بھمبر کی خبریں چوہدری خالد سے 20/3/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوئی بھی ملک اور قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے مستقبل میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں تعلیمی میدان کے اندر ترقی کرنا ہو گی نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے مستقل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اورین پبلک سکول مستقبل کی معیاری تعلیم گاہ ہو گی اساتذہ کا جذبہ لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور نے بھمبر کے نواحی گائوں رنڈیام میں اورین پبلک سکول کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بچے قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں ان کی بہتر پرورش والدین کے بعد درس گاہ کے استاد کی ذمہ داری ہوتی ہے انکے مستقبل کو نکھارنے ، بہتر اور معیاری تعلیم و تربیت کیلئے اورین پبلک سکول کے پرنسپل اور سٹاف کی محنت اور کارکردگی لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ رنڈیام جیسے پسماندہ علاقے کے اندر جدید اور معیاری تعلیم گاہ کا قیام خوش آئند ہے سکول کے اساتذہ اور عوام علاقہ مل جل کر اس تعلیمی ادارے کو کامیاب کریں کیونکہ یہی ادارہ علاقے عوام اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے تقریب سے سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر الائیڈ سکول ڈاکٹر طارق شاکر ، ارشد محمود غازی، ذیشان مصطفی ،چوہدری غلام نبی ، چوہدری عبدالغفور سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا سکول آمد پر سکول کے بچوں اور سٹاف نے مہمان خصوصی کا پر تپاک استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 25 مارچ میرپور میں ہونیوالے عمران خان کے جلسہ عام میں برنالہ سے PTI کا قافلہ ملک افتخار طیب اعوان، چوہدری ذوالفقار اور ملک وسیم اعوان کی قیادت میں شرکت کریگا تفصیلات کے مطابق میرپور میں ضمنی الیکشن کے دوران 25 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت میں 25مارچ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے آزاد کشمیر بھر کی طرح برنالہ سے PTI کے امیدوار عبدالمالک اعوان کی طرف سے میرپور جلسہ عام میں جانے کیلئے برنالہ سے بھی ایک بڑا قافلہ شرکت کریگا برنالہ سے تحریک انصاف کے قافلے کی قیادت ملک افتخار طیب اعوان ، چوہدری ذوالفقار علی ، حاجی فضل کیکر اور صدر یوتھ ونگ یونین کونسل ملوٹ ملک وسیم اعوان کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مبلغ اسلام پیر محمد نقیب الرحمن آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی 25 مارچ کو بڑھنگ میں سالانہ محفل میلاد میں خصوصی خطاب کرینگے محفل میلاد کے انعقاد کے انتظامات مکمل تفصیلات کے مطابق عظیم الشان محفل میلاد 25 مارچ بروز بدھ دن 12 بجے رہائش گاہ راجہ محمد اقبال ریٹائرڈ اکونٹس آفیسر منعقد ہو گی محفل میلاد میں مبلغ اسلام پیر محمد نقیب الرحمان آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی خصوصی شرکت کرینگے جبکہ معروف نعت خواں حافظ احسان اور حبیب الرحمن ثنا خوانی کرینگے جبکہ محفل میلاد کے منتظمین کے فرائض چوہدری پرویز شہزادمدرس ، قاری ذوالفقار اور راجہ عامر اقبال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) میر پو ر کے غیو رعوام حکومت کے دھو کے میںنہیں آئیں گے 29ما ر چ کو بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی بھا ری اکثر یت سے کامیا ب ہو نگے 25ما ر چ کو میر پو ر آمد پر عمرا ن خا ن کا فقید المثا ل استقبا ل کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا رمعروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اورنو ن لیگ نے اندرو ن خا نہ گٹھ جو ڑ کر رکھا ہے وفا قی اور ریا ستی حکومت بھی بیر سٹرسلطا ن محمو دچو ہدر ی کو ہرا نے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ان تما م کے باوجود میر پو ر کے غیو ر اور غیرت مند عوام بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کر یں گے انہو ں نے کہا کہ چو ہدر ی عبد المجید اور فاروق حید ر اپنے تما م تر لا ئو لشکر اورسر کا ری وسا ئل کے استعما ل جھو ٹے اعلا نا ت پیسو ں کی تقسیم نو کریو ں کے لا رے ،دھو نس دھا ند لی کے با وجو دبو کھلا ہٹ کا شکا ر ہیں کا رنر میٹنگ میں غلیظ اوربہو دہ زبا ن استعما ل کر کے چو ہدر ی عبدا لمجید وزیر اعظم کے عہد ے کی بھی تو ہین کر رہے ہیںلیکن اب سب کے با وجو د شکست پیپلز پا رٹی اور نو ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے نو از شر یف اور زرداری بھی ملکر بیرسٹر سلطا ن کا مقا بلہ نہیں کر سکتے 25ما رچ کو میر پورآمد پر عمرا ن خا ن کا تا ریخی اور فقید المثا ل استقبا ل کر کے ثابت کر یں گے کہ میر پو ر ہی نہیں بلکہ پو را آزاد کشمیر عمرا ن خا ن کا قلعہ بن چکا ہے 29ما ر چ کو بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی کا میا بی سے آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کی کا میا بی کا آغا ز ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر میرپور کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی کی حکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے یوتھ کے نوجوان پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں یوتھ چوہدری اشرف کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار PYO سٹی بھمبر کے صدر عدیل قربان نے کیا انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام با شعور ہیں اور اقتدار کیلئے بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو خوب جان چکے ہیں بیرسٹر سلطان محمود ذاتی مفادات اور اقتدار کے حصول کیلئے 6 پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے جس کو میرپور کے عوام اور عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہ ہے ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد، برطانیہ اور یورپ کے کلبوں میں عیاشیاں کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں 5 سال بعد بیا بیس بدل کر عوام کو بے وقوف بنا کر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے اس ڈرامہ بازی کو میرپور کے عوام خوب جان چکے ہیں اس بار میرپور کے غیور عوام کلبوں اور فوٹو سیشن کی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے 29 مارچ کو پیپلز پارٹی کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا انہوں نے کہا کہ تین سالہ حکومت میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی پیپلز پارٹی کارکردگی کی بناء پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔۔