بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ برنالہ میں اجارہ داروں کا دور ختم ہو چکا برنالہ کے عوام اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تحریک انصاف آمدہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے حلقہ برنالہ کے عوام کا احساس محروم دو ر کرے گی حلقہ برنالہ سے مختلف کنبوں ، قبیلوں کا کارواں عبدالمالک میں شامل ہونا فتح کی نوید ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما ملک افتخار طیب اعوان نے تحریک انصاف کڈہالہ کے دفتر میں حلقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے موروثی سیاستدانوں کے ہاتھوں یرغمال تھے چند حواریوں کے ذریعے انہیں غلام سے غلام تر بنا کر رکھا گیا لیکن اب تحریک انصاف نے حلقہ کے عوام کو یہ احساس دلایا ہے کہ برنالہ کے عوام بھی اسی دنیا کا حصہ ہیں تعمیر و ترقی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، صحت کی بہترین سہولتیں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے ان کا بھی حق ہیں جن سے انہیں کئی سالوں سے محروم رکھا گیا ہے تحریک انصاف کے میدان میں آنے سے حلقہ برنالہ میں اجارہ داروں کا نظام اب ختم ہونے کو ہے ملک عبدالمالک اعوان حلقہ برنالہ کے عوام کی بھرپور نمائندگی کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام تحریک انصاف کے امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان کو کامیابی سے ہمکنار کر کے برنالہ میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے لاکھوں شہداء کا خون رنگ لائے گا بھارت بندوں کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنائے نہیں رکھ سکتا بھارت کا کوئی لالچ اور مالیاتی پیکج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے کشمیری قوم اور لیڈر شپ کو اختلافات ختم کر کے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق احمد کیانی نے مرکزی چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ، یورپ زون کے جنرل سیکرٹری زاہد امین کلیال اور عرب امارات زون کے صدر محمد عارف ذکی کے ہمراہ میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کیلئے جتنی قربانی کشمیریوں نے دی ہے
اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی لاکھوں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیرا س وقت دنیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے 9 فروری، 11 فروری ، 13 جولائی ، 24 اکتوبر ، 27 اکتوبر اور 6 نومبر کشمیریوں کی آزادی کی تاریخ کے اہم ترین دن ہیں آزادی کے حصول کیلئے کشمیری قوم نے اپنی نسلوں کو قربان کر دیا ہے لیکن ابھی تک ان کے جذبہ آزادی میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ بھارت کی طرف سے ہر روز اٹھائے جانے والے مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ اور حوصلہ مزید بڑھا ہے بھارت بندوق اور طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے کشمیری شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا شہداء کی قربانی کے صدقے ایک دن کشمیریوں کو آزادی ضرور نصیب ہو گی انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات تیزی کیساتھ تبدیل ہو رہے ہیں نئے اتحاد معرض وجود میں آ رہے ہیں ایسے حالات میں تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آئی ہے لاکھوں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر دنیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے تحریک آزادی فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پوری کشمیری قوم اور لیڈر شپ کو اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا اگر کشمیری قوم نے موجودہ حالات کی نزاکت کو نہ سمجھا اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو آنیوالی نسلیں کبھی ہمیں معاف نہ کریں گی انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نیندر مودی کا دورہ سری نگر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے بھارت کا کوئی لالچ اورمالیاتی پپکج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا کشمیریوں کو بھارت سے آزادی چاہیے چاہے اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دنیا پڑے کشمیری قوم دینے کیلئے تیار ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مالیاتی پیکج سے کشمیریوں کی آزادی کو خریدا نہیں جا سکتا،بھارت کشمیریوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا ہے 8 لاکھ فوج کی موجودگی میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر نے بھارتی سیکولر ازم کا پردہ چاک کر دیا ہے یہ دورہ عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے ،بھارت انٹرنیشنل میڈیا ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی آزادی دے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 8کھرب اقتصادی پیکج بھارت کا کوئی نیا جال نہیں ہے اس طرح کے حربوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کیا جا سکتاریاست کے لوگ بھارت کے فریب میں نہیں آئیں گے مقبوضہ کشمیر کی تمام تحریکی اور سیاسی تنظیموں نے مودی کے دورہ کا بائیکاٹ کر کے ثابت کر دیاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غاصبانہ اور کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ہے اگر بھارتی وزیر اعظم کو یہ وہم ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں تو وہ انٹرنیشنل میڈیا ،انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے ،مودی علاقائی ،لسانی اور تعصبات کی بنیادوں پر ریاستی مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی مذموم اور ناکم کوشش کر رہا ہے جب تک مودی جیسا چہرہ بھارت کا حکمران ہے دنیا بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل ممبر نہیں بننے دے گی چاہے
اسے اوبامہ کی سرپرستی بھی حاصل ہو،عالمی ضمیر ابھی زندہ ہے کشمیر پر عالمی رائے عامہ بھارت کے خلاف ہے چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ میاں نواز شریف اور پاکستان کی جارحانہ سفارتی کوششوں سے عالمی سطح پر بھارت بے نقاب ہو گیا ،میاں نواز شریف کی یو این او میں تقریر اور امریکی تھنک ٹینکس سے گفتگو نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے انہوں نے پاکستان کی طرف سے بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کرنے پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان سینٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلا کر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی مسئلہ کشمیر ،دہشت گردی اور دفاعی محاذ پر یکساں پالیسی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے اور یو این او میں میاں نواز شریف کے خطاب پر بحث ہونی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کے دورہ کے موقعہ پر حکومت آزادکشمیر کو تمام سیاسی جماعتوں اور حریت کانفرنس کی مشترکہ آل پارٹیزکانفرنس بلانی چاہیے تھی تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو مثبت پیغام جاتا ،لیکن وزیر اعظم اپنے حلقہ میں اور وزراء اپنی الیکشن کمپین یا بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیںایک سوال کے جواب میں چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کیاجائے تو آزادکشمیر کی آدھی کابینہ جیلوں میں ہوگی ،مسئلہ کشمیر کی آڑ میں کسی کوکرپشن کے قطب مینار تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے آزادکشمیر میں آج یا کل حکومت پاکستان یا ذمہ دار اداروں کو احتسابی عمل شروع کرنا ہوگا اور آزادکشمیر میں شفافیت کے لیے اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمب ر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع بھمبر چوہدری جمیل سلطان ،حاجی محمد رفیق تھوتھالوی،چوہدری عتیق الرحمان برسالوی ،حافظ اظہر حسین ،حاجی ظفر اقبال برسالی،چوہدری نصر اقبال مکہال نے صحافی چوہدری عاطف اکرم کے والداورڈی ایس پی (ر) چوہدری محمد اکرم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر پریس کلب بھمبر کے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کشمیرپریس کلب بھمبر کے جنرل سیکرٹری چوہدری عاطف اکرم کے والد محترم ریٹائرڈ ڈی ایس پی چوہدری محمد اکرم کی وفات پرگہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں عزیز الرحمن ناز، طارق محمود ثاقب، راجہ نعیم گل ، ناصر شریف بٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین ، قاضی انصر زمان، فیصل صغیر شمیم، ڈاکٹر طارق شاکر، محمد یٰسین تبسم، شیراز پرویز مشتاق، مرزا ندیم اختر، چوہدری سلیم ساگر، عابد زبیر، راجہ وحید مراد، ذیشان مصطفی ، ارشد غازی نے شرکت کی۔