بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 07/01/2015

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ٹریفک پولیس بھمبر نے سال 2014 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1 کروڑ 29 لاکھ 49 ہزار 400 روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ 6228 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر بھمبر رانا رضوان نے میڈیا کو سال 2014 کی کا رگزاری رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس ضلع بھمبر نے سال 2014 میں 32334 گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 12949400/= روپے جرمانہ کیا جبکہ 6228 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا اوور لوڈر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو 1182800/= روپے جرمانہ کیا 289 گاڑیوں کو اوور چارجنگ سواریوں سے زائد کرایہ لینے کا مرتکب پاتے ہوئے 10800/= روپے جرمانہ کیا 1527 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 465400/= روپے جرمانہ کیا اور انکی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا 1570 بدوں بغیر پلیٹ ضبط کیے جبکہ موٹر سائیکل 6300 بدوں ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جو ہیلمٹ پیش کرنے پر ان کے حوالہ کئے گئے 977 بدوں فٹنس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو780900/= روپے جرمانہ کیا گیا 123 کالے شیشے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو 62000 روپے جرمانہ کیا گیا اور کے کالے شیشے اتار ے گے تمام واہلیشنز میں 1035300روپے جرمانہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں میونسپل مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ کی ناقص اور مضر صحت منرل واٹر فروخت کنندگان کے خلاف ایکشن میونسپل مجسٹریٹ نے پانی فروخت کرنے والے لاری اڈہ کے تمام مشروبات فروشوں کو میونسپل کمیٹی بھمبر میں طلب کر لیا واٹر فروخت کرنے والے پانی کی پڑتال کی گئی اور انہیں سخت ہدایت دی گئی کہ آئندہ رجسٹرڈ منرل واٹر کمپنیوں سے ہی پانی حاصل کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی مزید برآں ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور نے میونسپل کمیٹی بھمبر کی حدود میں گوشت فروخت کرنے والے تمام قصابوں کو میونسپل کمیٹی بھمبر میں طلب کر کے انہیں ہدایات جاری کی وہ شہر میں معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائیں ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف جرمانہ / گرفتاری کی کارروائی ہو گی مشروبات فروخت کنند گان / قصابوں کی طلبی کے دوران چیف آفیسر ملک محمد رزاق اعوان ، میونسپل مجسٹریٹر زاہد مجید شیخ اور دیگر انسپکٹران بھی موجود تھے دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور کے اقدامات کو عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ سماجی برائیوں کو قلع قمع کرنے میں آئندہ بھی اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس واپس لیا جائے حکومت ایک ہاتھ سے عوام کو دے اور دوسرے ہاتھ سے واپس لے رہی ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کم کمی کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے مقابلے میں حکومت نے جو عوام کو ریلیف دیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے اوپر سے ستم ظریقی یہ ہے کہ دوسری طرف حکومت نے پٹرولیم اشیاء پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا ہے یہ ایسے ہی ہے کہ حکومت نے ایک ہاتھ سے عوام کو کچھ دیا تو دوسرے ہاتھ سے فورا ً واپس لے لیا انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں جو کمی ہوئی ہے اس سے امیروں کو فائدہ ہوا ہے غریبوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا غریب آدمی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتا ہے اور وہ اس کا آج بھی وہی کرایہ ادا کر رہا ہے جو وہ پہلے ادا کرتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قائداعظم کے اصولوں سے انخراف نے ملک کو کمزور کر دیا ہے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سائوتھ افریقہ کے صدر چوہدری ماجد مکیانہ نے صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے باسی کرپشن ، میرٹ کا قتل عام اور دہشت گردی کی فضاء میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں قائداعظم کے پاکستان کو سرمایہ داروں ، جاگیر داروں اور موروثیت نے جکڑ رکھا ہے قائداعظم کے اصولوں سے انخراف کی وجہ سے ملک کمزور ہو چکا ہے اگر ہم آج بھی قائداعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں کو اپنا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی سیاست کا بنیادی اصول سچائی اور دیانت داری تھا ان کے تصور میں کرپشن اقربا پروری اور استحصال کی کوئی گنجائش نہ تھی حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی بدولت آج ملک دہشت گردی اور کرپشن سمیت دیگر سیاسی و سماجی برائیوں کا شکار ہے اگر ہم آج بھی قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو جائیں تو ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

Maqadam Hafiz Quran Ceremony

Maqadam Hafiz Quran Ceremony