بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں ٹر یفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف میں خاطر خواہ کمی آئے ہے ٹریفک پولیس کے MMPIمرزا نسیم اور ان کی ٹیم نے ٹر یفک قوانین کی آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کیا ہے جس کے با عث عوام میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعما ل میں کمی جبکہ گا ڑیو ں اور مو ٹر سا ئیکلو ں کے کا غذا ت مکمل رکھنے اور لا ئسنس ہو لڈ نگ کو یقینی بنا نے میں عملاًاضا فہ ہو اہے اور والد ین کی طرف سے کم عمر بچو ں کو مو ٹر سا ئیکل اور گا ڑیاں چلا نے کی اجا زت دینے کی بھی حو صلہ شکنی ہو ئی ہے ٹر یفک پو لیس بھمبر کی طرف سے کی جا نے والی کاوشیں قا بل تحسین ہیں بھمبر کے عوامی اور شہر ی حلقوں کا ٹر یفک پولیس کی کا ر کر دگی پر اظہار اطمینا ن تفصیلا ت کے مطا بق اخبا ر ی سرو ئے کے مطا بق بھمبر میں ٹر یفک قوانین پر پا بند ی کے حوا لے سے بھمبر کے عو امی اور شہر ی حلقو ں نے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ ٹر یفک پو لیس بھمبر ٹر یفک قوا نین پر عمل درا مد کروا نے کے لئے اپنی ذمہ دا ریاں احسن انداز میں پو ری کر رہی ہے اندرو ن شہر اور بیرو ن شہر ٹر یفک نظا م میں بہتر جبکہ کم عمر ی کی ڈرا ئیو نگ دو را ن ڈارونگ مو با ئل فو ن کے استعما ل اور بدو ں کا غذا ت لا ئسنسی گا ڑیا ںاور مو ٹر سا ئیکل چلا نے کی حو صلہ شکنی ہو ئی ہے جو مثبت پیش رفت ہے ٹر یفک پو لیس بھمبر کے انچا رج MMPiمرزا نسیم نے اپنی تعینا تی سے لیکر اب تک ٹر یفک قوا نین کی عمل داری قائم کر نے کے لئے مثبت اقداما ت اٹھا کر بھمبر میں ٹر یفک حا د ثا ت اور ٹر یفک قوا نین کی خلا ف ورزی میں خا طر خواہ کمی لا ئی ہے جبکہ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ روا ہ ما ہ کے پہلے 15روز میں ٹر یفک پو لیس نے ٹر یفک قوانین سکنی میںملو ث285مو ٹر سا ئیکل اور58گا ڑیاں ضبط کر کے کل 1665چا لا ن کئے اور682650رو پے کے جر ما نے کئے اور بدو ں کا غذا ت لا ئسنس پا سنگ رو ڑ پر منٹ بدو ں ہلمٹ دو را ن ڈرا ئیو نگ موبا ئیل کے استعما ل اور بدو ں کا غذات ولا ئسنس گا ڑیا ں اور مو ٹر سا ئیکل چلا نے کی حوصلہ شکنی ہوئی اور عوام میں گا ڑیو ں کے کا غذا ت مکمل رکھنے اور لا ئسنس ہولڈ نگ ہو نے کے رجحا ت میں بھی اضا فہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن چوہدری نصر اقبال آف مکہال نے کہا ہے کہ سستی سیاسی شہرت کے حصول کے لیے کچھ لوگ بھمبر میں دوبارہ برادری ازم کو زندہ کرنا چاہتے ہیں ،یہ ایک لعنت ہے جو معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دیتی ہے ،جس کا سب سے زیادہ نقصان درمیانے درجے کے طبقے کو برداشت کرنا پڑتا ہے ، مسلم لیگ ن تمام برادریوں و قبائل کا گلدستہ ہے ،پاکستان و آزاد کشمیر کا محفوظ مستقبل مسلم لیگ ن کی قیادت کے ہاتھ میں ہے ،لوگ مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے جمع ہوں اور حلقہ بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریں وہی بھمبر کے لوگوں کے حقوق کے حقیقی محافظ ہیں ،برادری ازم کے بت حلقہ بھمبر میں پاش پاش کیے جا چکے ہیں ،لوگ اب اس قسم کی سیاست کرنے والوںسے نفرت کرتے ہیں ، سیاست کرنا سب کا حق ہے مگر ماضی کے حالات سے سبق بھی سیکھنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری نصر اقبال نے کہا کہ بھمبر میں تمام قبائل بھائی چارے اور اخوت کے جذبے سے سرشار ہو کر رہ رہے ہیں ،برادری کارڈ استعمال کر کے اب لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ،اس کا سب سے بڑا نقصان ان لوگوں کو ہی ہوگا جواس ناسور کو دوبارہ زندہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سفید پوش اور درمیانے طبقے کا آدمی ہمیشہ اس طرح کے ہتھکنڈے اپنانے والوں کا شکار ہوتا ہے ،لوگ ذاتی مقاصد کے لیے برادری کارڈ استعمال کرنے والوں کو مسترد کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمب ر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہڑتالی ڈیمپر مالکان نے انتظامیہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ،ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیمپرز ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،گاڑیوں کے منظور شدہ وزن کے مطابق ہی ڈیمپر ضلع بھمبر کی سڑکوں پر چلیں گے ،برنالہ سے پنجاب کے علاقوںمیں جانے کے لیے ڈیمپرز مالکان افتخار آباد متہ روڈ ہی استعمال کر سکیں گے تاکہ باقی لنک روڈ زکو تباہی سے بچایا جا سکے ،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیمپرز ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین ،ایکسئین شاہرات بھمبر چوہدری ندیم اقبال ،ایکسئین برقیات راجہ عمر حیات ،اے سی برنالہ مظہر اقبال ،ڈی ایس پی چوہدری محمد امین اور ڈیمپرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ محمدخاور کی قیادت میں وفد شامل تھا،اس سے قبل انتظامیہ بھمبرنے سڑکوں کو بچانے کے لیے زائد وزن کے ساتھ ضلع کی حدود میںڈیمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جب کہ برنالہ کی کچھ لنک روڈز جو پنجاب کے علاقوں سے ملتی ہیں پر ڈیمپرز لے جانے کی بھی پابندی لگائی تھی ،جس کے بعدڈیمپرز مالکان نے احتجاج کیا اورگزشتہ روزمنگل کے دن برنالہ میں ہڑتال کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی جس پر آج ڈپٹی کمشنر بھمبر کے دفتر میں انتظامیہ اور ڈیمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان محکمہ شاہرات کے افسران کی موجودگی میں مذاکرات ہوئے مذاکرات کے دوران طے پایا کہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پابندی کا نوٹیفکیشن برقرا ر رہے گااور ڈیمپر مالکان صرف منظور شدہ وزن کے مطابق منظور شدہ سڑکوں پر اپنے ڈیمپر لانے کے پابند ہوں گے ،جس کے بعد دونو ں فریقوں کے درمیان خوش اسلوبی سے معاہدہ طے پا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمب ر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میںبے نظیر میڈیکل کالج میرپور کے تعاون سے فری امراض قلب کیمپ کا انعقاد،مریضوں کا رش،20 سے زائد ڈاکٹروں کی ٹیم نے 120 سے زائد مریضوں کے فری چیک اپ کیے ،گزشتہ روز منعقد ہونے والے اس کیمپ میں میڈیکل کالج کے ماہر ڈاکٹرز نے نہ صرف دل کے مریضوں کا فری چیک اپ کیا بلکہ انہیںبلڈ شوگر ،کولیسٹرول ،ہیمو گلوبن ،یورک ایسڈ سمیت مختلف ضروری ٹیسٹوں کے لیے لیبارٹری کی فری سہولیات بھی فراہم کیں اس موقعہ پر مریضوں کو ای سی جی، ایکو کی فری سروسز سمیت ادویات بھی فری فراہم کی گئیں پرنسپل بے نظیر میڈیکل کالج میرپور میاں عبدالرشید اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر ڈاکٹر فدا حسین کی نگرانی میں دن بھر ہارٹ ،سرجری کے ماہر پروفیسرڈاکٹر زمریضوں کا معائنہ کرتے رہے اس موقعہ پر کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید عالم ،پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد کارڈیالوجسٹ ،پروفیسر حسن شہزاد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن ،ڈاکٹر ہارون احمد ،سرجن ڈاکٹر رفیع الاسلام ،ڈاکٹر عمان اور کرنل ڈاکٹر محمد عبداللہ سمیت بے نظیر میڈیکل کالج میرپور کے دیگر پروفیسر ز ڈاکٹرز نے دن بھر نان سٹاپ کام کیا ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر فری امراض قلب کیمپ کے انعقاد کو شہریوں نے سراہا ہے اور انہوں نیپرنسپل بے نظیر میڈیکل کالج میرپور میاں عبدالرشید اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر ڈاکٹر فدا حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بھی بھمبر ہسپتال میں مختلف امراض کے کیمپ کا انعقاد جاری رہنا چاہیے اس طرح کے کیمپ لگنے سے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولتیں میسر آتی ہیں۔