بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماجی تنظیمیں انسانیت کی خدمت کو حقیقی معنوں میں اپنا اشعار بنائیں NGO’s فوٹو سیشن سے باہر نکل کر حقیقی معنوں میں کام کریں اور کام زمین کے اوپر ہوتے ہوئے نظر آنا چاہیے بھمبر میں معذور بچوں کو معاشرے میں با عزت مقام دینے اور ڈائیلاسز کے مریضوں کو نئی زندگی دینے کیلئے کی جانیوالی کاوشیں قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ فرزانہ یعقوب نے بھمبر کے دورے کے دوران معذور بچوں کے سکول صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور چنار فری ڈائیلاسز کے وزٹ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ سپیشل بچے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت کر کے معاشرے کا کارآمد اور مفید شہری بنایا جا سکتا ہے معذور بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے اور ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ادارے کی کارکردگی انتہائی متاثر کن ہے اور کسی بھی بڑے ادارے کے معیار سے کسی طور بھی کم نہ ہے جبکہ چنار فری ڈائیلاسز سنٹر ڈائیلاسز کے مریضوں کو نئی زندگی دینے کیلئے بہتر خدمات سر انجام دے رہا ہے ایسے اداروں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جانا اشد ضروری ہے جبکہ مخیر حضرات اور درد دل رکھنے والوں کو خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے دورہ بھمبر کے موقع پر این جی او کوآرڈنیشن کونسل آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر اقبال، نائب صدر راجہ مسعود اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سردار شکیل احمد، سوشل ویلفیئر آفیسر محترمہ سہیلہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے جناب سیکرٹری تعلیمات سکولز ایلیمنٹری و سکینڈری کے 35 نکاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کے جائزہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع بھمبر چوہدری محمد اشرف کی زیر صدارت پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں میٹنگ ہوئی جس میں صدر معلمین ثانوی مدارس ( مردانہ ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری طالب حسین اور اے ای اوز صاحبان نے شرکت کی میٹنگ میں 35 نکاتی ایجنڈا کے متعلق تمام صدر معلمین اور اے ای اوز سے بریفنگ لی گئی اور کاکردگی کو چیک کیا گیا اور تمام صدر معلمین اور اے ای او صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایجنڈا پر عملدرآمد کویقینی بنائیں ڈی ای او بھمبر ( مردانہ ) چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ 26 مارچ 2015 نئے تعلیمی سال کے آغاز سے تمام معلمین گائون پہن کر کلاس روم میں جانے کی پابند موبائل کے استعمال پر اور دفاتر ، احاطہ سکول میں سگریٹ نوشی پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی خلاف ورزی قابل مواخذہ ہو گی میٹنگ میں سختی سے ہدایت کی گئی کہ 16 مارچ 2015 سے 25 مارچ 2015 تک صرف طلبہ کو تعطیلات ہونگی جبکہ جملہ سٹاف ادارہ جات میں حاضر رہیں گے اور داخلہ مہم چلائینگے اور زیادہ سے زیادہ طلبہ کے داخلہ کو یقینی بنائینگے داخلہ مہم کے سلسلہ میں بینرز آویزاں کیے جائینگے اور تشہیری مہم بھی چلائی جائیگی ڈی ای او بھمبر ( مردانہ ) چوہدری محمد اشرف نے صدر معلمین اور اے ای اوز صاحبان کو ہدایت کی کہ موجودہ سیشن میں کئے گئے داخلہ جات کا سابقہ سیشن میں کئے گئے داخلہ جات سے موازنہ کیا جائیگا اور زیادہ داخلہ جات کرنے والے ادارہ جات کو تعریفی اسناد بھی دی جائینگی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے واضح ہدایت کی کہ آئندہ سیشن میں 35 نکاتی ایجنڈا میں مقررہ نصاب ہی مکمل طور پر پڑھایا جائیگا کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہ ہو گی میٹنگ کے آخر میں ڈی ایجوکیشن آفیسر بھمبر نے جملہ شرکاء کا مختصر نوٹس پر میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ جملہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگااور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں جائینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پاڑٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر دنیا کا ایک فلش پوائنٹ بن چکا ہے ایسا ملک جس نے غلط طور پر لاکھوں لوگوں کو قتل کیا بے گناہ لوگوں کی بلا تفریق قتل و غارت گری کی وہ کبھی بھی سلامتی کونسل کا ممبر نہیں بن سکتا اسکا سلامتی کونسل کا امیدوار تنہا اصل میں اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور عالمی انسان حقوق کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے بھارت اور انگریز نے مل کر مسئلہ کشمیر پیدا کیا رائے شماری کشمیری قوم کا بنیادی انسانی حق ہے امریکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرئے امریکہ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو رہا ہے اصل میں جنوری 1947 کے الیکشن رائے شماری ہی تھے بھارت اسکو رائے شماری تسلیم کر کے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ ختم کرے ان الیکشن میں کشمیر کی اکثریت نے مسلمان نمائندوں کو منتخب کیا بھارت اب سازش پر سازش کر رہا ہے مگر اسکو آخر کا شہیدئوں کے خون کے صدقے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا 1948-49 کی قراردادوں میں بھی اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل طلب قرار دے چکا ہے پنڈت نہرو وزیراعظم ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرتے ہوئے رائے شماری کا اعادہ کیا مگر ابھی تک بھارت خرابی پر تلا ہوا ہے 1846 کا انگریز و گلاب سنگھ معاہدہ امر تسر نہایت غلط اور مسترد شدہ ہے جو صرف انسانی جانوں کا جعلی سودا تھا یہ معاہدہ بھی انسانیت کے نام پر ایک بد نما داغ ہے بھارت جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرے اس وقت گاندھی ، سردار پٹیل اور مولانا ابو الکلام آزاد بھی کشمیر کو مسلم آبادی کے مطابق حق دینا چاہتے تھے مگر ہندو اور تنگ نظر کانگرسیوں کی وجہ سے بھارت نے جبراً کشمیر پر قبضہ کر لیا انہوں نے کہا کہ آخر کار بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہو گا۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ مسعود اسلم نے کھانے کی دعوت کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی نہ تو کوئی مشاورتی اجلاس ہوا اور نہ ہی راجپوت برادری میں کوئی گروپ بن رہا ہے میڈیا بھی خبر شائع کرنے سے قبل خبر کی تصدیق کر لیا کریں ان خیالات کا اظہار راجہ شہزاد اقبال ، راجہ محمد فیاض آف دعورہ راجگان نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں راجہ مسعود اسلم نے پوٹھی میں کھانے کی دعوت دی تھی جس میں کسی قسم کی کوئی سیاسی گفتگو نہ ہوئی اور نہ ہی کسی برادری کا مشاورتی اجلاس تھا ہمارا راجہ مسعود اسلم سے ذاتی تعلق ضرورہے سیاسی تعلق نہ ہے کھانے کی دعوت کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں میڈیا بھی سنی سنائی بات سن کر خبر نہ بنایا کریں خبر شائع کرنے سے قبل خبر کی تصدیق کر لیا کریں انہوں نے کہا کہ راجپوت برادری میں کوئی نیا گروپ بن رہا ہے اور نہ ہی ہم کسی گروپ کا حصہ ہیں آئندہ ہمارا نام استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کیلئے رضا ربانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انکا بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ بننا خوش آئند ہے انکے چیئرمین سینٹ بننے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دیرنیہ مخلص اور نظریاتی سینئر راہنما رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بنوا کر آصف علی زرداری نے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں رضا ربانی کا چیئرمین سینٹ بننا آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل ہے ملک کے اندر جمہوری تسلسل بھی پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کے مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی پیپلز پارٹی ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انکا بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونا پیپلز پارٹی ملک اور جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے اس سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط و مستحکم ہو گی اور اس کے پورے ملک کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی ہے پیپلز پارٹی نے کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار حاصل نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور کا ضمنی الیکشن میں بھی فتح پیپلز پارٹی کا مقدر ہو گی آزاد خطے میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے تین سالوں کے اندر حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر نہ صرف ضمنی الیکشن بلکہ آمدہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) PYO کے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر کا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر تعینات ہونا انکی پارٹی خدمات کا اعتراف ہے ضلع بھمبر کے پیپلز پارٹی اور یوتھ کو منظم اور مضبوط کرنے میں موصوف کا کلیدی کردار ہے نظریاتی ورکر کو ایڈجسٹ کرنا خوش آئندہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع بھمبر کے صدر چوہدری صابر حسین، PSF کے ضلععی جنرل سیکرٹری علی عمیر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عمر ریاض ساگر کی پارٹی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انکو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر کے عہدے پر تعینات کیا ہے جس سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو حوصلہ ملا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ عمر ریاض ساگر جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی برطانیہ کے راہنما چوہدری دلشاد احمدنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم کی سیاست سے جمہوریت کو ڈیل ریل ہونے سے بچایا ۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قراں قدر خدمات پیش کی ہیں جہاں تک اپنی اعلیٰ قیادت کی قربانیاں دے کر ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی حقیقی عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے تن من دہن کی بازی تک لگا سکتی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کا ساتھ صرف پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کیلئے دیا ۔ آصف علی زرداری نے پہلی بار اسمبلی کے پانچ سال پورے کر کے ثابت کیا کہ وہ سیاسی بصیر کے حامل شخص ہیں ان کو پاکستان کے عوام کے مسائل کا خوب ادراک ہے ۔چوہدری دلشاد احمد نے کہا کہ آزادکشمیر دھرنوں اور فحش کلچر سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتے عوام میرپور آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کواپنے ووٹ کی طاقت کے استعمال سے ان کو اوقات یاد دلا دینگے ۔ پیپلز پارٹی بھٹو کے نظیر کی آمین جماعت ہے بھٹو کے جیالے جمہوری طریقے سے غدار اور مفاد کی سیاست کرنے والوں کو سبق سیکھا دینگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں جس کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا آمدہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی دوبار اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کے اس سفر کو جاری و ساری رکھے گی۔