بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 13/12/2014

Bhimber Map

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ برنالہ کے بنیادی مسائل عبدالمالک اعوان کی قیادت میں حل ہونگے آئندہ , میں عوامی طاقت سے عبدالمالک اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے موجودہ سیای قیادت نے خطہ برنالہ بالخصوص یونین کونسل ملوٹ کو تعلیم ،صحت کی سہولتوں ،سڑکوں اور پینے کے صاف پانی کی سہولتوں سے محروم رکھا اب برنالہ کے عوام بیدار ہو چکے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میںانہیں یونین کونسل ملوٹ سے عبرت ناک شکست دینگے ان خیالات کااظہار صدر تنظیم الاعوان یوتھ ونگ حاجی پورہ ملک عامر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ حلقہ برنالہ کو ہمیشہ سے ہی استحصالی گروپوں نے اپنے اپنے عتاب کا نشانہ نبایا۔

بالخصوص پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا انہوںنے کہاکہ اسی گھٹن کے ماحول میںحلقہ برنالہ کی سیاست کے اندر عبدالمالک اعوان کا نام ایک خوشگوار جھونکے کی مانند ہے اور ہمیں امید ہے کہ شرافت اور ایما نداری کے پیکر عبدالمالک اعوان آئندہ الیکشن میںکامیاب ہو کر علاقہ کو درپیش مسائل کے حل اور برنالہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے علاقہ کی اعوان برادری اور دیگر برادریاں آئندہ الیکشن میں عبدالمالک اعوان کی بھرپور سپورٹ کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور استحصالی ٹولے کو ان کی اوقات یاد دلا دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت مسلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے نریندر مودی حکومت جان لے کہ کشمیری اپنی حقیقی آزادی تک کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے آزادی کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے دنیا کی کوئی طاقت حق آزادی سے محروم نہیں کر سکتی مسلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کیمطابق حل کرانے کیلئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کردار ادا کریںان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری مالیات محمد منشاء وقار نے صحافیوں سے ایک نشست کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ کشمیری گزشتہ آدھی صدی سے اپنی خود مختاری ،سالمیت ،تشخص اور مکمل آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں خطہ جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر بھارت قابض ہے جبکہ دیگر 3حصے بھی مختلف ذرائع سے زیر عتاب ہیں جہاں پر تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کے مختلف حربے آزمائے جا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی آّزادی کی صدا دبانے کیلئے مختلف طاقتیں کشمیریوں کو تقسیم کرنے اور انہیں حقیقی جدوجہد سے دور رکھنے میں کامیاب ہو رہی ہیں جو کشمیری قو م کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب بنانے کیلئے غیر ریاستی جماعتوں کا ساتھ چھوڑ کر ایک متفقہ پلیٹ فارم پر یکجا ہونا پڑے گا بصورت دیگر کشمیری شناخت اور تاریخ صرف کتابوں کے اوراق کی زینت بن کر رہ جائے گی انہوںنے کہاکہ فریڈم موومنٹ سیاسی و سفارتی محاذ پر ہر حال میںاپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور پوری کشمیری قوم کو یکجا کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کی کمان کشمیریوں کے ہاتھوں میںلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی انہوںنے کہاکہ تمام قوم پرست تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر تحریک آزادی کشمیر کو مضبوط بنانے کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محمد صادق نے کہاکہ 18دسمبر کا احتجاج دھاندلی زدہ حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا عمران خان کی قیادت میں جلد نیا پاکستان بنے گا فیصل آباد اور کراچی میںکامیاب پہیہ جام ہڑتال حکمرانوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ فیصل آباد اور کراچی کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نوازشریف سے نجات چاہتے ہیں کراچی میں تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے بغیر گولی چلائے کوئی توڑ پھوڑ کیے بغیر کراچی شہر بند کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن احتجاج کو پر تشدد احتجاج بنانے کیطرف دھکیل رہی ہے۔

فیصل آباد میںن لیگ اور انتظامیہ کے گلو بٹوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولیاں اور ڈنڈے برسا کر پرامن احتجاج کر پرتشدد بنایا انہوںنے کہاکہ حق نواز شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی حق نوازشہید کا خو ن رنگ لائے گا اور پاکستان سے بادشاہت کا خاتمہ ہو گا لوگوںکو حقیقی جمہوریت ملے گی انہوںنے کہاکہ 18دسمبر کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی طے کرلی ہے انشاء اللہ 18دسمبر کا تاریخ ساز احتجاج دھاندلی زدہ حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی پنڈی جہونجہ کے راہنما ٹھیکیدار چوہدری محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بلدیہ بھمبرمیں ایڈمنسٹریٹرکی پوسٹ پر جماعت کے لیے قربانیاں دینے والے شخص کو لگایا جائے اگر کسی غیر جماعتی شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا یا پھر جیالوں کو نظر انداز کیاگیا تو پھر بھمبرمیں دمادم مست قلندر ہو گا عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونگے جماعت کے تقیسم ہونے کی ذمہ دار حکومتی شخصیات اور پارٹی کی ریاستی قیادت ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر بھر میںصوابدیدی پوسٹوں پر پہلے بھی پیسے لیکر ایسے لوگوں کو تعینات کیاگیا ہے جن کا پیپلزپارٹی سے دور دور تک کوئی تعلق نہ ہے زرداری ہاؤس میں صوابدیدی پوسٹوں کیلئے بولیاں لگا ئی جارہی ہیں قربانیاں دینے والے جیالوں کو نہ صرف نظرانداز کیا جارہاہے بلکہ ان کا معاشی قتل عام بھی کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ جیالوں کا صبر اور برداشت ختم ہو گئی ہے اگر بھمبرمیں کسی غیر جماعتی شخص کو صوابدید ی پوسٹ پر تعینات کیاگیا تو ہم بھمبر میںپارٹی قیادت کیخلاف دمادم مست قلندر کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری پارٹی کی ریاستی قیادت اور حکومتی شخصیات پر عائد ہو گی۔