بھمبر (نامہ نگار ) بھمبر کے نواحی گائوں گڑھا رحمن میں آئے روز حادثات کی وجہ سے اہلیان دیہہ میں تشویش پائی جاتی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے مدد آپ کے تحت عارضی طو ر پر سپیڈ بریکر بنا لیا تاکہ تیز رفتار ی کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے بچا جاسکے ۔ اہلیان دیہہ نے ہائی وے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وقت کے حکم پرکاروائی کرتے ہوئے گڑھا رحمن میں مستقل اور مضبوط سپیڈ بریکر لگا ئے جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (نامہ نگا ر ) بھمبر یوتھ ونگ کے کمانڈرراجہ مسعود اور راجہ فہد خورشید نے اورسیز راہنما چوہدری لیاقت اسحاق، راجہ عقیل احمد ،راجہ قیصر صابر، راجہ وقاص اکبر، چوہدری حبیب کے اعز از میں پیر پہاڑ بادشاہ کے مقام پر عشائیہ دیا جس میں سینکڑوں ا فراد نے شرکت ۔ دعائیہ تقریب میں تمام تر زاتی اختلافات کو ختم کر کے مل جل کرچلنے کے لیے سپیشل دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (نامہ نگا ر) پریس کلب بھمبر کی عمارت کے لیے فنڈز مختص کئے جائیں اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کا قیام عمل میں لایا جائے پریس کلب بھمبر کے اراکین مثبت تعمیری اور معیاری صاف ستھری صحافت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے پریس کلب بھمبر پگڑیاں اچھالنے اور زاتیات پر کیچڑ اچھالنے کی صحات پر یقین نہیں رکھتا عوامی مسائل اجاگر ، مظلوم کی دادرسی ، معاشرہ میں اصلاح احوال کے لیے معاشرتی خرابیوں کی مثبت طریقہ سے نشاندہی پر یقین رکھتے ہیں غریب لوگوں کے مسائل پر میرٹ پر اجا گر کرنے اور ضلع بھمبر کی ترقی کے لیے محروم علاقوں کی نشاندہی کے زریعے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے سب کی خبر بلا تفریق دیتے رہیں گے ان خیالات کااظہار پریس کلب بھمبر کے ایک اجلاس میں مقررین چوہدری جمیل شفیع صدر پریس کلب بھمبر ،خرم افضال پاشا، ڈاکٹر رضوان منظور، عبدالسلام صراف، راجہ ہارون الرشید جنرل سیکرٹری، چوہدری عزرم اقبال، ارشد چوہدری، عمر فاروق اور چوہدری جمیل بشیر نے خطاب کے دوران کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(نامہ نگا ر )چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ،وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلانگ چوہدری پرویز اشرف نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد کشمیر میں تمام دودھ کے دھلوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور ان تمام دیانت داروں سے میری پرانی آشنائی ہے دیانت داری کا واویلا کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ا نشا ء اللہ تحصیل برنالہ کی عوام آنے والے انتخابات میں گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ کاسٹ کر کے ثابت کرے گی کہ ریاست میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی حق ہے حکومت نے چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیرو ترقی کے بے شمار کام کروا کرتاریخ رقم کی ہے ریاست کے عوام صدیوں پیپلز پارٹی کے میگا پراجیکٹس سے مستفید ہوتے رہیں گے ریاست جموں و کشمیر کے اند ر اس وقت کشمیر کے خادموں کی حکومت ہے حلقہ برنالہ میں تعمیرو ترقی کے لئے واٹر سپلائی ، سڑکات اور لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام 2ارب روپے کے لگ بھگ منصوبہ جات زیر کار ہیں اور وہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کی برنالہ کے اانتخاب میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی ۔ چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ جو لوگ محترمہ فریال تال پور کے بارے میں ہمیں یہ کہتے ہیں کہ پارٹی نے ریاستی تشخص کا جنازہ نکال دیا ہے جب کاروان رائے ونڈکی جانب ان کی نطریں جم جاتیں ہیں تب اس وقت ریاستی تشخص کا جنازہ نہیں نکلتا محترمہ فریال تال پور صرف کشمیر ہی کہ نہیں بلکہ پاکستان کی بھی ایک مدبر رہنما ہیں جن کی عوام کے لئے بڑی خدمات ہیں اور وہ بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کی وارث ہیں مختلف وفود اور اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز اشرف نے کہا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں کرپشن کا واویلہ کرتی رہتی ہے ہم نے بار ہا اسمبلی اور اسمبلی کے باہر بھی کہا ہے کہ اگر آپ کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں تو احتساب بیورو میں جائیں اور ثابت کریں ن لیگ کی ابھی حکومت نہیں اور انہوں نے کشمیر کونسل کے فنڈز میں خرد برد کرنا بھی شروع کر دیا ہے اگر ریاستی مینڈیٹ خراب کرنے کی کو شش کی گئی تو اس کے اثرات پاکستان کی حکومت پر پڑیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (نامہ نگا ر )پیپلز پارٹی بھمبر کے ضلعی نائب صدر چوہدری محمد اکرم ، سٹی صدر راجہ محمد افضل خان ملوٹ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز اشرف حلقہ برنالہ کی تعمیر و ترقی کے ھیرو اور تمام برادریوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں وزیر حکومت چوہدری پرویزاشرف نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ کام کراکے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھا یا ہے وہ ہی برنالہ حلقہ کے عوام کی نمائندگی کے اصل حق دار ہیں گزشتہ روز پریس کلب بھمبر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسی ملوٹ سمیت تمام یونین کونسلر میں ان کو بھاری اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔ عوام نے برادری ازم کی سیاست کو مسترد کردیا وہ تمام برادریوں کے بے لوث لیڈر ہیں عوام ان کو ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔