منظوری بڑا کا رنا مہ ہیں انشااللہ آمد ہ الیکشن میں چو ہدر ی طا رق فا روق اپنی کا رکر دگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے اور ان کی قیادت میں ایک با ر پھر بھمبر میں تعمیر وترقی کا ایک اور دور شروع ہو گا ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)زمیندار ہاوس بھمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف آزادکشمیر ڈاکٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے جس طرح کھمبوں کی بندر بانٹ کو روکا اور ضبط کیا ان کا یہ اقدام قابل ستائش ہے بھمبر کے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے میں اُن کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اس طرح لا اینڈ آرڈر کو بہترکرنے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں طارق فاروق کو بتانا چاہیے کہ وہ کب سے محکمہ برقیات کو کنٹرول کررہے ہیں سرکاری کھمبوں کو بطور رشوت لوگوں میں تقسیم کرنا جوکہ محکمہ برقیات کا کام ہے طارق فاروق کو چاہیے کہ بجائے انتظامیہ کوکہنا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے انہیں خود اپنا قبلہ ٹھیک کرنا چاہیے اور ماضی میں وہ جو غلطیاں کرچکے ہیں محض گیڈر بھیکیوں سے اب انتظامیہ پر دبائو ڈالنا اُن کے بس کی بات نہیں ہے ان کے لیڈر نواز شریف جوبوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور دیوار پر لکھا اب سب کو نظر آرہا ہے کہ اس ن لیگ کا کیا انجام ہونے والا ہے طارق فاروق نے جس طرح کشمیر کونسل کے فنڈز کی بندربانٹ شروع کررکھی ہے بدوں ٹینڈر لوگوں میں پیسے بانٹے جارہے ہیں کسی محکمانہ کاروائی کے بغیر لوگوں کو پیسوں کی تقسیم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اس پیسے کوجو کشمیر کونسل کا پیسہ ہے کو روکا جائے۔ بھمبر سے جاتلاں روڈ اور بھمبر سے کھمب تک کی سڑک طارق فاروق کے منہ پر طمانچہ ہے اور تعمیر وترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اُس نے 1کلومیٹر سڑک جو چاہ موچویاں اور کانگڑہ میں طارق فاروق نے دی وہ پیسہ یہاں بھی لگ سکتاتھا لیکن ان سڑکوں کی بہتری کے ساتھ ووٹ نہیں مل سکتے وہاں پر لوگوں سے پہلے ووٹ لینے کے وعدے لیے گئے اور پھر وہ سڑک دی گئی۔ طارق فاروق اور انوارالحق جس طرح حکومتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ہر طرح کے جال بچھائے جارہے ہیں اس وقت گلیوں، نالیوں ٹوٹیوں اور کھمبوں کی بندربانٹ جاری ہے لیکن بھمبر کے غیور عوام ان دونوں کے جال میں نہیں آئیں گے ایک بات تو لوگوں نے اپنے ذہنوں میں بٹھائی ہے کہ جس طرح آم کے پودے دوسالہ ہوتے ہیں اس طرح یہ دونوں بھی پانچ سال کے بعد اپنی مکروہ صورتوں کے ساتھ حلقہ 7 کے عوام کو دھوکہ دینے کے لیے آجاتے ہیں اب یہ دونوں ہر جنازہ ،فاتحہ خوانی اور بیمار پرسی کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں یہ بات دعوئے کے ساتھ کہتا ہوں کہ الیکشن کے اگلے روز حلقہ 7 میں کوئی فوتگی ہوئی تو دونوں غائب ہوں گے جیسے کے کوئی سرسے ملا ہی نہیں یہ صرف لوگوں سے ووٹوں کے طلبگار ہیں ووٹ لینے کے بعد عیاشیاں میں مصروف عمل ہوجاتے ہیں انشاء اﷲ بھمبر کے غیور عوام ان دونوں کو ووٹ دے کر ان کی مزید عیاشوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ان دونوں نے ہر گھر میں بھوک پہنچادی ہے میرٹ کا سرعام قتل کرتے ہیں موجودہ الیکشن سٹیٹس گو اور نئے نظام کی جگ ہے موجودہ نظام جوکہ کھوکھلا ہوچکا ہے اب گرنے کے قریب تر ہے انہوں نے کہا کہ میں بھمبر کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کے میرے ساتھ مل کر اس فرسودہ نظام کو جس میں صرف عوام کا استحصال کیا جاتا ہے کا خاتمہ کریں اور وہ نظام لائیں جس میں غریب کی عزت و وقار کو قائم رکھا جائے ، جنرل راحیل شریف نے جس طرح سب سے پہلے اپنے گھر کی صفائی کی ہے اب عوام کی نظریں اور ان کی خواہش ہے کہ اس طرح سیاستدانوں اور ملک کے اندر جوبھی کرپٹ لوگ موجود ہیں اُن کو بھی فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے ہم سب کا حامی و ناصر ہو اس موقع پر حاجی چوہدری محمد عبداﷲ چیف کوارڈی نیٹر تحریک انصاف ضلع بھمبر ، رووف کاشر ڈپٹی چیرمین ڈسپلنری کمیٹی اور انصاف یوتھ ونگ کے سٹی صدر سہل ساگر نونی سمیت درجنوںافراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کے مشہور ہاتھی گیٹ کے سامنے مین ہول اوپر سے کھلا ہے جس سے عوام علاقہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جسکی وجہ سے حادثات معمول بن گئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق پرانی کچہری میں سامنے کھلا مین ہول کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں اگر کوئی غریب آدمی محکمہ کے پاس جائے تو جواب متلا ہے کیا کریں فنڈز موجود نہیں اگر محکمو ں کے پاس فنڈز موجود نہیں ہے تو کروڑوں روپے کی گاریوں کہا ں سے چلتی ہیں جیالوں کو سیکمیں کدر سے مل رہی ہیں عوام علاقہ نے وزیراعظم ، چیف سیکرٹری اور کمشنر میرپور ڈویثرن سے از خود نوٹس لیکر بھمبر شہر کے اندر کھلے ہوئے مین ہولز کو بند کروائے تاکہ کوئی واقعہ پیش نہ آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری کلیم اﷲ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں بہت بڑی قوت بن چکی ہے عوام نے لیٹروں سے جان چھڑا لی ہے ن لیگ آئندہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنے چھوڑ دے آئندہ آزادکشمیر میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی عنقریب سونامی کا ریلا آزادکشمیر میں داخل ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ سونامی آزادکشمیر کے ضمنی الیکشن میں داخل ہونے سے قبل ہی لیٹروں کو بھگا دے گا جس طرح حلقہ ایل اے 3 میرپور کے ضمنی الیکشن میں سونامی نے ایک بال پر 3 وکٹیں گرائی تھیں اس طرح حلقہ بھمبر سمیت پورے آزادکشمیر میں وکٹیں گرائیں گے اور مخالفین کے خواب کو چکنا چور کردے گے حلقہ بھمبر سے ڈاکٹر انعام الحق واضح برتری سے کامیا ب ہوں گے ڈاکٹر انعام الحق ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھا ئے ہوئے ہے باقی موسمی لیڈر ہیں جو صرف بارشوں کے سیزن میں آتے ہیں اور پھرغائب ہو جاتے ہیں ڈاکٹر انعام الحق ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں انشاء اﷲ عمران خان کے ویثرن اور بیرسٹر محمود کی قیادت میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر جنرل کونسل مسلم لیگ ن چوہدری محمد امین برنالوی (ر) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، حاجی غلام رسول بجاڑ سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن تحصیل برنالہ، صدر یوسی برنالہ امانت علی، صدر یوسی ملاٹ محمد اقبال بٹ، ملک مشتاق کیکر، محمد صدیق گجر، محمد شبیر گجرشمالی ، ذوالفقار علی گجر اور چوہدری محمد یعقوب نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ظفر حسین مرزا ایڈووکیٹ کو ممبر کشمیر کونسل بنایا جائے اورکشمیرکونسل کے آمدہ انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ ان کو دیا جائے یہ ان کا حق بنتا ہے ہمارا سردار سکندرحیات، راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر سمیت قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ظفر حسین مرزا ایڈووکیٹ کو کشمیر کونسل کا رکن بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کی شاندار اننگز جاری ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بہت بڑا دھچکہ مغلورہ گائوں سے درجنوں افراد اپنے قبیلے سمیت پی ٹی آئی میں شامل ۔ شامل ہونے والوں میں راجہ محمد اقبال، راجہ محمد عمران، راجہ محمد رزاق، حاجی راجہ بشیر احمد، حاجی مقصود احمد، راجہ خلیل احمد، ماسٹر راجہ محمد اشرف، ماسٹر راجہ عاطف عظیم، نمبردار راجہ اعجاز احمد، راجہ زاہد حسین، راجہ ساجد علی، راجہ شکیل احمد، راجہ عبدالقدر، ماسٹر جواد بٹ نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اور ڈاکٹر انعام الحق کی حمایت کرتے ہیں اور ڈاکٹر انعام الحق کو یقین دلاتے ہیں کہ مغلورہ گائوں سے پی ٹی آئی کو واضح برتری دلائیں گے اس موقع پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر نے کہا ہے کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں بزرگوں اور نوجوانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں شکریہ اداکرتا ہوں کہا کہ ان کے حقوقکا تحفظ کروں گا۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع بھمبر چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ قبل ازیں مورخہ 24 نومبر 2014 کو دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر سے مشتہر آسامیاں معلم القران در گریڈ B-1 کو پُر کرنے کے لیے ٹیسٹ انٹرویو مورخہ 30-4-16 کو بمقام سٹی ہائی سکول محلہ سول ہسپتال بھمبر میں لیے جائیں گے جنہوں نے قبل ازیں درخواستیں نہیں دی تھی وہ موقع پر بھی دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی برنالہ کے راہنما سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف حسین دھینگاوالی ، چوہدری محمد اکرم ٹھیکیدار کڈہالہ، راجہ محمد افضل خان ملوٹ ، چوہدری محمد اسلم آہی، ملک رشید آمگاہ، راجہ رشید چنیاڑہ، عبدالرحمان پھانبڑا ، چوہدری منشا باڑہ، چوہدری عبدالرحمان کویت کڈہالہ، چوہدری قاسم علی کوٹھے جٹاں نے کہا کہ چوہدر ی پرویز اشرف خدمت رواداری تعمیر و ترقی کے ہیرو حق نمائندگی ادا کر دیا ہے انہوں نے سابق ایم ایل اے چوہدری محمد اشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برنالہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کردیا ہے ن لیگ کے امیدوار کا کوئی ایجنڈ نہیں ہے صرف ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ان کا منشور ہے عوام مسترد کردیں گے خدمت شرافت اور ترقی کی سیاست چوہدری پرویز اشرف کو ورثے میں ملی ہے حلقہ برنالہ میں کسی کو عوام کے ساتھ غنڈہ گردی نہیں کرنے دیں گے عوام کے حقوق کا دفاع ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف تعمیر و ترقی کے ہیروہیں جسکا واضع ثبوت سڑکوں کے حال پختہ پلوں کی تعمیر ، میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ نوجوانوں کو روزگا کے مواقع فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ خدمت شرافت اور ترقی کی سیاست چوہدری پرویز اشرف کو ورثے میں ملی یہی وجہ ہے حلقہ برنالہ کے عوام ملوٹ سے لے کر چھمب تک بھاری اکثریت سے ان کے ساتھ ہیں چوہدری پرویز اشرف پہلے سے بھی زیادہ بھاری لیڈ لے کر جیتیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادکشمیر کے صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف، تحصیلدار (ر) محمد اقبال انقلابی کو شعبہ صحافت کے ساتھ منسلک ہونے کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے ان کے قریبی حلقوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ ان کا صحافت کے ساتھ منسلک ہونا باعث مسرت اور لائق تحسین ہے وہ صحافت میں مثبت اور بہتر تبدیلی لائیں گے عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی طورپر صحافی ہیں ملازمت میں آنے سے قبل بھی پیشہ صحافت سے وابستہ تھے دوران ملازمت بھی ان کا شعبہ صحافت سے قریبی تعلق رہا ہے آزادکشمیر کی تاریخ میں وہ واحد تحصیلدار ہیں جو کے پانچ کتابوں کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ہیں عوامی و صحافی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے صحافت کے ساتھ باقاعدہ منسلک ہونے سے غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ ملے گا اور زرد صحافت کا خاتمہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سنیٹرل کمیٹی کے رکن ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف ، چوہدری آفتاب احمد کوہل، راجہ نثار احمد خان بھمبر کیبل، چوہدری کمال سبحانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سنیئر صحافی چوہدری جمیل شفیع ایک کہنہ مشق صحافی اور نڈر و بے باک صحافت کے لحاظ سے پورے آزادکشمیر میں ایک الگ شناخت رکھتے ہیں چوہدری جمیل شفیع صحافت سے درخشندہ ستارے کی ماند ہیں انہوں نے نامساعد حالات میں بھی آزادکشمیر کی صحافت میں مقام بنایا اور صحافیوں کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں انہیں پریس فاونڈیشن آزادکشمیر میں خصوصی ایوارڈ سے نواز ا جانا بلاشبہ انکی خداداد صلاحیتوں کا اعتراف اور ا ہلیان ضلع بھمبر کیلئے عزت و فخر کی بات ہے انہوں نے کہاکہ جہاں بھمبر کے سپوت نے صحافت کے میدا ن میں محنت کرکے اپنا نام روشن کیا وہا ں بھمبر کی عوام کیلئے بھی عزت کا باعث بنے انہوں نے کبھی شرفاء کی پگڑیاںنہیں اچھالی ہیں وہ صحافت کے میدا ن میں اپنی مزید صلاحتیں بھی بروئے کار لائیں گے اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کے سپوت چوہدری موسیٰ جان کا تحصیلدار سے ترقیاب ہو کرافسر مال ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر بننا انتہائی خوش آئیند ہے انکی ترقیابی وسیع تر عوامی مفاد میں احسن اقدام ہے انکی ترقیابی سے میرٹ کا بول بالا ہوا ہے ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد بشیر آف گڑھا رحمن اور چوہدری محمد اسلم آف تیال نے اپنے ا لگ الگ بیان میں کیا اور کہا کہ چوہدری موسیٰ جان ایک فرض شناس ایماندار آفیسر ہیں اور مظلوم کے ساتھی ہیں ان کا ترقیاب ہونا خوش آئیند اقدام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر سی یو جے چوہدری عزرم اقبال نے کہا ہے کہ ڈھیر ی وٹاں ویلفیئرفائونڈیشن کا قیام خوش آئیند اقدام ہے اور عوام علاقہ کے لیے اعلی سہولیات کا محور ہے ڈھیری وٹاں ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر ٹھیکدار انعام الحق چوہدری ایک خدادادصلاحیتوں کے مالک ہیں وہ ایک ایماندار اور زمہ دار شخصیت ہیں ان نے ویلفیئر فائونڈیشن قائم کرکے اہلیان علاقہ کے لیے احسن اقدام کیا ہے جس عام آدمی کی خدمت خلق کرنے کا شرف حاصل کیا ہے اور غربا ء کے لیے خون کابندوبست اور ایمولینس کی سہولیات ایک عظیم کارنامہ ہے جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ ان کے شکرگزار ہے اور دعا گو ہیں اﷲ تعالی ان کو ہمت اور حوصلہ دے تاکہ مزید ویلفیئر کے کاموں میں اضافہ کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری صابرحسین آف سوکاسن نے کہا ہے کہ صدر سی یو جے سنیئر صحافی چوہدری جمیل شفیع کو اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ ملنا قابل ستائش اقدام ہے بلاشبہ ان کی شاندار صحافتی خدمات کا زمانہ معترف ہے انہوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کی ان خیالات کا اظہار چوہدری صابر حسین آف سوکاسن نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ کہ سنیئر صحافی چوہدری جمیل شفیع کو پریس فائونڈیشن ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا جانا احسن اقدام ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے خطہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جرنلسٹس ایوارڈ دینے کا اہتمام کیا۔