بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر پلاننگ تعلیم مقبول عباسی نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے مال بنائو پالیسی کی وجہ سے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہو رہے ہیں رشوت کے بغیر نہ تو ورک آرڈر جاری ہوتا ہے اور نہ ہی بلات پاس ہوتے ہیں اعلی حکام مقبول عباسی کی کرپشن، لوٹ مار اور مال کمائو پالیسی کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار بھمبر کے ٹھیکیدار لیاقت علی مغل، ٹھیکیدار مزمل حسین، ٹھیکیدار چوہدری محمد آصف، ٹھیکیدار چوہدری محمد نجیب، ٹھیکیدار چوہدری محمد رفیق نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر پلاننگ تعلیم ٹھیکیداروں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے ہر کام کیلئے بشارت نامی کمیشن ایجنٹ رکھا ہے جس نے ہر کام کے ریٹس مقرر کر رکھے ہیں ڈائریکٹر پلاننگ تعلیم کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے تمام ترقیاتی کام اور منصوبہ جات بند پڑے ہیں وزیراعظم اور وزیر تعلیم بھی بے بس نظر آ تے ہیں ڈائریکٹر پلاننگ تعلیم ہر کام میں اپنی مرضی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم اور چیئرمین احتساب بیورو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈائریکٹر پلاننگ کی انتظامی منظوری، ورک آرڈر اور بلات کے نام پر جاری کرپشن کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ جاری منصوبہ جات کو بروقت مکمل کیا جا سکے جس سے حکومت کی کارکردگی میں بھی بہتری آئیگی اور طلباء کو کھلے آسمان کے بجائے چھت کے نیچے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخدمت مرکز کے زیر اہتمام 4 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر 70 مریضوں کا فری آپریشن جبکہ 400 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ تفصیلات کے مطابق الخدمت مرکز کے زیر اہتمام 4 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا 4 روزہ فری آئی کیمپ میں 70 مریضوں کی آنکھوں کا فری آپریشن جبکہ 400 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا آپریشن ماہر آئی سپیشلسٹ محمد فرخ حفیظ المعروف پیر صاحب آف کدھر شریف نے کیے فری آئی کیمپ میں آنے والے مریضوں کو فری ادوبات بھی دی گئیں الخدمت مرکز فری آئی کیمپ کے انچارج چوہدری مبشر اقبال راحیلہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سال میں دو بار کمیونٹی ہال بھمبر میں فری آئی کیمپ لگایا جاتا ہے جس میں سینکڑوں مریضوںکو فری چیک اور فری آپریشن ہوتے ہیں کل سے برنالہ میں فری آئی کیمپ شروع ہو رہا ہے جس میں بھی مریضوں کا فریک چیک اپ اور فری آپریشن ہونگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے محکمہ برقیات بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے میٹرک کے طلباء و طالبات اور کاروباری حضرات کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے جس کا ذمہ دار محکمہ برقیات بھمبر ہے ان خیالات کا اظہار ٹرانسپورٹ یونین ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد عارف کاکا نے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں محکمہ برقیات نے 18,18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے جس سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے خاص کر میٹرک کے طلباء و طالبات کو امتحانات کی تیاری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کاروباری حضرات بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں خاص طور پربجلی سے وابستہ کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے اندر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے محکمہ برقیات لوڈ شیڈنگ کا فی الفور شیڈول جاری کرے اور شیڈول کے مطابق ہی لوڈ شیڈنگ کی جائے اگر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا اور لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہ ہوا تو ہم محکمہ برقیات کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک کے اندر جمہوریت کی بحالی اور استحکام جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پیپلز پارٹی نے سیاست کو جاگیر داروں، سرمایہ داروںا ور سرداروں کے تسلط سے نکال کر عوام کے قدموں میں لا کھڑا کیا ہے پارٹیاں بدلنے سے تبدیلی نہیں آتی اقتدار کی خواہش رکھنے والے سیاسی مسافروں کا انجام عبرتناک ہونیوالا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ملک کے اندر جمہوریت اور اسکے استحکام کیلئے پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے بڑی قربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو پیپلز پارٹی نے عزت بخشی اور اس کو وزیراعظم کے منصب پر بیٹھایا آج پیپلز پارٹی چھوڑ کر ذلیل خوارہو رہے ہیں وزیراعظم بننا تو دور کی بات ممبر اسمبلی بھی بننا اب خواب ہو گا تبدیلی کے دعویدار وں کے 25 مارچ کے جلسے کے بعد ہوا نکل چکی ہے پارٹیاں بدلنے سے تبدیلی نہیں آتی میرپور کے عوام نے عمران خان کے جلسے میں عدم شرکت کر کے پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو پیپلز پارٹی کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا جبکہ سیاسی مسافروں کا انجام عبرتناک ہو گا 29 مارچ کے بعد کو ئی بھی پیپلز پارٹی سے بے وفائی کا تصور نہ کرے گا۔