بھمبر کی خبریں (چوہدری جمیل احمد سے) 26/3/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (مہ نگار) وزیر فزیکل پلاننگ پبلک ہیلتھ و ہاوسنگ چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میرپور کے کامیاب جلسہ عام نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا میرپور کے عوام نے چوہدری اشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے تحریک انصاف کے ڈانس کلچر کو میرپور کی عوام نے مسترد کر دیا ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویزاشرف نے گزشتہ روز یہاں بھمبر میں جلسہ عام میں شرکت کرنے والے پی پی کے کارکنوں اور عہدیداران کے ایک بڑے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عوام 29مارچ کو پارٹیاں بدلنے والوں کو شکست فاش دیں گے اس موقع پر ملک زاہد حسین ، ملک رشید آمگا ہ، عبدالرحمان پھانبڑا ، حاجی باغ حسین، چوہدری اکرم ٹھیکیدار ملک خادم، چوہدری عامر شہزاد، عبدالرحمان، راجہ فیاض گوگا، چوہدری مظہر کڈہالہ، ملک لیاقت ملوٹ، چوہدری عبدالحق باڑہ ، چوہدری حیدر علی، چوہدری اکبر، چوہدری زمان ،بابا کالا، ملک ظفر ، راجہ جمیل انجم، حافظ نوید، چوہدری جاوید، چوہدری لطیف ، چوہدری جبار، راجہ ہارون سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (مہ نگار) ٹیوٹا آزادکشمیر کے زیر انتظام گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسیٹیوٹ بھمبر میں اپنوں کو نواز نے کا سلسلہ جاری ۔ پرنسپل کی 18گریڈ کی پوسٹ پر چہتے 16گریڈ کے انسٹرکٹر کو میرپور سے بھمبر کا چارج دے دیا گیا ۔ سٹی یو تھ بھمبر کے نوجوانوں کا شدید ردعمل کااظہار ۔ اس سے قبل بھی گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسیٹیوٹ بھمبر میں غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا اور مقامی افراد کا حق مارا گیا اور اب مستقل پرنسپل کو مظفرآباد گھر بیٹھا کر لاکھوں روپے سالانہ تنخوا ہ مفت میں دی جارہی ہے اور پرنسپل کی جگہ میرپور سے 16گریڈ کے انسٹرکٹر کو انسیٹیوٹ کے مالیاتی اور انتظامی اختیارات کا مالک بنا کربھیج دیا گیا ہے سٹی یوتھ کے نوجوانوں عبیدالرحمان، علی امجد، جہانگیر اکرم، چوہدری احمد طارق، اویس بھٹی اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ ووکیشنل انسیٹیوٹ بھمبر میں پرنسپل کی آسامی پر مستقل 18گریڈ کے آفیسر تعینات کیا جائے ۔جس پرنسپل کو ہیڈ آفس میں بیٹھا کر خزانے کو لاکھوں روپے کی پھکی دی جارہی ہے اب کی بار شدید ردعمل ہوگا اور شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری ٹیوٹا انتظامیہ پر ہوگی ۔ محکمہ ٹیوٹا والے سن لیں کہ بھمبر یتیم ضلع نہیں ہے نا انصافی نہ کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (مہ نگار) وزیر مال و کسٹوڈین آزادحکومت چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے چوہدری اشرف کے حق میںفیصلہ دے دیا ہے میرپور قربانیاں دینے والے لوگوں کا شہر ہے شہداء کی پارٹی ہی جیتے گئی۔ سماہنی بھمبر سے سب سے بڑے جلوس نے جلسہ عام میں شرکت کی اور ثابت کہ یہ پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے ان کے ہمراہ حاجی چوہدری محمد یونس کالچھ، ماسٹرراجہ ظفر اقبال، ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی سماہنی ، چوہدری اسلم ، بابو چوہدری نواز، چوہدری شوکت اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ایک بڑا جلوس چوہدری علی شان کی قیادت میں جلسہ عام میں شرکت کے لیے روانہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا شو بر ی طرح فلاپ ہو گیا ہے۔