بھمبر کی خبریں چوہدری خالد سے 19/1/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے حضورر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی خاطر مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کوتیار ہیں فرانسیسی اخبار کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار میلاد کمیٹی بھمبر کے صدر چوہدری محمداکرم مقدم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے یہودی و صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے گستاخانہ خاکے کی دوبار اشاعت عالمی جنگ کی سازش ہے فرانس کے سفارتکار کو فوری طور پر ملک پاکستان سے نکالا جائے انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پورے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی تمام اسلامی ممالک اور او آئی سی خاکے شائع کرنے والے ممالک کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی اور معاشی بیکاٹ کرے حکومت پاکستان اس معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کفر کی سازشوں کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کر ے اور نبی اکرم ۖ کی شان میں توہین کرنے والوں کو سزا دالائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کے سر قلم کئے جائیںیہودی لابی نے فرانس سے شائع ہونیوالے اخبار میں نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا ہے حضور اکرم ۖ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار راہنما کشمیر فریڈم موومنٹ سعودی عرب تصور جنجوعہ نے ٹیلی فونگ بیان میں کیاانہوں نے کہا اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اسلام امن اور عافیت کا درس دیتا ہے دنیا کے اندر توحید و رسالت کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں حضور اکرم ۖ کی ذات اقدس مسلمانوں کو اپنی جان سے بھی زیادہ مقدم ہیں اسلام دشمن امت مسلمہ کی صداقت اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر نا مرودی، فرعونی و یزیدی فتنوں پر امڈ آئے ہیں مسلمان اپنے نبی ۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے عالمی حکمران یہود و نصاری کو خوش کرنے کے بجائے گستاخانہ سرگرمیوں کے سدباب کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں انہوں نے کہا فرانس میں نبی آخری الزمان ۖ کے خاکے تیار کرنا ابلیسی عمل ہے جسے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی دکھ ہوا مسلمان تمام انبیاء اکرام کے ادب و اخترام کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا اگر گستاخانہ خاکوں کا راستہ نہ روکا گیا تو مستقبل میں یہ ابلیسی فعل بہت بڑی تباہی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور عافیت کا درس دیتا ہے کسی بھی مذہب بھی کسی بھی نبی کی توہین غلط ہے انبیاء اکرام سمیت تمام مقدس شخصیات کی توہین کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کر دی جاتی تو پیرس جیسا واقعہ کی نوبت نہ آتی انہوں نے کہا نبی اکرم ۖ پوری امت کی عظیم ہستی ہیںکوئی بھی ایسی ہستی کے بارے میں اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہیں کر سکتا تمام عالم اسلام کو مل کر ایسے ناسوروں کا خاتمہ کرنا ہو گا جو ہمارے نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخی کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پونا بس حادثہ اور دیگر روڈ ایکسڈنٹ میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں تین تین لاکھ کے ڈیتھ کلیم کے چیکس کی تقسیم ڈپٹی کمشنر بھمبر نے متوفیان کے ورثان میں چیک تقسیم کر دئیے تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال سماہنی پونا کے مقام پر بس حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں ڈیتھ کلیم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثان میں فی کس 3,3 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے اس موقع پر چیک وصول کرنے والوں میں راشد رشیدبرنالہ، شیر آغا میرپور ، فاطمہ بی بی بڑوھو، محمد صدیق چہاولہ پونا، محمد رفیق برجاہ ، محمد ندیم خان درہال گگاں، صافین بی بی پونا دبل ، پروین اختر گائیاں، چوہدری مشتاق پنڈ نہالہ ، نازیہ بیگم اسلام گڑھ، انور بی بی ہری پور، کوثر بی بی ضلع اٹک، نصیبہ بی بی ضلع کرک، محمد رفاقت سیالکوٹ، محمد الیاس ضلع چینوٹ ، مسماة سید بیگم برنالہ، محمد معروف درہال سماہنی، اور مرزا رفعت محمود بھمبر خاص شامل تھے ڈیتھ کلیم چیک تقسیم کرنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری حق نواز، تحصیلدار بھمبر شہزاد عباسی ، سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پٹرول کا بحران مسلم لیگ نون کی حکومت کی نا اہلی ہے حکومتی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے پٹرول بحران پر وزیر پٹرولیم کومستعفی ہو جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ملکی بحرانوں پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت کی مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے پوری قوم پٹرول کے بحران سے عذاب کا شکار ہے پٹرول بحران سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں لوگوں کے کاروبار اور روز گار بری طرح متاثرہوا ہے وفاقی وزراء اپنی نا لائقی تسلیم کرنے اور منافی مانگے کے بجائے اپنی وزارت سے مستعفی ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ہمیشہ عوام پر عذاب ثابت ہوئی ہے ملک کے اندر جب بھی مسلملیگ نون کی حکومت آئی ہے تو ملک مشکلات بحرانوں اور قدرتی آفات کا شکار ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جو حکومت پٹرول کے بحران پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں رکھتی وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پر کیسے قابو پائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھمبر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام 3 روزہ پولیو مہم شروع پٹرول کی قلت کے باعث پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 3 روزہ پولیو مہم شروع ہو گی پولیو مہم 19 جنوری سے لیکر 21 جنوری تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے پٹرول کی قلت کے باعث ضلع بھر میں پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے ضلع بھمبر کے دور دراز علاقوں میں پولیو ٹیموں کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ صحت کے ملازمین اور پولیو ٹیمیں اپنا اہداف حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں محکمہ صحت کے ملازمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پٹرول کی قلت اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باوجود بھی پولیو مہم کو ہر ممکن کامیاب بنائینگے انہوں نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میونسپل کمیٹی کا 26 جنوری سے ہفتہ صفائی مہم منانے کا اعلان ہفتہ صفائی مہم کے دوران شہر بھر میں سڑکوں ، گلیوں ، نالیوں اور نالوں کی صفائی سمیت صفائی آگاہی مہم بھی شروع کی جائیگی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بھمبر کے ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور نے بھمبر میں 26 جنوری س لیکریکم فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران شہر بھر میں سڑکوں ، محلوں ، گلیوں، نالیوں اور اطراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی جائیگی اس دوران کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کے خاتمہ اور بند نالیوں کو کھولنے اور نالہ بھمبر کے اطراف پڑے گندگی کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگایا جائیگا اس دوران شہریوں میں صفائی اور ستھرائی کے لئے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائیگی جب کے شہر میں بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ واک ریلی بھی نکالی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ ،نائب صدر راجہ مسعود ،سیکرٹری جنرل انجینئر یاسر رزاق ،سٹی صدر حامد ناصر راجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزادی رائے کے نام پر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے کی اجاز ت نہیں ہونی چاہیے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر شدید مذمت کرتے ہیں نبی آخر الزمان ۖ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے تمام مسلمان حضور ۖ سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں جو ان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اس اشتعال آمیز حرکت سے پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کو دکھ پہنچایا گیا ہے اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے حضرت محمد ۖ تمام جہانوں کے رحمت کا باعث ہیں توہین آمیز خاکوں جیسی گستاخانہ حرکات کے مرتکب افرا د کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے اور بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ضرور ی ہے کہ عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے تا کہ آئندہ کسی بھی مذہب کے خلاف قابل مذمت حرکت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا موت ہے فرانس کے جریدہ میں حضور سرور کونین کے حوالہ سے شائع ہونے والے خاکے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سلام مذہبی روایات کا درس دیتا ہے جبکہ اسلام میں غیر مسلموں کو بھی وہ حقوق حاصل ہیں جو مسلمانوں کو ہیں فرانس کے جریدے نے اپنی سستی شہرت اور مقبولیت حاصل کرنے کیلئے یہ گھنائونا فعل سرانجام دیا ہے جس پر یہ کسی بھی معافی کے قابل نہیں ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ تمام مسلم امہ کو چاہیے کہ وہ فرانس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کیخلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں اور پاکستان میں مقیم فرانسسی سفارتکار کو پاکستان سے بدر کیاجائے ۔ حضور سرور کونین ۖ نے ہمیشہ غیر مسلموں کو اہمیت دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام تلوار نہیں بلکہ اخلاقیات کی وجہ سے آج دنیا کا عظیم مذہب بن چکا ہے لیکن غیر مسلم قوتوں کی طرف سے گستاخانہ خاکے شائع کرنا انتہائی غلیظ اور گندی حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ ،نائب صدر راجہ مسعود ،سیکرٹری جنرل انجینئر یاسر رزاق ،سٹی صدر حامد ناصر راجہ ،ندیم صابر آزاد ،چوہدری قیصر ،چوہدری یاسر ،چوہدری عاقب ،انجینئر زبیر و دیگر نے جونیئر ٹیکنیشن بی ایچ یو جاتلاں چوہدری اشرف کے بڑے بھائی اور کرامت کھڑی کے بہنوئی چوہدری اکرم کی وفات پر گہر ے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میںجگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔